
نگہت سلطانہ / گجرات
اکھاڑہ بدل لیا
وہ جو اپنے ویہڑے کا ہی نہیں سارے پنڈکاچَن تھا ،چَن پہلوان ۔۔۔ مضبوط بدن ، سوہنےچہرے والا،آج جب کہ رہا تھا "ماں ! آئندہ میں کُشتی کرنی
نہیں" تو ماں کے دل کےٹکڑےہزار ہوئے۔بیٹے کو بھیجا ماسٹر جی کے پاس۔ماسٹر جی ، ہر خاص وعام کے ماسٹر جی۔۔۔۔۔
چن پہنچا ماسٹرجی کے گھر
ماسٹر صاحب گویا ہوئے"چَن ! ہر کوئی کہ رہا ہے کہ شیدا پہلوان جیتا نہیں جتوایا گیا ہےکیونکہ وہ صوبائی اسمبلی کے رکن کا بھتیجاہے۔۔۔۔۔۔،،
ماسٹر جی! میں شیدے کے جوڑ جوڑ کو ایسا سبق سکھا دوں گا کہ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔ نہ ۔۔۔۔۔ بیٹا ۔۔۔۔۔ تو یوں کر اکھاڑہ بدل لے۔
"۔۔اکھاڑہ بدل لوں۔۔؟"
"ہاں یہ کاغذ لےاس پر پتہ لکھا ہے۔ کل وہاں شام 4 بجے پہنچ جانا۔۔۔"
"۔۔ٹھیک ہے ماسٹر جی "
"۔۔۔سنو ایک نئی کتاب بھی لیتے جاو پڑھنے کے لیے ۔۔۔۔
" جی ضرور۔۔۔۔"
پنڈال میں تِل دھرنے کی جگہ نہ تھی ۔مرد خواتین بچے بوڑھے ، یکسوئی اور سکون کے ساتھ تقریرسن رہے تھے۔ چَن بھی اسٹیج کے قریب ایک کرسی خالی پا کر بیٹھ گیا تھا۔ منہمک اس قدرتھا کہ پتہ ہی نہ چلا کب ماسٹرجی اس کے برابروالی کرسی پہ آن بیٹھے تھے۔وہ تو بس بولنے والےکی شخصیت میں کھوسا گیا تھا ، نورانی چہرہ ،چہرے پہ قوم کے درد کے احساس کا رنگ نمایاں۔ سر پہ ٹوپی تھوڑی ایک طرف جھکی ہوئی ۔شرافت بھی،وقار بھی، عزم مصمم کااظہار بھی۔
کہہ رہا تھا ،،لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کی بنیاد پہ حاصل کیا گیا پاکستان آج معاشی بدحالی،غربت، جہالت، کرپشن اور سیاسی و انتظامی بدنظمی کا شکار ہے۔ بڑی سیاسی پارٹیاں اس ملک کے تشخص کو برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔ ووٹ جو ایک امانت ہے،ان جماعتوں نے اسے اپنے لیے منافع بخش دھندا بنا رکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
منشور کی وضاحت کرتے ہوئے کہا
"۔۔۔ جماعت اسلامی وفاقی اور صوبائی بجٹ میں ہرشہر اوردیہات میں کھیلوں کےلیے فنڈزمختص کرے گی۔۔قومی ٹیموں میں کھلاڑیوں کے انتخاب میں میرٹ پر سختی سےعمل ہو گا اور سفارشی کلچرکا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔۔۔.
پورا پنڈال نعروں سے گونج اٹھا۔۔
چَن نےدیکھا سٹیج پہ خوبصورتی سے کھڑاسبز ہلالی پرچم بھی جھوم اٹھاتھا اور نغمہ سراتھا۔۔۔
"اسلامی پاکستان
خوشحال پاکستان۔۔۔" اور
"یہ دیس جگمگائے گا نور لا الہ سے.."۔
اسٹیج سے ایک اعلان کیا گیا۔
"دوستو! اسٹیج پہ تانبےسےتیار کیاگیاایک ترازوجس کاوزن 90 کلو ہے آپ دیکھ رہے ہیں۔ آپ میں سے جو اسے اٹھائے گا،وہ آج کا ونرہو گا۔۔۔اور پھر جب تین ویٹ لفٹر و پہلوان قوت آزمائی کر چکے تو باری آئی چَن پہلوان کی۔۔۔
اور۔۔۔۔۔پھر۔۔۔۔ اگلے ہی لمحے چن نے ترازو اٹھایا ۔۔۔۔۔ زمین سے کئی فٹ بلند کیا۔
نوجوانوں کےفلک شگاف نعروں سے پنڈال گونج اٹھا۔
اللہ اکبر۔
اللہ اکبر۔
"تبدیلی کی جسے تمنا تھام لے ہر انسان ترازو۔۔۔"اور کچھ دیر کے بعد سامعین پوری خاموشی اور نظم وضبط کے ساتھ اگلا اعلان سن رہے تھے۔
"۔ حضرات! امیر جماعت محترم نےفیصلہ کیا ہے کہ چَن پہلوان کو ان کے اپنے حلقے سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے نامزد کیا جائے۔ موصوف قوم کی خدمت کا جذبہ بھی رکھتے ہیں۔ کئی اسلامی کتب کا مطالعہ بھی کر چکے ہیں۔۔امید کرتے ہیں چن پہلوان اس فیصلے سے متفق ہوں گے۔۔۔"
چن پہلوان جھکی نگاہوں کے ساتھ دوبارہ سٹیج پہ موجود تھا،اس نے نگاہیں اٹھائیں ، بڑے وقارسےآگے بڑھا اورامیر جماعت کے ہاتھ چوم لیےانہوں نے اسے گلے لگا لیا ۔۔۔


































