
نگہت سلطانہ
جانےوہ مورخ کہیں سورہا ہےیا اپنی تاریخ نویسی کی نوک پلک ہی درست نہیں کرپا رہا جو کچھ بھی ہےاگر اس تک ہماری صدا پہنچے تواسے
کہنا کہ ہم نے یہ ہے کہ جلد اپنی تحریر کردہ رپورٹ سامنے لےآؤ کہ " امریکہ کی جیل میں موجود ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔"
تاکہ "انسانی حقوق" کی تنظیمیں اورانسانی حقوق کا "عالمی چیمپئن" مغرب و یورپ اس کی زندہ نعش کے کچھ ،،حقوق،، متعین کریں ۔۔۔۔۔۔۔
فی الحال تو نحیف، لاغر،کئی ذہنی وجسمانی بیماریوں میں مبتلا یہ "خطرناک مجرم" یہ دھان پان خاتون اپنےسامنے کےدانت تڑوا چکی ہے۔ سماعت متاثر ہے۔ شیر خوار بچے کا جیل ہی میں فوت ہوجانا تو قصہ پارینہ بن چکا، بیس سال بعد اپنی بہن سے ملاقات ہوئی ہےمگرایک موٹے شیشے کےآرپار۔اپنے بچوں کو یاد کرتی ہے ہر وقت
روح کانپ اٹھتی ہے۔ آنکھیں اشکبار ہیں۔ کس کو کہیں جا کر یہ دکھڑا کون سنےگا۔اس داستان کواورپھر کچھ کرے گا بھی۔پاکستان کی بیٹی ہے۔ پاکستان کے حکمرانوں کے آگے رکھیں یہ مسئلہ کون سنے گا؟۔
وزیراعظم صاحب، پی ڈی ایم کے لیڈرز،سپہ سالارصاحب۔ کب سنیں گے یہ لوگ ان لوگوں کوانتقامی سیاست سےفرصت ملے تو سنیں گے ناں اور ۔۔۔۔۔ اور پھر پاکستان کے اندرانسانی حقوق کی تنظیمیں دھیان دیں گی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی طرف؟
بھئی یہ تنظیمیں بھی مصروف ہیں۔ ان کوتو تلاش رہتی ہےایسے واقعہ کی کہ دور دراز کسی گاؤں میں چولہا پھٹنے سے کوئی عورت جھلس جائے اور یہ تنظیمیں اس واقعہ کو پورے یورپ ومغرب میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلا دیں۔
ہم رب رحمان ورحیم کےحضور فریاد کرتے ہیں،ہم یہ معاملہ اسی کی عدالت تک پہنچاتےہیں ۔ ہم سینیٹرمشتاق احمد خان صاحب کے لئے دل کی گہرائیوں سےدعا گو ہیں کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کےجس مشن پروہ ہیں اس میں کامیابی ملے۔
ہماری نظرمیں سینیٹر مشتاق احمد خان صاحب کی قدر بڑھ چکی ہے۔سچ تو یہ ہےکہ ایسےہیرے ہی قوم کاسرمایہءِ افتخار ہوا کرتے ہیں کہ جب وزیراعظم سمیت حکومتی کارندے انتقامی سیاست میں گھٹیا ترین درجہ پر پہنچ چکےہیں تو سینیٹر مشتاق احمد خان صاحب جیسے لوگ انسانی ہمدردی کے کاموں میں اور تعمیرِ ملت کے کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔ کراچی کے ربانی برادران کو رہائی دلانے کے بعد اب مشتاق احمدخان صاحب ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے مشن پر گامزن ہیں۔
ہم قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ جن سیاستدانوں کے آگے پیچھے سترسال سے بھنگڑا ڈال رہے ہوخدارا ان کا احتساب بھی کرو۔۔۔۔۔چند ماہ پہلے جن لوگوں کے دل مردہ پرویز مشرف کے لئے اس قدرنرم پڑ چکے تھے کہ وہ اس کا ہر قومی جرم معاف کر دینا چاہتے تھے۔ ان نرم دل والوں سے ہماری گزارش ہے کہ عافیہ صدیقی کے لئے بھی دل کونرم کریں ، اس کے لئے بھی آواز اٹھائیں۔
قارئین ! بہت ہو گیا ۔۔۔۔۔پوسٹ کو پڑھ کرآگے بڑھ جانے کی عادت اب ختم کرو۔ آواز اٹھاؤ ،اک حشر بپا کردو ،بس ٹھان لو کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو امریکی قید سے واپس لانا ہے بہر صورت لانا ہے کیونکہ
ظلم پھر ظلم ہے اس کو مہلت نہ دو
جبر کی رات کا کچھ بھروسہ نہیں
نوٹ : ایڈیٹرکا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو)


































