حجاب اور انسانیت ساتھ ساتھ

نگہت سلطانہ

 

         آنکھ کھلتے ہی اس نے پکارا "کہاں ہو ؟"

"تمہارے پاس ہوں'' آنکھیں ملتے ہوئے وہ بولی۔

وہ خوشی سے پھولا نہ سمایا۔ خوش کیوں نہ ہوتا ،دشتِ تنہائی میں اس کی آواز کے ترنم نے اس کی سماعت کو زندگی کے ساز سے آشنا کردیا تھا۔

''سنو ۔۔۔''

''ہوں۔۔۔۔''

''مجھے چھوڑ کے کہیں چلے تو نہیں جاؤ گے نا؟"

''بھئی جیسے اس پرانی رہائش گاہ، اس شاندار محل میں ساتھ نبھایا، اسی طرح یہاں بھی نبھاؤں گا۔ اور پھر تمھارے بن میں ہوں بھی تو نامکمل۔۔۔۔مگر یہ تم کہاں چل دیں؟"

وہ اس کے پیچھے پیچھے چلا، کیا دیکھتا ہے کہ وہ زمین سے کچھ اکھیڑنے کی کوشش کررہی ہے۔''ارے رے رے۔۔۔یہ کیا کررہی ہو؟"

''بھوک لگی ہے''

''میں ہوں نا میری جان! چھوڑو یہ کام میں کروں گا۔ دیکھو تو نازک سے ہاتھ زخمی ہوگئے ہیں۔''

''یہ گندم ہے نا، میں اس کی روٹی بناؤں گی۔''

''ہاں ٹھیک ہے مگر اس کی کاشت، اس کی کٹائی وغیرہ سب کام میں کروں گا۔دیکھو میرے ہاتھ بھی کتنے مضبوط ہیں نا۔''

''مجھے پیاس محسوس ہورہی ہے۔''

''میں پانی کی تلاش میں جاتا ہوں۔''

''میں اکیلی۔۔۔۔ڈر لگے گا۔ وہ دور جنگل سےبھیڑیوں کی آوازیں بھی آرہی ہیں مجھے،میں تمھارے ساتھ ہی چلتی ہوں۔''

''میں زیادہ دور نہیں جاؤں گا۔ تم یوں کرو یہ جو حصارمیں نے کھینچ دیا ہے،اس سے باہر نہ آنا اور یہ ۔۔۔ یہ لو۔۔یہ لپیٹ لو خود کو، چھپا لو اس سے اور ۔۔۔اور پلکو کی جھالر گرائے رکھنا۔''

'' یہ کیا ہے؟"

'' یہ حجاب ہے ۔''

اور پھر جب وہ واپس آیا تو تھکن سے چور تھا۔ مگر جونہی اس پر نظر پڑی، ساری تھکن دور ہوگئی۔ اس نے پلکوں کی جھالر جو اٹھائی تو اس کی آنکھوں کی جھیل میں ڈوب جانے کو جی چاہا۔

''بیٹھونا۔۔۔۔۔ارے تمھارا بدن تو تپ رہا ہے۔''

''ہاں،تمھارے سراپے سے دور وہاں باہر دھوپ بڑی کڑی ہے۔''

وہ اس کے اور قریب ہوگیا۔

''جب بھی میرےقریب ہوتےہو،ایک عجیب سا احساس بدن میں جھرجھری لیتا ہے۔ جانے اس احساس کا نام کیا ہے۔۔۔''

وہ اس سوال پر غور کر ہی رہاتھا کہ اوپر آسمان سےایک آواز آئی۔۔

''سنو ! ادھر دیکھو۔ اپنے دائیں طرف نوشتہ پڑھو۔''وہ دونوں بغور پڑھنے لگے۔

''۔۔۔۔۔ یہ جس انداز سے زندگی کا آغاز تم دونوں نے کیا ہے یہی عین فطرت ہے۔ سنو تم میں سے ایک مرد ذات ہے اور ایک عورت ۔۔ فطرت پہ جب تک رہو گے خوش رہو گے۔ فتنوں سے محفوظ رہو گے۔اور ہاں اے عورت ذات! اس عجیب احساس کا نام ہے ''حیا'' ، جو صنف مخالف کو دیکھتے ہی تمھارے بدن میں جاگ اٹھتا ہے۔ سنو! اس احساس کو مرنے نہ دینا ورنہ بے وقعت ہوکے رہ جاؤ گی۔ تم دونوں آگاہ رہو جس بدبخت نے تمہیں اس عالی شان محل سے نکلوایا تھا وہ تمھارا ازلی دشمن اپنے لاؤ لشکر سمیت تمہاری اس دنیا میں قدم رکھ چکا ہے۔ وہ تم دونوں کو اپنے اپنے مقام سے دور کرنے کی کوشش کرے گا۔ وہ حیا کے احساس کو زندہ درگور کرنے کے درپے ہوگا۔ اس مقصد کے لئے بڑے دلکش نعرے تمھیں سکھانے کی کوشش کرے گا۔ یاد رکھو اس کی پہلی ندا پر لبیک کہہ دیا تو گویا فتنوں کی دلدل میں قدم رکھ دو گے۔ اس لئے اس سے بچ کے رہنا۔۔۔۔''

وقت گزرتا گیا۔۔۔یہ دو وجود دو نہ رہے،آبادی میں اضافہ ہوتاگیا۔۔۔بہن بھائی کا رشتہ وجود میں آیا۔ نند بھاوج، دیور جیٹھ سبھی رشتے تخلیق ہوتے گئے۔ خاندان بنتے گئے سادگی قناعت اور جانفشانی کے ساتھ ۔

جب تک شرم و حیا کا چلن معاشرے میں رہا،زندگی پرسکون رہی، دن عید اور رات شبِ برات رہی۔۔۔۔

مگر وہ ازلی دشمن کب چین سے بیٹھنے والا تھا۔ وہ پاکیزہ اورسچی محبت کرنے والے دو دلوں کا دشمن خوب پلاننگ کے ساتھ میدان میں آیا۔

جب جب آیا ہم تم جانتے ہیں۔ ہاں آج کی بات تو یہ ہے کہ اس نے ابن آدم کے قلب کو جنسی بے راہ روی اور ہوس پرستی کے جذبات سے بھر دیا۔ بنت حوا کے چہرے سے حجاب کھینچ اتارا، حیا باختگی اور بد چلنی کے گھنگرو اس کے پاؤں میں پہنا دئیے اور اسے بیچ بازار ناچنے کا حکم دیا۔ مردوں کا ہجوم بڑھتا گیا وہ ناچتی رہی۔ ازلی دشمن کے ایک چیلے نے آگے بڑھ کر بنت حوا کے تن پرجو لباس نام کی چیز رہ گئی تھی وہ بھی تار تار کردی۔ قہقہے بلند سے بلند ہوتے گئے، بڑے سرمایہ دار کی تجوری بھرتی گئی۔

بہن، بھائی، ماں، بیٹی، میاں، بیوی سب رشتے ختم ہوگئے، بس تجارت کا رشتہ رہ گیا۔ عورت مال تجارت بن گئی۔ قریبی جنگل کے بھیڑئیے بھی انسانی لبادہ اوڑھ کر انسانوں کی بستی میں گھس آئے۔ انسانیت شرم سے پانی پانی تو ہوئی تھی،منہ سر لپیٹا اور انسانوں کی بستی سے دور کہیں انجانے دیس کی طرف روانہ ہوگئی۔

ان ظالموں نےیہاں تک بس نہیں کی بازار کا کھیل گھروں کے اندرلےآئے۔ زرپرستی اور ہوس پرستی کے کھیل کےگر یونیورسٹیوں میں سکھائے جانے لگے۔ شریف زادیوں کو گھروں سے کھینچ لایا گیا۔ لارڈ میکالے کی کی روح تو خوشی سے پھولے نہ سمائی، مگر اپنے شہر میں تو جیسے ایک طوفان بدتمیزی برپا ہوگیا۔

آج بنت حوا کا غم یہ نہیں کہ اس نے انسانیت کو منا کر اپنی بستی میں واپس لانا ہے،اس نے ابن قاسم کو جنم دینا ہے، اس نے امام غزالی یا البیرونی یا ابن الہیثم کی ماں بننا ہے، آج اس کا واحد غم ہے جاب

فوٹو شوٹس

ٹائٹس، جینز

فیشن

گلیمر

 آج بیٹی باپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے کہتی ہے کہ میری رات کہاں گزری پوچھنے کا آپ کو کوئی حق نہیں۔۔۔

 آہ۔۔۔

انسانیت اب کبھی پلٹ کر انسانی آبادی میں نہیں آئے گی؟

کبھی نہیں آئے گی؟

ارے۔ ۔ ۔  یہ کیا

 مروہ الشربینی کوعدالت میں گولیوں سے بھون دیا گیا محض حجاب پہننے کے جرم میں

ایک اور باحجاب بیٹی کو سزا

پھر ایک اور۔۔۔۔

 آج تیزاب پھینکا گیا ایک بیٹی کے چہرے پر۔۔۔

 اور یہ دیکھو انسانیت پلٹ آئی۔ انسانیت کو پیار آگیا۔حوا کی ان قابل فخر بیٹیوں پر۔۔۔۔

 سرمایہ دار پیچ و تاب کھاتا ہے تو کھاتا رہے۔ قربانیاں رنگ لا رہی ہیں۔ وہ دیکھوحجاب کے پاسبان آدم کے بیٹے نعرہ تکبیر لگاتے آتے ہیں، سرمایہ دارانہ نظام پر لعنت بھیجتے میدان کارزار میں اتر رہے ہیں۔

 اور ادھر دیکھو حوا کی بیٹیاں حجاب کو اپنا شعار بنانے کو بے تاب۔۔۔۔

 انسانیت چار ستمبر یوم حجاب کو  ایک روشن باب کے طور پر اپنی تاریخ میں لکھ دینا چاہتی ہے۔

شہر شہر کی خبریں

جماعت اسلامی کی کراچی کے 15مقامات پر شہریوں نے گاڑیاں روک کر احتجاج

  کراچی( نمائندہ رنگ نو )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ظالمانہ اضافے، بجلی کے بھاری

... مزید پڑھیے

دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی شرط ختم کرنے کی تجویز نہیں دی: اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )اسلامی نظریاتی کونسل کےسیکرٹری ڈاکٹر اکرام الحق نے کہا ہے کہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینے

... مزید پڑھیے

نوید علی بیگ کا "ٹیکنو فیسٹ " نمائش میں الخدمت بنو قابل پروگرام کے اسٹال کا دورہ

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے ہفتے کو کراچی ایکسپوسینٹرمیں منعقد ہونےوالی نمائش "ٹیکنو فیسٹ "کا دورہ

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ حصہ دوم ہوم اکنامکس گروپ کے سالانہ امتحانات نتائج کا اعلان (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کےچیئرمین پروفیسرنسیم احمد میمن نےانٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سالانہ

... مزید پڑھیے

ایم اے سال اول وآخر پرائیویٹ انگریزی کے امتحانات کے نتائج کا اعلان (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایم اے سال اول وآخر پرائیویٹ انگریزی سالانہ امتحانات برائے 2021 ءکے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔

... مزید پڑھیے

الخدمت ”بنو قابل پروگرام “کےتحت ”آئی ٹی کورسز “مکمل کرنے والے طلبہ کے امتحانات (تعلیم)

 کراچی(نمائندہ رنگ نو)الخدمت کےمفت آئی ٹی کورسز کے پروگرام ” بنو قابل “ کا پہلاسیشن کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد طلبہ وطالبات کے امتحانات

... مزید پڑھیے

کھیل

وہیل چیئرٹی 20 کرکٹ ایشیا کپ کا آغاز 2اکتوبر سے ہوگا

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )وہیل چیئرٹی 20 کرکٹ ایشیا کپ 2023کا دوسرا ایڈیشن رواں سال 2 سے 8 اکتوبر تک نیپال میں کھیلا جائے گا۔

... مزید پڑھیے

کرکٹر عائشہ نسیم نے کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستانی کرکٹر عائشہ نسیم نے دین اسلام کی خاطرکرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ،خلیج ٹائمز کے مطابق عائشہ نسیم نے

... مزید پڑھیے

ایشئین چیمپئنز ٹرافی کیلئے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا


لاہور( اسپورٹس ڈیسک )ایشئین چیمپئنز ٹرافی کیلئے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ڈریگ فلکر ارباز انجری کا شکار ہونے کے سبب ٹرافی

... مزید پڑھیے

تجارت

ایک ماہ کے دوران ملک میں مہنگائی میں 3.46 فیصد کا اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

اسلام آباد( ویب ڈیسک )ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں ۔ ایک ماہ میں مہنگائی میں 3.46 فیصد کا اضافہ ہوگیاہے ۔

... مزید پڑھیے

مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا آلو، پیاز، ٹماٹر، دالوں سمیت 20 اشیا مہنگی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے ، آلو، پیاز، ٹماٹر، دالوں اور انڈے سمیت 20 اشیا ضرویہ کے نرخ مزید بڑھ گئے

... مزید پڑھیے

عوام کیلئے ایک اور بری خبر،بجلی کے بعد گیس بم بھی گرادیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کر دی گئی،اوگرا نے گیس ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ سوئی نادرن کے

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

مودی کی زبان پھر پھسل گئی ، سوشل میڈیا پر صارفین نے کلاس لے لی

نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک بار پھر زبان پھسل گئی اور سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی اچھی طرح کلاس لے لی

... مزید پڑھیے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیو ں کے ہاتھوں چار کشمیری نوجوان شہید ہوگئے

سرینگر ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ

... مزید پڑھیے

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست 9اگست کو سماعت کیلئے مقررکردی گئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی،فوٹوفائل)دہلی ہائی کورٹ نے ایک جھوٹے مقدمے میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

میری شکل دیکھ کر پاکستانی عمران ہاشمی کو یاد کرتے ہیں: اداکارہ حمائمہ ملک

لاہور (شو بز ڈیسک ) اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی چلی جاﺅں لیکن پاکستانی کبھی بھول نہیں سکتے کہ میں نے عمران

... مزید پڑھیے

جو لوگ مخلوق سے پیار کرتے ہیں وہ اللہ کے بہت قریب ہوتے ہیں: اداکارہ ریشم

لاہور(شوبز ڈیسک) فلم اسٹارریشم نے کہا ہے کہ جو لوگ انسانیت سے پیار کرتے ہیںمیری ان سے بڑی قربت ہوتی ہے۔میں ہر اس

... مزید پڑھیے

اداکاراﺅں کو کریئر کے دوران ہی شادی اور بچے پیدا کرنے کا مشورہ

لاہور ( شوبز ڈیسک) اداکارہ اور گلوکارہ بشری انصاری نے پاکستانی اداکاراں کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں اپنے کریئر کے دوران

... مزید پڑھیے

دسترخوان

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

ساون کے پکوان(پٹاٹو بالز)

 آسیہ محمد عثمان

اجزا

آلو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو عدد بڑے

... مزید پڑھیے

بلاگ

ربیع الاول کا اصل حصول (بلاک)

عافیہ عدنان  

ربیع الاول کا مہینہ ہمیشہ کی طرح شروع ہو چکا ہے۔ہرسال کی طرح اس سال بھی سیرت النبی کے پروگرامات میں لوگوں کی

... مزید پڑھیے

آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم باعث رحمت وبرکت (افروز عنایت)

افروزعنایت

لاکھوں درود وسلام میرےنبی کریم کی ذات اقدس پرماشاءاللہ رب العزت نےکائنات میں روشنی اور اجالا پھیلانے کےلیے آپ کو

... مزید پڑھیے

قومی زبان میں تعلیم کی اہمیت ( انعم غفران)

ا

 انعم غفران

پیارے ہم وطنوں !السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

... مزید پڑھیے