
نگہت سلطانہ
قوم 76واں یومِ آزادی ایک جشن کے انداز میں منا رہی تھی۔ لاہور جیسے بڑے شہر میں مغرب زدہ لڑکیاں اکٹھے ہو کر۔۔۔۔ لڑکوں والے ڈریس زیب تن کر
کے ۔۔۔۔ سائیکل چلا کر جشنِ آزادی منا رہی تھیں۔ اسلام آباد جیسے بڑے شہر میں آتش بازی اور پٹاخوں نے 14اگست کی رات کی خاموشی کو وہ راگ عطا کردیا کہ جو سونا چاہ رہے تھے سو نہ سکے اور جو جاگ ریے تھے . وہ بیداری کے مفہوم سے ناآشنا۔
چھوٹے شیروں میں لڑکےبالےباجا بجاتے رہے۔۔۔۔۔۔۔ جوانوں نےیہ دن سو کر گزار دیایا پھرموبائل کے نام کیا بوڑھے ماضی کےنقوش کی یاد کو بھلانے کی کوشش میں رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چند دن گزرے کہ پوری قوم پر ایک ایسی آفت آن پڑی کہ بڑوں بڑوں کے ہوش ٹھکانےآ گئے ۔۔۔۔ لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ۔۔۔۔ وہ کیا آفت تھی ؟
آسمانی بجلی گری کہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟نہیں نہیں ۔۔۔۔ بجلی کا بل گرا۔۔۔۔ ہرگھر میں گویا کہرام مچ گیا۔۔۔۔
اجی ! شہباز شریف، مریم نواز،مریم اورنگزیب، رانا ثنا الله کو الزام دھرتے ہو۔۔۔۔ مانا انہوں نے کمینگی کی حد کر دی ۔۔۔۔ اپنے خلاف سارے کیسز نیب سےختم کروائے. اپنے مغربی و یورپی آقاؤں کی رضا کی خاطر دھڑا دھڑ بل اسمبلی سے منظور کرائے بڑی چالاکی وخاموشی کے ساتھ اور
پرانی لوٹ کھسوٹ میں جو کوئی کسر رہ گئی تھی، پوری کی اور چلتے بنے ۔۔مگر ۔۔۔۔ اپنے مقصدِ حیات سے غافل اے پاکستانی قوم! ٹھنڈے دل سے سوچو ذرا خدارا۔۔۔
جس راہ پر چل نکلےہو کیا یہ زندہ قوم کے کرتوت ہوتے ہیں ؟مدینہ کی طرز پر حاصل کی گئی اسلامی ریاست کیا اس لئےحاصل کی گئی تھی کہ ہماری لڑکیاں اس قدر احساس کمتری کا شکار ہو جائیں کہ سارے ضروری کام چھوڑ کر سائیکل سواری کرنے نکل کھڑی ہوں کہ دیکھو دنیا والو ہم مردوں سے کم نہیں. کیا ان کےذمے جو پاکستان سے مخلص نسل تیار کرنے کا کام تھا وہ اس سے فارغ ہیں؟
ہمارے بچے ساری رات آتش بازی اور پٹاخہ بازی کر کے لوگوں کی نیند خراب کریں۔ قومی تہوار کو باجا بجانے جیسے گھٹیا مصروفیت کے نام کردیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں ناں ۔۔۔۔؟؟جب راہ راست سے ہم خود بصد شوق بھٹک گئے تو جہاں کئی اور دکھوں نے ہمارے گھر کی راہ دیکھ لی وہاں بجلی کے بل کیوں پیچھے رہتے۔
حل کیا ہے؟؟؟ بھئی بجلی، پانی، روٹی، دال، روزگار آپ کا حق ہے ریاست ذمہ دار ہے آپ کو بہم پہنچائے یہ سب ۔۔۔۔۔مگر آپ نے دیکھ لیا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے، بھٹو کی باقیات اور شریف خاندان نے آپ کا کیا حشر نشر کر دیا۔ تو خدارا ۔۔۔۔ آپ ان کو بھول جاؤ ۔۔۔۔ آج تک تم شخصیت اور چہرے کو ووٹ دیتے رہے۔۔اب کی بار پاکستان کوووٹ دو۔۔۔اب کی بار نظریے کوووٹ دو اب کی بار ووٹ جیسی بھاری امانت کسی ملک کسی وڈیرے کسی جاگیردار کسی خان کے نام نہیں کرو۔۔۔بس اپنے لیے حکمران کاانتخاب کرنے سے پہلے قائد(رح) کاوہ فرمان یادکرلینا کہ ،، یہ زمین کاٹکڑا ہم اس لیے حاصل کرناچاہتے ہیں کہ اسے اسلام کی تجربہ گاہ بنائیں گے،،۔۔۔اور اب ہم دیکھتے ہیں سستی بجلی کاخواب۔۔۔ تو کیا یہ ممکن ہے؟؟؟ جی ہاں صرف خواب نہیں حقیقت میں ایسا ممکن ہی نہیں بلکہ عملی طور آسان بھی ہے۔ آئیے نگاہ دوڑاتے ہیں سات نکاتی ایجنڈا برائے سستی بجلی پریہ سینیٹر مشتاق احمد خان صاحب نے پیش کیاہے۔۔
آواہل وطن ہم سینیٹرمشتاق احمد خان صاب کےہم آواز ہو کے اپنےحکمرانوں سے مطالبہ کریں۔۔۔
مفت بجلی بند کرو،ججز ،جرنیل، افسرشاہی،واپڈاملازمین، پارلیمنٹرینز کسی کوایک یونٹ بھی مفت نہ دو۔۔
آئی پی پیز سے فراڈ معاہدے ختم کرو اوران کے مالکان کو گرفتار کرو۔ ملک میں فرنس آئل اور امپورٹڈ کوئلے سے بجلی کی تیاری پہ پابندی لگاو۔
بجلی کی چوری کو دہشتگردی کےبرابر جرم قراردے کر متعلقہ مجرمین کو کھلے عام سزائیں دو
بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز کواپ گریڈ کرکے لائن لاسز کو ختم کرو۔
عوام کو بلاسود آسان شرائط پر سولر پینلزفراہم کرو۔
آئندہ کے لیے بننے والے ہر گھر کے لیےسولر انرجی کو بلڈنگ کوڈ میں شامل کرو۔
ہائیڈل ، سولر، ونڈ کے پوٹینشل کو کام میں لانےکےلیے طریقہ کار سہل بناو۔۔
g


































