آبی مسائل ، حل کیا؟

  نگہت سلطانہ

گزشتہ دنوں ایک مریضہ سےملاقات ہوئی۔ خاصی پریشان دکھائی دےرہی تھیں۔بیماری کی وجہ آلودہ پانی کا استعمال تھا۔پانی جو الله تعالیٰ کی بہت

بڑی نعمت ہے۔آج انسان کی غلط سوچ،غلط تدبیراورکچھ انسانیت دشمن ممالک کی آبی جارحیت کے سبب بیماریوں کا سبب بن چکا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ ہزاروں بیماریاں صرف آبی آلودگی کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔

بات کی جائے وطن عزیز کی تو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی تشویشناک رپورٹس بھی ریکارڈ پرموجود ہیں۔ایک اور تشویشناک مسئلہ آبی قلت کا ہے۔ علاوہ ازیں کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ تیسری عالمی جنگ آبی مسئلہ پر ہوگی۔

 عزیز قارئین! راقم کواس حوالے سے بہت تجسس رہا کہ آخرمسئلہ کا حل ملے تو کہاں سے۔

 مجھےکہیں کوئی حل نہیں ملا ۔مجھے یونائیٹڈ نیشن انوائرنمنٹ پروگرام ( یواین ای پی ) سے بھی کوئی امید نہیں۔ تیسری دنیا اورمشرقی ممالک کے لئے یو این اوکے پاس کوئی حل نہیں ،یہ تسلیم کرنا پڑے گا۔

 اس تجسس کے دوران نظر سےایک مضمون گزرا "سیرتِ نبوی اورآبی وسائل کا نظم ونسق" ازڈاکٹر الله دتہ قادری ،ماہنامہ عالمی ترجمان القرآن شمارہ مارچ اپریل 2023ء اس  وقت میں اس مضمون کا خلاصہ آپ کے سامنے پیش کررہی ہوں۔

رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم جب ہجرت کرکےمدینہ تشریف لائےتواس وقت وہاں آبی آلودگی پائی جاتی تھی۔ حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ "جب ہم مدینہ آئے تو وہ الله کی زمین میں سب سے زیادہ وباء والی زمین تھی اوروہاں بطخان نامی ایک نالہ تھا جس سےبدبودار پانی تھوڑا تھوڑا بہتا رہتا پھر آپ صلعم کے انتظامات کی بدولت یہ وادی نہایت پاک وصاف اور خوشبودار ہو گئی۔ اس کے علاوہ بھی اس وقت متعدد آبی مسائل کا سامنا تھا مدینہ کی نئی قیادت کواس ضمن میں آپ صلعم نے کئی اقدامات اٹھائے جن کا تذکرہ مختصراًدرج ذیل ہے:-

نئے آبی ذخائر کی تلاش

پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے بہت سے کنویں کھدوائے،غزوہ  مریسیع سے واپسی پر اسلامی افواج کا گزرتقیع کے مقام سے ہوا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس علاقے کی شادابی سے بہت متاثر ہوئے۔آپ صلعم نے یہاں کی آب وہوا اور آب پاشی کے نظام بارے معلومات اکٹھی کیں ۔ آپ صلعم کو بتایا گیا کہ موسم گرما میں یہاں تالاب سوکھ جاتے ہیں لہٰذا آپ صلعم نے حضرت حاطب بن ابی  بلتعہ کو وہاں ایک کنواں کھودنے کاحکم دیا ظاہرہےمتعدد مسلمانوں کی مدد سے یہ کنواں کھودا گیا۔

یوں وہاں قلت آب کےمسئلہ پرقابو پالیا گیا۔

 ترغیبات

جب آپ صلعم ہجرت کے بعد مدینہ تشریف لائے تو یہاں میٹھے پانی کا صرف ایک کنواں تھا بئر رومہ  جس کا مالک یہودی تھا۔وہ پانی فروخت کرتا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا "جو شخص اس کنویں کوخرید کر فروخت کر دے گا اسے اس کے بدلے جنت ملےگی۔ آپ کی ترغیب دلانےکی وجہ سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ  نے ۳۵ ہزار درہم میں کنواں خرید کر وقف کردیا۔ حضرت طلحہ بن عبیداللہ نے میٹھے پانی کے کئی کنویں تیار کروائے اور پھر وہاں سے زراعت کے لئے کئی نالے بنوائے گئے۔

بہترین صدقہ

پانی پلانے کو بہترین صدقہ قراردیا۔ کسی دوسرے مسلمان کے برتن میں سے اپنے برتن میں پانی ڈالنے کوبھی صدقہ قرار دیا۔

مواخات ۔۔۔۔ آبی وسائل کے فروغ کا ذریعہ

آپ صلعم نے مدینہ تشریف آوری کے ساتھ ہی مہاجرین اور انصار کےدرمیان جومواخات قائم فرمائی اس کی بدولت جہاں معاشی، معاشرتی، سیاسی مسائل کے حل میں مدد ملی وہاں آبی مسائل بھی با آسانی حل ہو گئے۔

اجارہ داری کا خاتمہ

آپ صلعم نے گھاس پر مشتمل چراگاہوں اور پانی دونوں کو ہرشخص کے لئے مباح کردیا۔ آپ نے ان دونوں  کو قدرتی عطیہ قرار دیا اور ان سے استفادہ کی ہر کسی کو اجازت دے دی۔

قدرتی وسائل پرانفرادی ملکیت کی ممانعت

 آج کے دورمیں بھی یہ مسئلہ عام ہے۔آپ صلعم نے اس کی عملی طور پر ممانعت فرما دی۔ حضرت حصین  بن مشمت روایت کرتے ہیں کہ وہ وفد کی شکل میں حضور صلعم کے پاس آئے اوراسلام قبول کرنے پربیعت کی اور آپ صلعم کی خدمت میں اپنےاموال میں سے صدقات پیش کئے۔ حضور نے انہیں جائیداد میں مختلف علاقے عنایت فرمائے جن میں چشمے بھی تھے۔راوی کہتے ہیں آپ نے شرط لگائی کہ ابن مشمت  اس کا پانی فروخت نہیں کریں گےاوراس کے درختوں اورچراگاہوں کو نہ کاٹیں گے ۔

 پانی کی خرید وفروخت کی ممانعت

ایک انتہائی اہم اقدام جوآپ صلعم نے اٹھایا وہ یہ تھا کہ پانی کی خرید وفروخت سے منع کر دیا۔

زائد پانی کو روکنے کی ممانعت

سرمایہ دارانہ سوچ اور مادہ پرستی کی روح یہ ہے کہ ضرورت سے زائد اشیاء اپنے پاس جمع کرتے جاؤ چیز اپنے پاس پڑی گل سڑ جائے لیکن دوسروں کو نہیں دینی۔ آپ صلعم نے ارشاد فرمایا " کوئی شخص اپنے پاس زائد پانی نہیں رکھے گا بلکہ اپنے بھائی کو دے گا۔"

آبی مسائل کو ختم کرنے کے لئے عہد نبوی کا مدینہ میں نظام آبپاشی

آبی مسائل سے نبردآزما ہونے کےلئے آپ صلعم نے مدینہ میں بہترین نظام آبپاشی وضع کیا۔اس کے بارے میں مشہورمورخ یعقوبی لکھتے ہیں ۔

" مدینہ منورہ میں صرف چاروادیاں تھیں جن میں صرف بارش کےوقت ہی پہاڑوں سے بہہ کربانی آیا کرتا تھا تو سیلاب کی شکل اختیار کر لیتا تھا۔یہ تمام پانی حرہ بنی سلیم جو مدینہ سے 10 فرسخ کے فاصلے پرواقع تھی کہ پہاڑوں سے بہہ کر مدینہ کی وادیوں بطخان، العقیق الکبیر، العقیق الصغیراور وادی قناہ میں آتا تھا۔ ان تمام وادیوں میں پانی سیلاب کے وقت ہی آیا کرتا تھا اور پھر یہ سارا پانی غابہ کے مقام پر جمع ہوجاتا تھا پھر یہ پانی العقیق الکبیر اور العقیق الصغیر میں آتا تھا جہاں سے یہ پانی  بئررومہ ( جو بنومازن  میں کھودا گیا ) اوربئرعروہ اور مدینہ کے دیگر غیر معروف کنوؤں میں آتا تھا جن سے مدینے کے باسی پانی پیتے تھے۔ کھجوروں کے درختوں اور کھیتوں کی آبپاشی بھی انہی کنوؤں سے کی جاتی تھی اور پانی کھینچنے کا کام اونٹوں کی مدد سے کیا جاتا۔"

عزیز قارئین ! ہماری بد قسمتی ہے یا بداعمالی کہ ہم نے قومی زندگی کے کسی بھی گوشے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کےوضع کردہ نظام سے عملی رہنمائی سے خود کو محروم کر رکھا ہے۔ لہٰذا ہمارا معاشرہ گونا گوں مسائل کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ ہم صرف واٹر منیجمنٹ  کے شعبے میں ہی آپ صلعم سے رہنمائی لے لیں تو ہمارے آبی مسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔

قاریئن! ماہنامہ،،عالمی ترجمان القرآن ایک تذکیرہے ،مطالعہ کیجئے گافکروعمل کی نئی راہیں کھلیں گی۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے