
نگہت سلطانہ
"یار آج توریل گاڑی نے اگلے پچھلے حساب برابر کر دیے"
" بس یہ معاملات توشاید اب ہماری قسمت میں لکھےجا چکے ہیں"
"چلو ۔۔۔۔۔ لاؤ یہ بیگ میں پکڑ لیتا ہوں"
اس نے کم وزنی بیگ مجھےتھما دیا اوربڑا بیگ خود اٹھا لیا۔ میری گاڑی بھی کون سا دور کھڑی تھی۔ ریلوے اسٹیشن بھی بڑانہیں تھا سامنے ہی تو پارکنگ تھی۔ دوچار منٹ چلنے کے بعد ہم گاڑی میں بیٹھ چکے تھے۔
اس نےچھوٹے بیگ کی بیرونی جیب سے ایک رومال نکالا اور اپنا چہرہ صاف کرنے لگا۔ پانی کی بوتل میں نے اس کی طرف سرکا دی۔۔۔۔
"چلیں ۔۔۔۔؟" میں ڈرائیونگ سیٹ پربیٹھ چکا تھا۔
"ہاں ہاں ۔۔۔"
"چائے وائے کا پروگرام نہیں؟"
"چھوڑو یار ۔۔۔"
"۔"۔۔اور غزل۔۔۔۔؟؟؟
"۔۔چھوڑو، انشاءجی کم از کم ہم سے بہتر حالت میں ہونگے شہرِ خموشاں میں۔۔"
وہ کافی بیزار لگ رہا تھا۔ میں نےگاڑی سٹارٹ کی تھوڑی دیرمیں مین روڈ گاڑی کے پہیوں کی زد میں تھی۔ میں اس کی خاموشی اور بیزاری کاسبب جانتا تھامگر اس وقت خاموشی کو توڑنے کی ذمےداری بھی میرے کندھوں پرآن پڑی تھی۔
"چلوغزل نہیں سنانی تو کوئی اوربات کرو یار ۔۔۔"
"کیا بات کروں؟ بندہ ذلیل ہوکے رہ جاتا ہے قسم سے ۔۔۔"
"اوہو۔۔۔۔ مگر ۔۔۔"
"تمہیں معلوم ہے ریل کا سفر میرا جنون رہا ہےمگر ایسا اتفاق ہے جب بھی مجھے کوئی اہم معاملہ درپیش ہوتا ہےیہ گاڑی مجھے لیٹ کر دیتی ہے۔ دیراتنی ہو چکی ہوتی ہے کہ ۔۔۔۔۔،،
"سنو ۔۔۔ اس بار ووٹ کسے دینا ہے؟"
"کسی کو بھی نہیں ۔۔ میں ووٹ دوں گا ہی نہی البتہ تم اپنی یہ کھٹارا آلٹو کسی کباڑئیے کو بیچ آؤ۔۔۔۔"
"ہا ہا ہا ۔۔۔۔ یار حلال کمائی میں تو تمہیں پتہ ہے یہی چلے گی نا اور یہ ووٹ نہ دینے کا فیصلہ ظلم ہے ظلم ۔۔۔۔"
"۔۔۔ کیوں ۔۔۔؟"
میرے دوست! اس وطن نےتمہیں اتنا کچھ دیا اور پھرتمہارے ہی منتخب کردہ حکمرانوں نے اس ملک کا وقار،آن بان ،ساکھ سب کچھ خاک میں ملا دیا۔ آج اسی ملک کا دستور تم سے کہہ رہا ہے کہ اپنا حقِ رائےدہی استعمال کرو اور اس جماعت کو منتخب کرو جو تخریب نہیں تعمیر کرے۔۔۔
"ایسی کوئی جماعت ہے بھی کیا۔۔۔؟"
"یارتمہیں کئی ویڈیوز اور پوسٹس سینڈ کرتا رہا ہوں۔۔۔"
"او ۔۔۔ اچھا ۔۔۔ جماعتِ اسلامی، یار سراج الحق کو تو میں محبتوں کا سفیرمانتا ہوں مگر انہیں کوئی آگے نہیں آنے دیتا ۔۔۔"
"تم تو اپنی رائے دو نا تم سے تمہارے بارے پوچھ ہونی ہے،ابھی ابھی تم ریل کاسفر کر کے آئے ہو اس کے خراب نظام سے نالاں ہو جانتے ہو چند دن پہلے سراج الحق صاحب نے کیا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا ہے " جماعت اسلامی ریلوے کو خسارے سے نکالنے کی اہلیت رکھتی ہے۔اسے منافع بخش ادارہ بنا سکتی ہے۔۔۔۔،،
،،۔۔۔ مجھے تو حافظ سلمان بٹ نہیں بھولتا شیر تھا شیر۔۔۔۔۔مگر۔۔۔۔۔،،
،،۔۔۔اگر مگر کیا ، سراج الحق صاحب نے کہا ہے حافظ سلمان بٹ کے نقش قدم پہ چلنے والا ایک ایک مجاہد ریلوے کو بچانے کے لیے پُر عزم ہے۔۔۔۔۔۔،،
،،۔۔۔ پاک ریلویز تو خیر میری کمزوری ہے لیکن یہاں تو ہر ادارہ تباہ کر کے رکھ دیا گیا اسٹیل ملز، فلورملز ،ٹیکسٹائلز کی صنعت۔۔۔"
"۔۔۔منصور! ۔۔۔۔"
"۔۔۔ہوں۔۔۔۔"
مایوسی اور کرب میں ڈوبی اس کی آواز نے مجھے اندر تک ہلا کے رکھ دیا۔۔۔
،،۔۔۔میرے بھائ مایوسی کفر ہے ۔یہ سب ادارے ہمارے وطن کی قوت ہیں آؤ امید کے دئیے جلا کر محنت کو شعار بنا کر اس قوت کو بچالیں ہم۔۔۔۔۔،،
،،۔۔۔او بھائی پہلے اپنی لاڈلی کی رفتارتھوڑی کم کرو ایسا ظلم نہ کرو بے چاری پر۔۔۔۔"
،،۔۔۔ ہا ہا تمہارا مزاج خوش گوار ہونے کی خوشی میں کر لیتا ہوں دوست ۔۔۔۔"
،،۔۔۔ ناصر ! تمہیں یاد ہو گا خواجہ سعد رفیق کےدور میں پاک ریلویز کو حادثات سے محفوظ کرنے کے لیے سسٹم تیار کر لیا گیا تھا۔۔۔۔"
۔" بالکل ، اور پھر وہ آپریشنل نہ ہو سکا۔ جانتے ہو کیوں؟ بھئ بڑے بڑے منصوبے جوں کے توں رہتے ہیں جب تک مخلص اور ایماندار ٹیم نہ ہو۔۔۔۔"
"۔۔ ہاں آں۔۔۔ واقعی واقعی۔۔۔۔۔۔ ،،
"۔۔ قریب پچاس ارب سالانہ خسارے میں چلنے والی پاک ریلویز نے اپنے ریسٹ ہاؤسز میں قیام کرنے والے افسران اورملازمین کے لیے کرائے حیرت انگیز حد تک کم رکھے ہیں ستم بالائے ستم یہ کہ ان کرایوں پہ کوئ نظر ثانی نہیں ہوئی کئی دہائیوں سے۔۔۔۔آہ مالِ مفت دلِ بے رحم۔ میرے بھائی جب میدان میں سراج الحق، لیاقت بلوچ ، سینیٹر مشتاق احمد، حافظ نعیم الرحمان، عبد الاکبر چترالی ، مولانا ہدایت الرحمان جیسے کردار موجود ہوں تو مایوسی کی گنجائش ہی نہیں ہے۔ پاک ریلویز سمیت ہر ادارہ چیخ چیخ کر صدا دے رہا ہے کہ خدارا مجھے کسی خدا ترس فرد کے حوالے کرو۔۔۔۔۔،،
"۔۔۔یار تم نے تو میری آنکھیں کھول دی ہیں ۔۔۔۔۔ اور۔۔۔۔ اب گھر بھی قریب آگیا ہے۔۔۔"
"۔۔۔لیکن تمھاری بھابی کا مسج بھی آگیا ہے کہ چائے اور پکوڑے تیار ہیں۔۔۔"
"۔۔ ا۔۔۔۔۔اچھا اب بھلا تیار پکوڑے کون کافر چھوڑے گا مگر رکو یہاں سے ذرا تمہارے بچوں کے لیے کینو اور خشک میوہ جات تو لیتاچلوں۔۔۔"
"۔۔۔ یوں کرتے ہیں کہ۔۔۔۔ یہ سب ریڑھی بان اور کھوکھا برادران نظر آرہے ہیں نا انہیں امید کی روشنی بانٹتے ہیں ۔۔۔۔۔"
میں نے گاڑی میں سے ہینڈ بلز اور پوسٹرز نکال کر ہاتھ میں پکڑ لیے۔ گاڑی ایک طرف کھڑی کی اور ہم چل پڑے ۔ اب میرے یار کا مزاج اچھا تھا لہذا غزل کے مصرعے خود ہی اس کی زبان پہ مچلنے لگے۔اس کی مدھر آواز اور انشاء جی کی غزل نے ایک سماں سا باندھ دیا۔۔۔
"۔۔۔انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو
اس شہر میں جی کو لگانا کیا
اس دل کے دریدہ دامن میں، دیکھو تو سہی ،سوچو تو سہی
جس جھولی میں سو چھید ہوئے
اس جھولی کا پھیلانا کیا
انشاء جی۔۔۔۔۔اٹھو
اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


































