اے جذبہء دل

نگہت سلطانہ/گجرات

سینئرصحافی کامران خان کے3ستمبر2023 کو ٹویٹر ہر جاری ویڈیو پیغام کےمطابق جنرل عاصم منیر نے کراچی میں  50 کاروباری شخصیات سے پانچ

گھنٹے طویل نشست میں معیشت  بچاؤمہم اوراس کوکامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا اوروعدے کئےکہ ملک سے ٹیکس چوری کلچر،نان فائلرنظام،سمگلنگ رشوت ستانی سندھ کے کرپٹ سسٹم کا خاتمہ ہوگا۔

کامران خان ایک سینئرصحافی ہیں جو کہہ رہے ہیں ٹھیک ہی کہہ رہے ہوں گے۔

ہم تواس وقت براہ راست آرمی چیف صاحب کی خدمتِ عالیہ میں کچھ عرض کرنا چاہیں گے۔ وہ یہ کہ جناب جہاں آپ معیشت بچاؤ مہم پر نکلے ہیں اور سندھ میں کرپٹ سسٹم ختم کرنے کا عزم رکھتے ہیں وہیں ہماری کچھ گزارشات بھی سماعت فرما لیجئے۔

  • پہلی گزارش یہ ہے کہ ۔۔

ایک شہہ رگ ہوتی ہے جسم کی اور ایک ملکوں کی بھی ہوتی ہے، پاکستان کی شہہ رگ کشمیر ہے جس کے بڑے حصے پر پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے قبضہ کر رکھا ہے۔ تو گزارش یہ ہے کہ براہ مہربانی اسے دشمن کے قبضے سے چھڑا لیجئے وہ جانباز بھی تو اسی آرمی سے تعلق رکھتے تھے ۔ انہوں نے  پھٹی پرانی وردیوں اوربوسیدہ  اسلحے کے ساتھ کشمیر کاایک حصہ آزاد کرالیا تھا۔

اس وقت آپ کے پختہ عزائم کو دیکھ کر ہمیں حوصلہ ہوا کہ آپ  تو بہت کچھ کرسکتے ہیں اوریہ حقیقت تو آپ بھی جانتے ہیں کہ آپ ایک بار ارادہ کریں گے،سچا ارادہ تو  پوری قوم آپ کی پشت پرہوگی۔

  • دوسری گزارش۔

سقوطِ ڈھاکہ اورڈاکٹر عافیہ صدیقی کےعلاوہ سینکڑوں لاپتہ افراد کےذمہ داراورعوام کی منتخب حکومت کو چلتا کرنے اور2019ء میں کشمیر پر ڈیل کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کیجئے۔

  • ایک گزارش یہ بھی ہےکہ قوم کوبتایاجائےکہ جنرل ایوب، جنرل یحیٰی، جنرل ضیاء الحق،جنرل پرویز مشرف کی وہ کیامجبوریاں تھیں کہ جن کی بنا پر انہوں نے جمہوریت کی بساط لپیٹ ڈالی اور اس کےبعد مارچ 2022 میں کون سی ایسی قیامت ٹوٹ پڑی تھی کہ منتخب جمہوری حکومت کوچلتا کیا۔

 چیف صاحب ! کیا ہماری طرح کبھی آپ بھی اس حقیقت کےاعتراف پر انتہائی دکھی ہوجاتے ہیں کہ ہمسایہ ملک بھارت میں ایک بھی مارشل لاء نہیں لگا۔ ہمارے ہاں   آج تک جمہوری نظام کو تسلسل کے ساتھ رواں دواں نہیں ہونے دیا گیا۔

 جنرل عاصم منیر صاحب! آپ فرما رہےہیں " کوئی بھی سیاسی جماعت ملک کےساتھ مخلص نہیں"کمال ہےآپ بھی یہ فرماتے ہیں، ہم نہیں کہتےیقین کیجئے اب قوم کہتی ہے کہ ایک جماعت ملک کے لئےمخلص ہے اور وہ  ہے"پاک آرمی"

ہم جیسے حساس لوگوں کا قصور توبس یہی  ہے کہ ہم اس،، سیاسی جماعت،، سے پیار کرتے ہیں، عقیدت رکھتے ہیں اور صرف 6 ستمبر کے دن نہیں بلکہ اکثر یہ ترانہ سنتےپائے جاتے ہیں

 ~ ہم پاکستان کی بری فوج کے شیر دلیر سپاہی

رب سائیں اپنا راکھا

ہم موج فوج الٰہی

بڑھتے بڑھتے جائیں

لا الہ الا اللہ

ہم تیز قدم پل پل چوکس ہر دم

ہر دم ، ہر دم تیار

ہم خالد کی للکار

ہم طارق کی یلغار

ایمان، یقیں اور تقویٰ میں

ہم غنی غنی۔۔

اوریا پھر کبھی کبھی یہ سر الاپتے پائے جاتے ہیں

ایہہ پتر ہٹاں تے نئیں وکدے

کی لبھدی ایں وچ بازارکڑے۔۔۔۔۔۔

اور۔۔۔۔

اور جنرل  صاحب!

ہمیں تواپنے محافظوں  سےایسی عقیدت ہے اپنے شہداءْکے ساتھ ایک  قلبی وجذباتی انس ہے کہ ہر 6 ستمبر کو ہم سارادن پی ٹی وی آن رکھتےہیں اور ڈرامہ ،،نشان حیدر ،، تو ہمیں  تقریباً زبانی یاد ہوچکا ہے۔ آپ اندازہ خود لگا لیں کہ نیرہ نور مرحومہ سے نظریاتی اختلاف کےباوجود ہم اکثر یہ غزل زیرلب دہراتے ہیں۔

اے جذبہ دل گر میں چاہوں

ہرچیز مقابل آجائے

دو گام چلوں منزل کے لیے

اورسامنے منزل آجائے۔۔۔۔

کیوں بھلا؟

اس لیے کہ یہ اشعار میجر عزیز بھٹی کو بڑے پسند تھے۔۔۔

قصہ مختصر۔

چیف صاحب ! آپ  کچھ  عزائم باندھ ہی رہے ہیں اگر تو خدارا  فوج کو سیاست سے دورکر لیجیے۔

قانون سازی اورعوامی فلاح وبہبود کے پروگرامز اور سیاسی  فیصلے پارلیمنٹ کے فلورپرہونےچاہیں اورعوام  کے مینڈیٹ کو روندے بغیر۔۔

آپ سندھ میں کرپٹ سسٹم  ختم کرنے کا عزم رکھتے ہیں بقول کامران  خان کے۔۔۔۔

توعرض  ہے کہ  اسی دوران  ذرا فائل کھلوائیے گا کراچی مئیر الیکشن2023 کی جس میں  عوامی مینڈیٹ  پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالا گیا۔ ہم اپنی اصل گزارش پرواپس آئیں گےکہ

خدارا فوج کو سیاست سے دوررکھیے۔سیاسی جماعتوں کے ساتھ عوام کی وابستگی ہوتی ہے ۔ آپ ان جماعتوں کے اخلاص کو ماپنے کا پیمانہ ہاتھ میں مت لیجیے۔یہ عوام  کا حق ہے کہ وہ خود سمجھیں کون سی جماعت مخلص ہے اور کون نہیں۔۔ وہ کیا کہا زبیر منصوری صاحب نے۔۔ بس بھئی  بس زیادہ بات نہیں چیف صاب۔۔۔ہم  مکمل کیے دیتے ہیں۔۔ آج کےبعد ملاقات نہیں چیف صاب۔

 

نوٹ :ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے