چھبیس اگست یوم تجدید عہد

 نگہت سلطانہ/ گجرات

برطانوی ہند میں غلامی کی دلدل میں  بتدریج دھنستی مسلمان قوم کو  1857ء کی جنگ آزادی کی ناکامی کے بعد مکمل طور پہ طوقِ غلامی پہنا دیا گیا۔

ڈیسکارٹ ، ہوبس اور ولیئم میور جیسے "معلمانِ  حکمت ودانش"کے افکار ہوں یا برہنہ سر وبرہنہ پنڈلی ، انگریز سرکارکی بیگمات کی چلت پھرت, سبھی نے اس  طوق کو بڑا پرکشش بنا ڈالا تھا۔وہ جو دنیا کے امام بناکربھیجے گئے آج مکمل بدحالی کے طوفانوں کی زد میں تھے ۔۔۔ بیچ منجدھار ملت کی نیا کی پتوار تھامنے کوبلاشبہ کئ نابغہء روزگار اشخاص نے جنم لیا  مگر ۔۔۔ انھی میں کوئ ایسابھی تھا جو "متحدہ قومیت" کے فتنہ گر نعرے کی کشش کو محسوس کئے بغیر نہ رہ سکا ،بڑے بڑے  مردانِ کار کانگرس کے  دامِ ہمرنگِ زمیں میں  آچکے تھے۔۔۔۔اور۔۔۔۔اور ۔۔۔۔  روسی اشتراکیت کی تبلیغ تو جمعیت العلمائے ہند کے اخبار کے ذریعے کی جا رہی تھی۔ تب کوئ تو ہوتا جسے قدرت نے مسائل کی جڑ تک پہنچنے کی صلاحیت دی ہوتی۔ وہ حالات کا محض جذباتی و سطحی تجزیہ نہ کرتا بلکہ باقاعدہ ان سوالات پہ گہرے  غوروحوض  کے بعد میدانِ کار میں  اترتا۔۔۔۔۔۔۔۔اس ملک پر انیسویں صدی میں ۔۔۔۔ ہزاروں میل دور سے آئی ہوئی ایک غیر مسلم قوم مسلط ہو گئی تو کیا یہ کوئی اتفاقی سانحہ تھا جو یونہی بے سبب   ٹوٹ پڑا ؟ کیا فی الواقع  قوم  اپنے اندر  کمزوریاں اور خرابیاں نہیں پال رہی تھی کہ جن کی سزا آخرکار بیرونی غلامی کی صورت میں  ملی۔۔۔۔؟۔۔۔ یہ بلا جو باہر سے آکر  مسلط ہوئی آیا یہ صرف غلامی کی ہی بلا تھی یا وہ اپنے جَلَو میں اخلاق، افکار، تہذیب، مذہب، تمدن، معیشت اور سیاست جیسی دوسری بہت سی بلائیں بھی ساتھ لائی تھی۔۔۔؟ ۔۔۔۔ تیسرا سوال یہ کہ ان بلاؤں کے مقابلے میں  قومی ردعمل کیا تھا؟۔۔۔۔۔

 پھر ہر خاص وعام نے اعتراف کیا، دیکھا جانچا پرکھا کہ ان سوالات کے تحت مسائل کی جڑ تک پہنچنے والے، مغرب کی ملحدانہ تہذیب کے سیلاب کا رخ پھیرنے والے سید مودودی ( رح) نے مغرب کی مرعوبیت کا شکار ہوتی قوم میں ایسی فعال قوت اٹھا کھڑی کی جو اقبال کی اس پکار کی عملی مثال تھی ۔

 

~ اپنی ملت پر قیاس اقوامِ مغرب سے نہ کر

خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولِ ہاشمی 

سید مودودی جزئیات وفروعات میں پھنسی قوم کو بڑے مقصد کی خاطر مجتمع ہونے کی دعوت دیتے رہے۔۔مگر ان کی دعوت صدابصحرا ثابت ہوئی  تو آپ نے جماعت اسلامی کے قیام کااعلان کردیا۔جدید تعلم یافتہ طبقہ آپ کی طرف کھچا چلا آیا۔۔۔۔26اگست 1941ء کو  جماعتِ اسلامی کی تاسیس ہوئی۔ تاسیسی اجلاس میں مولاناکے علاوہ 74 افراد نے  شرکت کی جن میں  مایہ ناز سکالرز ،اعلی تعلیم یافتہ افراد، تعلیمی ومعاشی اعتبارسے پسماندہ افراد، ڈاکٹرز،وکلاء  ۔۔۔۔ تقریباً  ہر طبقے کے افرادشامل تھے۔۔۔۔اور پھر۔۔۔ وہ  جو مولانا(رح)  نے فرمایاتھا کہ "یہ شریعت ان بہادر شیروں کے لیے اتری ہے جو ہواکارخ بدل دینے کا عزم رکھتے ہوں، جو دریاکی  روانی  سے  لڑنے  اور اور  اس کے بہاؤ  کا رخ بدل دینے کی ہمت رکھتے ہوں،جو  صبغت اللہ  کو  ہر رنگ  سے زیادہ محبوب رکھتے ہوں اور  اس  رنگ  میں  تمام  دنیا کو رنگ دینے  کاحوصلہ رکھتے ہوں"...

دنیانے دیکھا کہ اللہ  کے فضل سے جماعتِ اسلامی  نے ایسے بہادر شیر پیدا کیے۔ پھر  وہ درویش صفت مجاہدِعمل میاں طفیل محمد ہوں ،یا وہ گمنام کارکن جنھوں نے شدید معاشی پریشانیاں برداشت کرناگواراکیا مگر ناجائز ذریعہء معاش  کولات  ماردی، اور  پھر  وہ  شیر  ڈھاکہ یونیورسٹی کی گراونڈ  میں ، سرخ سویرے کوشکست دیتا اوراسلامی نظام حیات کی حقانیت پر مہرتصدیق ثبت کرتا سرتاپا لہو میں غسل کرتا عبدالمالک  جیساشیر ہو   یا  مشرقی پاکستان میں مکتی باہنی کے درندوں کامقابلہ کرتے  اور پاکستان پر جان فدا کرتے "البدر" کے نوخیز شباب ہوں،  وہ  تپتی دوپہروں  میں قریہ قریہ سائیکل پر  دعوت محبت وامن دیتا مرِدخدامست ایم این اے ڈاکٹر نذیر احمد شہید ہو، افغانستان وکشمیر کے کوہ و دمن  میں  تلواروں کی جھنکار پہ رقص کرتے لہوکی سرخ خلعت پہننے والے ہزاروں شہداء  ہوں  یا جون 1995ء کی جھلستی دوپہر میں اپنے 5 بیٹوں کو پی پی پی  کے ریاستی جبر کا نشانہ بنتے اور پھرگلابی کفن پہنتے دیکھتا قاضی حسین احمد  ۔۔۔۔اور۔۔۔۔ آج ۔۔۔۔ کج کلاہی کی انوکھی ادا کے ساتھ میدان جہد میں چوبیس گھنٹے  متحرک ،اک مزدور کابیٹا ۔۔۔۔ سراج الحق ہو۔۔۔ اور ۔۔۔ یا اسلامی نظریاتی مملکت کی پارلیمنٹ   پہ  قابض کرپٹ ٹولے کے بیچ چٹان کی طرح کھڑے مردانِ آہن   سینیٹر مشتاق  احمد، اورعبدالاکبر چترالی اور مولانا ہدایت الرحمان   ہوں۔۔۔۔۔. یا  کبھی چولستان کے صحرا میں تو کبھی بپھرے پانیوں کے درمیان ، اورکبھی وباؤں کے ماحول کے اندر ہمت واستقامت کی داستان رقم کرتے "الخدمت" کے  پیارے جوان  ہوں۔۔۔

یہ سب  سید (رح) کے تیارکردہ  بہادر شیر نہیں کیا؟؟؟؟ان سب نے سارے رنگ چھوڑ دیے بس اک  صبغت اللہ  ان کو بھا گیا۔۔۔ بات کی جائے حلقہ خواتین کی  تو عائشہ (رض) و خدیجہ(رض) وفاطمہ(رض) کو اپنا آئیڈیل قرار دیتی خواتین بھی جماعت اسلامی کی وہ قوت  ہیں جن کا کارنامہ بہرحال نہ صرف قوم کے لیے بلکہ  امت کے لیے  مشعل راہ ہے۔۔۔کس کس کا نام  لوں۔۔۔ محترمہ  قمر جلیل صاحبہ سے لے کر ڈاکٹر رخسانہ جبین تک ہر کوئ اپنی مثال آپ۔۔ اور پارلیمان  کے اندراعلٰیٰ تعلیم یافتہ ،اپنی  روایات پہ پوری طرح کاربند ملک کے وقار کی علامت خواتین اگر ہیں تو صرف جماعت اسلامی کی خواتین ہیں ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، عائشہ منور، عائشہ سید ۔۔

تعصب کاچشمہ اتار کے ملت کی ان بیٹیوں کا کردار دیکھو گے تو خراج تحسین پیش کیے بنا  نہیں رہو گےاور  اس وقت خواتین کی قیادت کی ذمے داری پہ فائز۔۔۔ ایک خوبصورت کردار۔۔۔ ہمت وتحرک کا استعارہ۔۔۔ دردانہ صدیقی۔۔۔

قارئین! اعتراف اور خراج تحسین کی اس سچی داستان کا دوسرا کنارہ بہرحال کہیں نہیں ہے۔۔۔اب  میں تھوڑا سا تذکرہ کرنا چاہوں گی اس حقیقت کا کہ بوجوہ کچھ کمزوریاں بھی جماعت میں در  آئی ہیں  گو کہ تدارک کی کوشش  جاری رہتی ہے۔ تاہم  ہر رکن کو اپنی جگہ حکمت کے ساتھ چیک رکھنا ہوگاکہ۔۔۔۔۔۔۔۔ میدان عمل میں میں بس ادنٰی کارکن ہوں مجھے کام کرنا ہے تو نمود ونمائش کی تمنا کے بغیر۔ کہیں بھی "انا"  کو   آڑے نہیں  آنے دینا۔ یقین کیجیے آپ کی ایک  لمحے کی خطا جماعت کے لیے صدیوں کی سزا بن سکتی ہے۔ یاد رکھنے کی بات  یہ  بھی  ہے کہ تاریخ  کادھارا بدلنے میں گمنام کارکنوں کا کردار بڑا اہم  ہوتا ہے لہٰذا مجھے  جوبھی کام  کرنا ہے اپنی  ذات کی نفی کرتے ہوئے کرنا ہے اپنے نام کی تشہیر نہیں،  جماعت کی  دعوت  اہم  ہے۔۔۔

ایک  اور مسئلہ  نوجوانوں کی  نظریاتی تربیت کا ہے۔ فتنوں پہ فتنے، اشرافیہ کے پیدا کردہ مسائل،  سوشل میڈیاکی خرافات ۔۔۔۔ اور ان سب کے درمیان کھڑا  یہ  بے تاب ومضطرب شباب۔۔۔۔

یہ بہت کچھ کرنا چاہتا ہے  ۔۔۔۔۔ مگر۔۔۔۔ شائد میدان عمل میں نعروں کی کچھ بہتات ہوگئ ہے ۔۔۔۔اک سیدھی رہگزر کے اندر سے کئی  پگڈنڈیاں بن گئ ہیں۔۔۔ چوک بھی۔۔۔ چوراہے بھی۔۔۔۔خدارا اسے تنہا نہیں چھوڑیے۔۔۔یہ نوجوان  سید مودودی (رح) کا لٹریچر ہاتھ میں تھامے کسی  کا منتظر ہےجو اسے صبغت اللہ  کامطلب سمجھا دے۔ اسے شریعت کے مقتضیات کی وہ تفہیم  دے کہ یہ بھی اپنے پیشرووں کی طرح  ہوا کارخ بدل دے، دریا کی روانی  سے لڑ جائے۔

آج  جماعت اسلامی کا  82  واں  یوم تاسیس ہے۔ اس موقع پہ میں اپنی ہرسطح کی  قیادت (مردانہ و خواتین) سے التماس کروں گی  کہ اس نوجوان کو تنہا نہیں  چھوڑئیے گا    شعبہ جات کی بہتات ، نعروں کی گرج اور احتجاجی پروگرامات  کے  دوران ہی اس نوجوان کے لیے۔۔۔ پاک وطن کے اس مستقبل  کے لیے،  صبغت اللہ  میں رنگ جانے کا تربیتی  لائحہء عمل آپ نے وضع کرنا ہے۔

 

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے