تلاش گمشدہ

نگہت سلطانہ/ گجرات

او بابو۔۔۔۔

رک جانا۔۔۔ رک جانا۔۔۔ ذراپل کو بات سننا۔یہ دیکھو میرے ہاتھوں میں یہ تصویرجس میں زخمی بچہ۔۔۔۔۔۔۔۔ روئےجا رہا ہے۔۔۔۔۔ روئے جارہا ہے۔ اس کی

پیشانی لہو لہو ہے۔۔۔۔۔ اب مرہم پٹی کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔ بچے کے دائیں بائیں خون کے دھبے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

دکھی ہوگئےنا آپ بھی۔۔۔۔

یہ تصویر دکھانی ہے، ان ،کو ۔۔

ہاں مجھےان کا پتہ بتا دو بابو ۔۔۔۔ ،،

نہیں جانتے ۔۔۔۔۔

،، آہ ۔۔۔۔۔۔۔۔،،

اے یونیورسٹی بس

میں سوار ہوتےنوجوان! ۔۔

یہ تصویر دیکھ رہے ہو نامیرے ہاتھ میں الاہلی ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں پر بمباری کی تصویراوراسی میں یہ نومولود بچی کی نعش۔۔۔۔۔اب  مجھے ۔۔۔۔۔۔۔

مجھے،ان، کا کچھ پتہ چاہیےوہ آواز اٹھائیں گی اس ظلم پر ۔۔۔۔۔

ایں ۔۔۔۔تمھیں بھی نہیں معلوم ۔۔۔۔۔۔ آہ ۔۔۔،،

ارے بھائی! گاڑی سٹارٹ کرنےلگے ہو نا پڑھےلکھے لگ رہے ہو۔تم جانتے ہوگے،میم ! آپ رکیے گا ذرا ، او اخباروالے! دکھاو ذراآج کے بڑے اخبار شائد ،ان، کا  اتہ پتہ  مل جائے۔۔۔۔

آہ ۔۔۔۔۔۔۔ آہ ،،

ڈھونڈتے ڈھونڈتے ، چتے چلتے پاؤں میں آبلے پڑ گئےمیرے۔۔۔۔۔۔

اے ۔۔۔ ارے او بچے ۔۔۔ بیٹا!

سنو ۔۔۔ ایک بات سنو گے؟

یہ ۔۔۔ یہ تصویر دیکھو ۔۔۔ یہ ساری تصویریں دیکھو ۔۔۔۔ اورمجھے بتاؤ ۔۔۔ تم 'انھیں' جانتے ہو جن کا اتا پتہ میں ڈھونڈتے ڈھونڈتے  تھک گئی

نام پوچھ رہے ہو ان کا ۔۔۔۔۔۔؟

بھئی ساری دنیا جانتی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کو کون نہیں جانتا انہی کا پتہ پوچھ رہی ہوں  اپنے ملک میں  درجنوں تو ہیں فعال و متحرک۔۔۔،، 

"آپ ان کے دفتر نہیں گئیں ؟؟"

"بند پڑے ہیں دفتر ان کے۔"

"ہا ہا ہا ہا"

"ہائیں ! تم تو ہنس رہے ہو ۔۔۔۔ "

"آپ ان کے علاوہ بھی دو نام لےرہی تھیں۔"

"ہاں ہاں ۔۔ وہ دو خواتین ہیں

ایک گل مکئی ۔پتہ ہے ناں گل مکئی کو افغانستان کی "مظلوم" عورتوں کی بڑی فکر رہتی ہے اور بلوچستان میں "ان پڑھ بچیوں" کی بھی اور یہ جو ہیں شرمین عبید چنائے ان محترمہ نے تو خواتین پہ تشدد کے  بارے ڈاکومینٹری بنائی۔"

"ہا ہا ہا ہا ۔۔۔۔۔۔ !"

"تم پھر ہنس دئے ۔۔۔۔۔۔۔"

" ۔ دیکھئے بات ساری کیمپ کی ہے۔"

"کیمپ کی ؟؟؟ سمجھی نہیں ۔۔."

"جی ہاں ایک کیمپ ہے انکل سام کا تو اس میں جو متاثرین انکل سام ہیں وہ ظلم اسے کہیں گے جسے انکل سام ظلم کہے گا اور حقوق کا تعین بھی انکل سام کی مرضی سے ہو گا۔۔۔،،

"اوہ میرے اللہ ۔۔۔۔"

"اور دوسرا کیمپ ہے سچے اور کھرے لوگوں کا اللہ واحد پر ایمان ان کی زندگی کا عنوان ہوتا ہے ۔ جس طرح  رب کائنات کی ذات اور خود کائنات اتنی وسیع ہے ، اسی طرح ان سچے اور کھرے لوگوں کی سوچ بھی بڑی ہوتی ہے وہ کسی پر بھی کہیں بھی ظلم ہوتا برداشت نہیں کر سکتے پھر بھلے وہ یہودی ہو، ہندو ہو، مسلمان ہو، عیسائی ہو ظلم جس پر بھی ہوگا ۔ یہ دادرسی کریں گے اور جن لوگوں کا نام آپ لے رہی ہیں ۔۔۔۔ اوریا انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی آپ ان کو منظر عام پر دیکھنا چاہتی ہیں تو بس ایک چھوٹی سی خبر پاکستان  کے کسی شہر میں کسی چھوٹے سے محلے میں کسی گھر میں چولہا پھٹنے کی ان این جی اوز تک پہنچا دیجئے پھر دیکھئے گا انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق  کے یہ علمبردار کیسے چھلانگیں لگاتے متعلقہ جگہ پہنچ جائیں گے اپنے کیمرے اور دیگر ساز و سامان سمیت۔۔۔۔۔ اور یاد آیا  افغانستان  میں طالبان کی پچھلی  حکومت کے دوران انھوں نے وہاں  کابل میں مرکزی چوک میں نصب مہاتما بدھ  کا مجسمہ  مسمار کرنے کا فیصلہ کیا تھا  تو  آپ جانتی ہیں یہ  مغرب و یورپ  سے انسانی حقوق کی ،ڈگریاں،،  پانے والے  سب  جیخ  اٹھے تھے۔۔۔۔،،

" فلسطین میں ہر روز سینکڑوں خواتین اوربچے اسرائیل کے وحشیانہ تشدد کا شکار ہو رہے ہیں ان کےبارے یہ لوگ ڈاکومینٹری نہیں بنائیں گے کیا؟ وہاں یہ لوگ  نہیں پہنچیں گے کیا؟  اس درندگی اور بربریت پہ گل مکئ کا دل نہیں تڑپتا کیا ؟؟؟؟ ان بیوہ خواتین اور شہید خواتین کے کسی ایک  سانس کی بھی اتنی وقعت   نہیں شرمین عبید چنائےجیسے لوگوں کی نظر میں  کہ  وہ  اس  پرچند منٹ کی ہی ڈاکومنٹری بنا لیں۔۔۔۔؟؟؟؟؟،،

" نہیں پہنچینگی یہ این جی اوز وہاں۔۔۔۔اورنہ ہی کوئی ڈاکومنٹری بنائے گا۔۔۔۔۔،،

،،مگر۔۔۔۔۔ کیوں ؟ کیوں؟ کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟،،

،،وجہ  صاف ظاہر ہے کہ ۔۔۔۔

ضمیر مغرب ہے تاجرانہ ضمیر مشرق ہے راہبانہ

  فلسطین پہ ٹوٹنے والے غم کے پہاڑ کوفلمانے  والےکوآسکرایوارڈ کبھی نہیں ملے گا۔۔۔۔اور ۔۔۔۔۔۔ انکل  سام کی نگاہوں کی  شاباش اور  اس کے دیس کے ،نظارےاور،عیش کے پروانے،کبھی  نہیں ملیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔

 لمحے کی خطا ۔۔۔۔ اس امت وسط نے کی کہ جہد وعمل کا میدان  اہل مغرب کے حوالے کیا اور خود تسبیح پکڑ لی تو آج صدیوں کی سزا بھگت رہے ہیں ہم۔۔۔۔۔

آہ۔۔۔۔ مغرب کے ذہنی غلاموں کی ذہنیت  بھی تاجرانہ بن چکی ہے،ان کا اصل  ہدف آسکرایوارڈہے،نوبل پرائز ہے۔۔۔۔ دنیا کی واہ واہ ہے

،،جی ہاں ۔۔۔۔ اور آپ نے دیکھا  نہیں ؟حال ہیں میں یو این او میں،  فلسطین میں جاری اسرائیلی درندگی  خے خلاف قرار داد کو انکل سام کے گماشتوں نے ویٹو کر دیا۔۔۔۔۔ایک بار نہیں بار بار۔۔۔ وہ  یو این او کسی کے لئیے آسکر ایوارڈ کا اعلان کرتا ہے تو  بات تو ساری واضح ہے۔۔۔۔،،

،،اب۔۔۔ یہ  ۔۔۔۔ یہ جو  دل  غم  سے بوجھل  ہے  اس کا کیا۔؟؟،،،،،،

،،آپ  دل کو تسلی دیجئے کہ ایک این جی او ہے جو بلا تخصیص نظریہ و عقیدہ ہرجگہ پہنچتی ہے ،وہی جسکی کارکردگی کو چار و نا چار دنیا نے تسلیم کیا۔۔۔

اپنے ملک میں سب سے بڑی فلاحی تنظیم اور ایشیا کی پانچویں بڑی تنظیم کے  درجے پہ  فائز  ہے۔ اور میری صلاح الدین بٹالین کی تربیت  کا اگلا مرحلہ الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ ہے ان شاء اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ علاوہ ازیں آج مسلم غیر مسلم ہرحساس دل فلسطینیوں کے ساتھ  ہے۔۔۔

،،یہ  تو  ہےمگر بیٹا ! اتنی دیر سے مجھ سے باتیں کررہے ہو ، یہ اتنے بڑے ماسک سے چہرہ کیوں چھپا رکھاہے۔۔۔۔۔۔؟

،،لیجئے۔۔۔۔ ہٹا  دیا  ماسک ،،

،، اومیرے بچے! آج تو ایکٹنگ کر کے ماں  کو دھوکہ دے دیا۔ کیا  یہ بھی کسی ٹریننگ کاحصہ ہے؟ 

،،،ٹریننگ  تو جاری تھی صلاح الدین بٹالین کے  ہمراہ۔۔۔،،صلاح الدین بٹالین ؟؟ ۔۔۔۔۔

،،جی ہاں میری یونیورسٹی کے لڑکوں کے گروپ کا نام ہے۔۔۔۔۔اور  اس وقت کیا ٹریننگ کررہے تھے۔۔؟،، ،،۔۔۔آج ہم جنگی حالات کے اندر کسی زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینے کی ٹریننگ  لےرہے ہیں زخمی کو اٹھا کے پوری رفتار کے ساتھ بھاگنا کہ اسے محفوظ مقام تک پہنچایا جاسکے  وغیرہ وغیرہ۔۔۔،،۔۔ واہ بھئی ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔،،،،آپ ہی  نے تو سکھلایا ہے یہ سب ،،

،،ہاں بیٹا ! اب ہمیں بیدار ہونا  پڑے گا۔ دنیا بھرکی جابر قوتیں ہمارے خلاف ہر طرح سے تربیت یافتہ  ہیں۔ جانتے ہوناہریہودی  بچے  کے لیے  فوجی تربیت پانا لازمی ہوتا ہے  اور نام نہاد  مسلمان  گانے ناچنے کی تربیت میں لگے ہیں،،آج وقت کی پکار ہے کہ ہم نہ صرف اپنے ایمان کی تربیت  کریں بلکہ جسمانی تربیت بھی  ہر نوجوان کے لئے ناگزیر ہوچکی ہے۔۔۔۔،،

،،بالکل  بالکل،،اور آپ کو بتاوں ہم  کوشش کر رہے ہیں اپنی یونیورسٹی  میں ایک بہت بڑی  الاقصی کانفرنس منعقد کی جائے۔۔

،،واو۔۔۔۔۔  میرے بیٹے  اللہ  کامیاب  فرمائے

،،چلیں آپ کو گھر چھوڑ دوں اور پھر میں اپنے گروپ کی طرف چلا جاؤں گا

،،نہیں بیٹا میں  خود چلی جاوں گی  آپ جاو ۔۔۔۔

میرے ہاتھوں کا پیالہ اور اس کے چہرے کی معصومیت اور آنکھوں کی روشنی۔۔۔

   دن بھر کی تھکن ایک پل میں دور ہوگئی۔۔۔۔۔ 

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے