چلو یہ سوچیں

نگہت سلطانہ /گجرات 

انسان کی شخصیت میں کشش کا تعلق محض ظاہری ٹیپ ٹاپ یا بس شکل وصورت کے اچھا ہونےسےنہیں ہے۔ وقارشائستگی سلجھا ہوااندازگفتگو

ایک خوبصورت اورمتوازن شخصیت کےاوصاف ہیں ۔میں جس شخصیت کا تذکرہ کرنے جا رہی ہوں وہ الله کے فضل و کرم سے ان اوصاف سےمتصف ہیں۔ یہ ہیں جناب انصردھول صاحب (ایڈووکیٹ) جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے پی پی اکتیس ۔

موصوف کا تعلق گجرات کے گاؤں دھول خورد سےہے۔دھول خورد گجرات سےتقریباً 6کلومیٹرشمال مشرق میں ڈنگہ روڈ پہ واقع ہے۔ یہ عادووال یونین کونسل کا حصہ ہےاور مضبوط سیاسی پس منظر رکھتا ہے۔ قارئین کی دلچسپی کے لیے بتاتی چلوں کہ گاؤں کےبہت سے لوگ بیرون ملک مقیم ہیں ، مثال کے طور پہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ،برطانیہ ،آسٹریلیا وغیرہ۔

جناب انصر دھول صاحب نے بھی وکالت کو بطورذریعہء آمدن چھوڑ کر کاروبار کو ذریعہ ء معاش بنایا ہےاوروطن عزیز کےعلاوہ سعودی عرب میں بھی انہوں نے کاروباری حضرات میں کامیابی کےساتھ خود کو شامل کیا ہے۔۔۔۔اور۔۔۔۔۔ دوسری دلچسپ  بات یہ کہ مذکورہ گاؤں کےبہت سے لوگ واپڈا میں ملازمت کرتے ہیں۔

انصر دھول صاحب نے  1979ء میں میٹرک کیا۔ خود بتاتےہیں کہ "اسی دور میں تحریک اسلامی کا جو مشکل لٹریچرتھا پڑھ ڈالا ۔۔۔۔۔۔،،حقیقت یہی ہے کہ بچپن اور لڑکپن میں کتب کا مطالعہ ایک باوقار اورپرعزم شخصیت کا پیش خیمہ بنتاہے۔۔۔۔۔۔

قارئین !سپریم کورٹ کےحکم پرعام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہےجس کےمطابق پولنگ 8 فروری کوہوگی۔ دیگرجماعتوں کی طرح جماعت اسلامی نےبھی  انتخابی مہم  کا آغاز کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین گجرات نے بھی اپنی سرگرمیوں کا مکمل منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں خواتین ورکرز کنونشن کا انعقاد قرآن انسٹیٹیوٹ برائے خواتین ماڈل ٹاؤن گجرات میں ہوا۔

جناب انصر دھول صاحب نے خطاب کیا۔اپنےخطاب میں کہیں بھی کوئی چھوٹاسا فقرہ یا ناشائستہ لفظ اپنے مخالفین کے خلاف ان کی زبان پر نہیں آیا۔ جناب انصر دھول صاحب نے اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو قوت ایمان کے ساتھ محنت اور لگن سے اپنا مشن جاری رکھنے کی نصیحت کی۔ کہا " ہمارے پاس کی شکل میں نوجوان رضا کاروں کی ایک متحرک ٹیم موجود ہےجواسی جذبے اوراحساس سے سرشار ہے جو کرونا اور سیلاب جیسے مشکل حالات میں کار فرماتھا۔"

انصردھول صاحب نےکہا "یہ تاثرغلط ہےکہ لوگ جماعت اسلامی کوووٹ نہیں دیتے۔ جب نوٹ دیتے ہیں توووٹ کیوں نہیں۔"انہوں نے رہنمائی  دیتے ہوئے کہا" کارنرمیٹنگز کا اچھا سا نظام الاوقات تیارکر لیں اور یکسوئی سے لوگوں کو اخلاص اور محبت کے ساتھ دعوت دینا شروع کر دیں۔  ہماری دعوت دیگر جماعتوں کی طرح محض چہرے بدلنے کی نہیں ہےبلکہ اقامت دین ہمارا نصب العین ہے۔ ہمارا منشور واضح اور امن، ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے۔

قارئین! برسبیل تذکرہ جماعت اسلامی کے منشور برائے خواتین میں سے چند نکات درج کرتی چلوں۔۔۔

نعرہ :با اختیار عورت مستحکم معاشرہ ،ترقی یافتہ پاکستان

خواتین پاکستان کی آبادی کا نصف حصہ ہیں جماعت اسلامی ،اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خواتین کو پورے وقار اور احترام کے ساتھ جینےکا حق دے گی۔

خواتین کو تعلیم اورپیشہ ورانہ  فنی مہارت کے حصول کی آزادی ہو گی

طالبات کو  اعلی  تعلیم  کے لئے بلا سود قرضے دئیے جائیں گے

معاشرت

خواتین کو وراثت  اورملکیت کےحقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا

فیملی انسٹیٹیوٹ قائم کیے جائیں گے

صحت

ہر خاندان میں ماں  اوربچے کی صحت کا شعور بیدار کرنے کی مہم چلائی جائے گی

یتیموں، معذوروں، بیواوں، بزرگوں کی تعلیم ،خوراک، صحت ،لباس کا خاطر خواہ بندوبست کیا جائے گا۔۔

وغیرہ۔

حقیقت تو یہ ہے کہ سارا منشور پڑھا جائےتو اندازہ ہوتا ہے کہ امن ترقی اورخوشحالی کے خواب کی تعبیر تک پہنچنے کےسارے راستوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

قارئین ! جماعت اسلامی ضلع گجرات کا مردانہ نظم جناب انصردھول اور ان کی ہمہ جہت متحرک ٹیم کےساتھ میدان میں ہے، تودوسری طرف  حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع گجرات بھی زاہدہ اشرف، نائلہ نعیم، بہجت فردوس، صدف افتحاراوران کی  ٹیم ضلع گجرات کی خواتین کے ساتھ رابطے میں ہے۔ قریہ قریہ۔۔۔۔ کوچے کوچے۔۔۔ نگر نگر یہی پیام دیا جارہا ہے۔

ہم لائیں گے اس ملک میں اسلام کا دستور

اسلام کے دستور سے ہو جائیں گے غم دور

قارئین! ممکن ہے آپ کے دروازے پہ دستک ہو

یا ہو سکتا ہےآپ کےموبائل پہ مسج جگمگا رہا ہو،یا  آپ کو کارنرمیٹنگ میں بلایا جائےاورآپ کی سماعتوں سےیہ الفاظ ٹکرائیں کہ حل صرف  جماعت اسلامی

بس اس بار صرف جماعت اسلامی۔  تو آپ سمجھ جائیے گا کہ تقدیر کو بدلنے کی دستک ہے۔۔۔جی ہاں ۔۔۔۔ یہ کہاں لکھا ہے کہ ہم پیدا ہی بد قسمت ہوئے ہیں۔۔۔نہیں نہیں ہمیں اپنی تقدیر خود بدلنی یے۔

بس 8 فروری کو ترازو ہمارا واحد انتخاب ہو گا۔

چلویہ سوچیں ہم آج مل کے

جو اس زمیں سے کیا تھا ہم نے

وہ عہد کیا ہم نبھا رہے ہیں ؟؟؟

 

 

نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کےخیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے