میری کتاب زندگی کاآخری ورق

نگہت سلطانہ

ایک سرکاری دفتر میں "سنو ۔ ۔ ۔ سنو ذرا ۔ ۔ ۔یہ کیا کررہے ہو کیا تمہیں کوئی دیکھ نہیں رہا ہے؟

یہ جو ایک مجبور انسان سے چپکے سے پیسے لے کر جیب میں ڈالے اوراس کا کام کردیا حالانکہ تم جس سیٹ پر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہو اسی کام کی تو لے رہے ہو کتنےہی سال ہوگئے تمہیں مجبوروں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتےہوئے اور ۔ ۔"

" سب لیتے ہیں ایک اکیلا میں تھوڑا ہی لیتا ہوں ۔ ۔ ۔ "

"واہ بھئی واہ! سب اسی جھولی میں چھید کررہے ہیں جہاں سےکھاتے ہیں۔۔۔ سو تم بھی ان ضمیر فروشوں میں شامل ہو جاؤ ارے تم اپنے آس پاس دیکھو وفا کےان پتلوں کو دیکھو جوروکھی سوکھی کھاتے ہیں مگر وطن کی عزت پر حرف نہیں آنے دیتے ۔ ۔ ۔ "

ایک سیٹھ صاحب ایک خاتون کے دوش بدوش

"اے بھائی صاحب! رکیے کہاں کے ارادے ہیں؟ اوریہ کون ہے آپ کے ہمراہ ۔ ۔ ۔ ؟ ارے۔ ۔ ۔ یہ تو وطن کی بیٹی ہے آپ اسے چادر اور چار دیواری سے نکال کہاں لے کرجا رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ؟"

" بھئی میری فلم کی ہیروئن ہے۔ شوٹنگ کے لئے جارہے ہیں۔اپنےہم وطنوں کو تفریح دینا چاہتےہیں اورتم جیسے "تنگ نظر" ہمارا رستہ روک کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔شک نہ کیا کرو جانتے ہو ناں فنکار تو یوں بھی بڑے حساس ہوتے ہیں ۔ ۔ "

" ارے ارے ارے مسٹر حساس صاحب! کچھ مجھےبھی کہنےدیجئے۔ ۔ ۔اور پہلے تو مجھے اس دخترِ وطن کے وجود کو ڈھانپنے دیجیے۔۔ ہائیں ۔ ۔ ۔ !! یہ تو رو رہی ہے۔ کیا ہوا ۔؟"

" ۔ ۔ ۔ بچالو مجھے خدارا ان ماڈرن وحشیوں سے،میری حیا کو بیچتےہیں اورکھربوں کماتے ہیں میری چادرکوتارتار کرتے ہیں اور"سافٹ امیج" کی تشہیر کرتےہیں اور ۔ ۔ ۔ اور پتہ ہے اب کے پاکستان ڈے پران لوگوں نے پرائم منسٹر ہاؤس میں ایک مُجرا رکھا ہے جس میں ۔ ۔ ۔ جس میں ۔ ۔ ۔ "

" تم ڈرو نہیں کھل کر بات کرو ۔ ۔ ۔ میں تمہارے ساتھ ہوں۔"" یہ لوگ پرائم منسٹر ہاؤس میں جشنِ آزادی کا کیک کاٹیں گےاور میرے رقص سےلطف اندوز بھی ہوں گے بعد میں پرائم منسٹرصاحب مجھ سمیت سب کو ایوارڈ دیں گے ۔ ۔ ۔ "

" نہیں ۔ ۔ ۔ ہرگز نہیں ۔ ۔ ۔ تم چلو میرے ساتھ، میں تمہارے گھر کو ٹوٹنے نہیں دوں گا تمہیں چادراورچاردیواری کا تحفظ تمہارایہ بھائی دلوائے گا۔ "میں نے چادر سے اس کا سر ڈھانپتے ہوئے کہا۔

جیکٹ پہنے نوجوان کی تیزرفتاری دیکھ کر۔۔۔۔"اے مسٹر! ادھر دیکھو ۔ ۔ ۔ یہ کیا ہےجو اپنی جیکٹ میں چھپا رہے ہو ۔ ۔ ۔ ؟"

" بم ۔ ۔ ۔ ۔ "" ب ۔ ۔ ۔ بم ؟؟؟ کیا کرو گےاس کا ۔ ۔ ۔ ؟"

"اپنی جان کی بازی ہارنے جارہا ہوں میرے رستے سے ہٹ جاؤ ورنہ بھسم ہو جاؤ گے۔ ۔ ۔ ""ارے ۔ ۔ ۔ ! میں تو متاع جاں ہتھیلی پرلئےپھر رہا ہوں میرا وطن یہ نذرانہ قبول کر لے تو اورکیا چاہیے۔

اے نگارِ وطن تو سلامت رہے

اپنے خوں سے بڑھاتے رہیں گے سدا

تیرے گل رنگ چہرے کی تابندگی

ہو سکی تیرے رخ پہ نہ قرباں اگر

اور کس کام آئے گی یہ زندگی"

" ۔ ۔ ۔ میرا رستہ چھوڑ دو یہ ملی نغمے مجھےمتاثر نہیں کر سکتے اور یوں بھی تم جیسے جذباتی لوگوں کا کام ہی یہ ہےکہ دنیا سے الگ تھلگ سکون سے اپنے کمرے میں بیٹھ کر "ملی نغمے" لکھتے رہو اور سر دھنتے رہو۔ جی دار ہو تو ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ کیا؟ ۔ ۔ ۔ ۔ بات مکمل کرو"

" چھوڑو یہ باتیں، میرا رستہ چھوڑ دو ورنہ ہم دونوں مریں گے ۔ ۔ "

" اتنا بتا دو کہاں انسٹال کرو گےاسے ؟"

" تمہارے شہر کی بڑی پولیس چوکی کےاندر ۔ ۔ ۔ "

" ک ۔ ۔ ۔ کیا ۔ ۔ ۔ ؟ ظالم !یہ بھیدی کون ہے جو لنکا ڈھاتا ہے ؟؟؟"

" اپنی اسمبلی میں جا کر ڈھونڈ لو اس کو اور اب میرا رستہ چھوڑ دو ۔ ۔ ۔ ۔ "

" ۔ ۔ ۔ اوغدارِ وطن ! تو میرےمحافظوں کی جان لینا چاہتا ہے ناں اس سے بہتر ہےمجھ اکیلے کی جان چلی جائے ۔ نہیں ہٹوں گا تیرا رستہ نہیں چھوڑوں گا۔"

اگلے ہی لمحے میری آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا گیا میں سرتاپاخون میں نہا گیا ۔ میرا گرم لہو دھرتی کے سینے پر گرا تو جیسے مزا ہی توآگیا ۔ ۔ ۔ میری سانسیں اکھڑنے لگیں ریسکیو اہلکار میرے پاس کھڑے ہیں۔ کچھ راہ گیر بھی مجروح ہوئے ہیں کچھ گاڑیوں اور موٹرسائی کلوں کا نقصان بھی ہوا ہے۔" مجھے چھوڑ دو پلیز تم دوسرے زخمیوں کو ریسکیو کرو میں تو پل دو پل کا مہمان ہوں ۔"

" تم کوئی پیغام دینا چاہو گے ۔ ۔ ۔ ؟"

" ہاں میری دھرتی کو میرا سلام کہنا اور یہ بھی کہنا کہ میں مر گیا مگر میرے حروف زندہ ہیں میرے بدن کے کئی ٹکڑے ہوئے مگر میرا قلم سلامت ہے میں فنا ہوا مگر میرے لہو کا ایک ایک قطرہ وطن کی راہوں میں گلاب کھلائے گا، وہ گلاب جو کبھی نہیں مرجھائیں گے اور سنو جہاں جہاں یہ لہو گرا ہے میرے اس لہو کی صدا سنتے چلو

 چلو یہ سوچیں ہم آج مل کر

جو اس زمیں سے کیا تھا ہم نے

وہ عہد کیا ہم نبھا رہے ہیں

وہ عہد کیا ہم نبھا رہے ہیں  

وطن کی راہوں میں ہم وفا کے

گلاب کتنے کھلا رہے ہیں ۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے