
نگہت سلطانہ
اپنی تنخواہ کا ایک حصہ غازہ اورمسکاراکی خرید پر لگاکے،ایک حصہ نت نئے برانڈزکےکپڑوں پر لگا کے،ایک حصہ نت نئے اسٹائل کےجوتوں کی شاپنگ
پر لگا کے اور ۔ ۔ ۔ اور آفس میں کبھی مردوں کی باس بن کے،کبھی ان کےماتحت کام کرکےآفس کےاندر،راہداریوں کےبیچ، کبھی اِس دیوار کے اِدھر،کبھی اُس دیوار کے اُدھر،کبھی شمع محفل، کبھی صدرمحفل لپک لپک کے بولنا،کبھی مٹک مٹک کےچلنا،کبھی زلف کولہرانا، کبھی آنچل سے جی چھڑانا، خود بہکنا کبھی آوروں کو بہکانا ۔ ۔ ۔
یہ سب ادائیں تمہاری ہیں اے حجاب بیزارلڑکی
یہ سب ادائیں دکھا کےاوربہت کچھ لٹا کے، باکمال سمجھتی ہوخود کو بہت ۔ ۔
ارے کچھ خبر بھی ہے تمہاری ان اداؤں کی "قیمت" کیا ہے؟؟
اپنے ہی آفس کے میل اسٹاف کی زبانی سنو " یارجیہڑی کل میڈم آئی جے ناں او ایہدے نالوں زیادہ سوہنی جے"
"چلو یار دفتر وچ اپنا "وقت" چنگا گزرجایا کرے گا ۔


































