دوستو آو اک فیصلہ کریں

 نگہت سلطانہ

 سیاسی نقطہ نظر میں اختلاف کےباوجود دوستیاں برقرار رہ سکتی ہیں اوررہنی چاہئیں۔رائے کے اختلاف کو ذاتی دشمنی کی شکل دینا نہ صرف تنگ نظری

ہے بلکہ سرا سر جہالت ہے۔میرا ایک حلقہ ء احباب ہے۔ ہم میں سے کوئ مسلم لیگ سے  کی طرف ذہنی جھکاو رکھتی ہے،کوئی پی ٹی آئی کوئی کسی اور جماعت کی طرف مگر ہم  باہم خیر خواہی اور دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے رہتے ہیں۔ ہم سہیلیاں اکٹھی ہوں تو بسکٹس، نمکو، خشک میوہ جات اور چائے  پر گپ شپ کا دور خوب چلتا ہے۔

آج کل چونکہ انتخابات 2024  سر پر ہیں، اس لیے ہماری گپ شپ میں الیکشن 2024 ہی کا موضوع سرفہرست رہتا ہے۔ حالیہ بیٹھک میں بھی یہی موضوع تھا۔ متفقہ طور پر تجویز سامنے آئی کہ آج ذرا اپنے ملک کے بڑے بڑے سیاست دانوں کی عیاشیوں پہ بات کی جائے۔ یہ لوگ انتخابی مہم چلاتے ہیں تو پانی کی طرح سرمایہ بہاتے ہیں۔ پھر جب اقتدار مل جاتا ہے تو عوام کے خون پسینے کی کمائی بھی نچوڑ لیتے ہیں۔ یہ لوگ خود عیش کرتے ہیں لیکن عوام خود کشیاں کرتے ہیں۔

اب جب موقع ملا تو لگا ہر کوئی دل کی بھڑاس نکالنے۔

سرے محل کا تذکرہ ہوا، اتفاق فاونڈریزاور شوگر ملز کےقصے بیان ہوئے، سندھ کےغریب ہاریوں کی ناگفتہ بہ حالت اوربڑے بڑے زرداریوں کی دولت کے پہاڑوں کا ذکر ہوا، بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی اور وہاں کے نوابوں کی لمبی، گہری نیند کی بات ہوئی، یوں محل سے شروع ہو کے توشہ خانہ تک بات جا پہنچی۔

ہماری ایک دوست ڈاکٹر طاہرہ نے دستاویزی فلم "بیہائنڈ کلوزڈور" کا تذکرہ کرتے ہوئےبتایا ’صحافی ارشد شریف مذکورہ فلم میں بتاتے ہیں کہ نواز شریف خاندان نےاپنے نوکروں کے نام سے اکاؤنٹس کھولے اور ان میں اربوں روپے ٹرانسفر کیے، یوں منظم انداز میں کرپشن کی ۔۔۔۔۔۔‘

آن لائن بزنس کرنے والی ہماری ایک ساتھی نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پیش کی:’’ آصف علی زرداری کی حکومت میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان کرپشن کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا، تب اس کا نمبر 139 تھا۔ نواز شریف حکومت میں 116 اور 117 رہا۔ پی ٹی آئی دور حکومت کے آخری سال میں یہ نمبر 140 تھا۔‘

اس کے بعد ہر ایک نے سیاست دانوں کی کرپشن اور عیاشیوں کے مزید قصے سنائے۔ پھر جب سب کی زبانیں بول کے تھک گئیں تو خاموشی چھا گئی۔  پھرایک، ایک گلاس جوس نوش جاں کیا۔ تب انھیں میرے بارے میں خیال آیا کہ میں نے تو کوئی قصہ سنایا ہی نہیں۔ ایک نے مجھے مخاطب کیا

 ’تم خاموش بیٹھی ہو، کچھ تم بھی بولو۔‘

’ دوستو! میں انہی سیاست دانوں میں سے ایک مختلف اورمنفرد سیاست دان کے کچھ قصے سنانا چاہتی ہوں۔ آج ایک ایسے سیاستدان کی عیاشیوں کا حال بتاؤں ، ہاں! اس کے قصے سنانے سے پہلے ایک وعدہ لینا چاہتی ہوں کہ اگر آپ اس سیاست دان کی انفرادیت کے قائل ہو جائیں تو پھر اس کا ساتھ دینے کا عہد کرنا ہے۔

سب بولے ’منظور ہے، منظور ہے۔‘

 دوستو! یہ بات ہے اس دور کی جب خیبر پختونخوا میں اس سیاست دان کو اختیار ملا تھا۔ صوبے کا سینئر وزیر اور وزیر خزانہ بنتے ہی اس  نے حکم جاری کیا کہ آج کے بعد

میرے دفتر/ ماتحت دفاتر میں ائیرکنڈیشنر نہیں چلے گا۔

میں کوئی پروٹوکول نہیں لوں گا

تمام ماتحت آفیشلز سرکاری کفایت شعاری کی ہدایات پر عمل کریں گے

کے پی کے سے سینما گھروں کے ہورڈنگز اور بورڈ اتار دیے جائیں۔

خواتین کی تصاویر والے اشتہارات والے بورڈ اتاردیے جائیں

میرے گھر کے باہر کوئی سرکاری سیکیورٹی گارڈز نہیں ہوں گے

یہ منفرد سیاست دان سفر کیسے کرتا تھا؟ یہ بھی سن لیجیے۔

راولپنڈی کے نواحی مقام روات کے قریب ٹریفک بلاک تھی۔ ایک بس والے کو پولیس والا گالیاں دے رہا تھا اور گاڑی کی باڈی پر ہاتھ مارتے ہوئے کہہ رہا تھا’ گاڑی ایک طرف کرو، پیچھے جھنڈے والے کی گاڑی ہے۔ سنتے نہیں ہو؟ پیچھے وزیر کی گاڑی ہے‘‘

گاڑی میں بیٹھے ایک شخص نے ڈرائیور سے پوچھا ’یہ پولیس والا کیا کہتا ہے؟‘

ڈرائیور نے جواب دیا’ وہ کہتا ہے کہ پیچھے کسی وزیر کی گاڑی ہے، اس لیے گاڑی کو ایک طرف کرو‘۔

اس شخص نے کہا ’ اسے بو لو کہ اس گاڑی میں بھی ایک وزیر بیٹھا ہے، یہ بھی ایک وزیر کی سواری ہے‘۔

ڈرائیور کہنے لگا:’بابا! یہ گاڑی تو کسی وزیر کی نہیں، میں کیسے کہوں؟

وہ شخص بولا۔  اس میں خیبر پختونخوا کا سینئر وزیر / وزیر خزانہ بیٹھا ہوا ہے۔ اور وہ میں ہوں‘۔‘

ممکن ہے کہ آپ کے ذہن میں یہ سوال کلبلا رہا ہو کہ آخر وہ کون سا سیاست دان ہے۔ میں ایک اشارہ دیتی ہوں، بوجھ سکو تو بوجھ لو۔ وہ سن دو ہزار تیرہ میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مخلوط حکومت میں سینئر وزیر اور وزیر خزانہ تھا۔

ایک روز ایک رکشہ پنجاب اسمبلی کے سامنے رکا۔ اس میں سے ایک مسافر ہاتھ میں بیگ اٹھائے نیچے اترا اور اسمبلی ہال کے اندر جانے لگا۔ سکیورٹی والوں نے روک لیا۔ اس نے کہا ’مجھے اندر جانے دیں، وزیر ہوں‘۔

سیکیورٹی والا بولا ’منسٹر ایسے  ہوتے ہیں بابا۔۔۔؟رکشہ سے اترنے والے شخص نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہی کو فون کیا ’تمہارا سکیورٹی والا مجھے اندر آنے نہیں دے رہا‘۔

چوہدری پرویز الہٰی ہنستے ہوئے خود گیٹ تک پہنچ گئےاور بولے’آپ کے پاس گاڑی نہیں تھی، فون کر دیتے، میں گاڑی بھیج دیتا۔  مسافر بولا ’منصورہ( جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر) میں آیا ہوا تھا،وہاں سے رکشہ لیا اور یہاں آگیا۔ کوئی مشکل ہوتی تو آپ کو فون کرلیتا۔

ایک روز اس سینئروزیرکو پشاور سے اسلام آباد آنا تھا، پرویزخٹک وزیراعلیٰ تھے۔ کہنے لگے ’میرے ساتھ  ہی آجائیں‘۔

جواب دیا کہ اگر بغیر پروٹوکول چلیں گے توآپ کے ساتھ چلتا ہوں۔ چنانچہ وزریر اعلیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا۔

اب اس سینئر وزیر کےایک غیرملکی سفر کا احوال بھی سن لیں۔ وہ جرمنی کے سرکاری دورے پر گیا۔ وہاں ایک اعلیٰ درجے کے ہوٹل میں کمرہ بک تھا۔ سینئر وزیر نے استفسارکیا کہ اس کمرے کا کرایہ کون ادا کرے گا؟ جواب ملا ’ پاکستانی سفارت خانہ‘۔

وزیر نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا کہ یہاں قریب میں کوئی اسلامک سینٹر ہے؟

’جی ہاں ‘۔

’کتنا دور ہے؟‘

جواب دینے والے نے فاصلہ بتایا۔ بولے ’مینجر کو چابیاں واپس دے دو۔ بکنگ کینسل کرو۔ میں غریب ملک کےغریب صوبے کا نمائندہ ہوں، اس لیے یہاں نہیں ٹھہر سکتا‘۔

چنانچہ وفد اسلامک سنٹر میں ٹھہرا۔ وہاں سینکڑوں پاکستانیوں کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں۔

’اور آگے سنو۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘

’‘ رکو۔۔۔۔ رکو یار

شفیقہ بیگم نے کچھ کہنا چاہا مگر آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی۔ پھر کہنے لگی

’ہمیں  پتہ ہی نہیں تھا، کوئی ایسا شفاف کردار بھی اس ملک میں ہے۔ تم مزید کچھ نہ بتاؤ، یہ جو کچھ بتایا ہے، اس کی بنیاد پر خدا کی قسم! ہمارے لیے ضروری ہوچکا ہے کہ ایسے لیڈر کا ساتھ دیا جائے‘۔

ہماری کم گو سہیلی مجیدہ ابھی تک خاموش بیٹھی تھیں، آہستگی سے بولیں ’اوہو! اس سیاستدان کا نام بھی بتاؤ مجھے۔

لو ۔۔۔ ان صاحبہ کو نام نہیں پتہ چل سکا ابھی تک۔۔۔۔‘ سب کھلکھلا کے ہنس پڑیں۔’

میں نے مجیدہ کے دونوں کندھے پکڑے اور کہا ’تمھیں حروف بتاتی ہوں، جوڑ لو انھیں: س ر ا ج ا ل ح ق ۔۔۔۔۔

وہ چیخنے کے سے انداز میں پکار اٹھی ’ سراج الحق‘

انجینئیر ناصرہ خاتون بولیں’ تو۔۔۔۔ آؤ! پھر ایک  فیصلہ کر لیں۔۔۔‘

 بالکل ایک ہی فیصلہ، ابھی اور آج ہی کہ حل صرف جماعت اسلامی۔۔۔۔

اور پھر میں نے سب سے ہاتھ کھڑا کروا کے گویا عہد لے لیا۔

اسی اثنا میں گرما گرم  چائے اور تازہ، باریک باریک جلیبیاں بھی آگئیں۔

شاہدہ جس کی آواز قدرت نے شاید نعرے لگانے کے لیے ہی بنائی تھی، نے نعرہ لگایا اور ہم  سب نےجلیبیوں کی خبر لینے کا ارادہ کر لیا ۔۔۔#

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے