اللہ کی رحمت کا سایہ

نگہت سلطانہ

پی ٹی اے کی ایک رپورٹ کےمطابق پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد 16 کروڑ کےلگ بھگ ہے۔اس رپورٹ میں مکمل سچائی ہوپھر بھی  ٹی وی

بہرحال ایک مقبول ذریعہء مواصلات ہے۔ شام کے وقت یا رات نوبجے ٹی وی پرٹاک شوز یا ہیڈ لائنز ملاحظہ کرنے والےافراد کا تناسب کم نہیں ہوا۔آج جب شام آٹھ بجے ٹی وی آن کیا تو اتفاق سے ٹاک شو کا موضوع تھا انٹراپارٹی انتخابات اورپارٹی کی قیادتیں۔۔۔پیپلز پارٹی، مسلم لیگ، پی ٹی آئی سبھی کے انٹرا پارٹی الیکشن کےاحوال چل رہے تھے۔ پھرنمایاں قائدین کے نام لیے گئے۔

پیپلز پارٹی:-

 ذوالفقار علی بھٹو،بےنظیر بھٹو، زرداری، بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو، پارٹی  قیادت کے نمایاں افراد۔

مسلم لیگ نون :- نوازشریف، شہبازشریف،حمزہ شہباز،مریم نواز

پی ٹی آئی:- عمران خان ہی موسس اور وہی قائد ان ہی کےدم خم سےپارٹی ہے۔غیر مشروط،عقیدت اوراتباع کا محوربس عمران خان کی شخصیت ہے،اختلاف ہےتو عمران خان سے، اتفاق ہے تو عمران خان سے۔

مردِ واحد یا پھرایک خاندان ۔ بس ہر پارٹی میں اسی کا اجارہ ہے۔ کس منہ سےیہ لوگ جمہوریت کا نام لیتے ہیں۔ کبھی سوچا آپ نے؟؟ ووٹ دینے سے پہلے سوال کیا کبھی آپ نے ان،مقبول لیڈرزسے؟؟؟

اکتائے دماغ کےساتھ چینل بدلا توحافظ نعیم الرحمن کے حلف کی خبر چل رہی تھی۔ سارامنظر ہی دلکش لگا۔بھیگی آنکھیں، کپکپاتےالفاظ دعاؤں کی التجا۔۔۔ یہ ہےحافظ نعیم الرحمن کا حلف۔ دماغ میں سوال اٹھا "کیا یہ شخص سالہا سال سے نسل در نسل اس جماعت کا گدی نشین ہے؟"

نہیں جی اس سےپہلےایک درویش صفت،روشن کرداروالا، ہمت وجہد کا استعارہ ۔۔۔ سراج الحق تھا،  اسی ذمہ داری پہ ۔۔۔ تو کیا سراج الحق کو عوامی مقبولیت، یہ عہدہ، کروڑوں لوگوں کی دعائیں ان کے باپ دادا نے دلوائیں؟ نہیں جی، وہ تو حلف اٹھانے سے چند دن پہلےتک انہیں خبر تھی نہ خواہش اوران سے پہلے جو اس منصب پر تھے وہ تھےسید منور حسن، وہ سید، یہ پٹھان، وہ کراچی سے،یہ کے پی سے، کیا سید منور حسن اپنے سے گزشتہ امیر جماعت کےرشتے دار تھے؟

نہیں، وہ بھی اول الذکر سبھی کی طرح ایک عام کارکن تھے۔

نعیم صدیقی (رحمہ اللہ علیہ) اپنی تصنیف "المودودی"میں لکھتے ہیں۔

"۔۔۔کتناسخت لمحہ ہےکہ اس شخص کے جسد کی امانت کو مٹی کے حوالے کرنے کے بعد میں اسی کی جدائی کا ذکر چھیڑرہا ہوں۔ ترجمان القرآن کی ادارت کرنےاوراس کے ذریعےدور دراز تک ایمان وحکمت کا نور پھیلانے والی ہستی نگاہوں سےاوجھل ہوچکی ہے۔ اس کی کرسی خالی ہےوہ اپنے تاریخی کمرے میں بھی موجود نہیں اوراہلخانہ کی مجلس میں بھی شریک نہیں۔ اس کی کتابیں جیسےآنکھیں پھاڑ پھاڑ کراسے ڈھونڈ رہی ہیں۔۔۔"

قارئین! نعیم صدیقی کا کرب جب ان الفاظ میں ڈھل رہاتھا تو شاید انہیں بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ تحریک پھل پھول لائے گی ۔ وسعت اختیار کرے گی۔ بلاشبہ سید مودودی(رحمہ اللہ  علیہ) ایک عالم کوسوگوارکر کےچلے گئےمگر دیکھیے،محسوس کیجیے،جانیے کہ تقوی،احساسِ ذمے داری، نصب العین کی خاطرسب کچھ تج دینا، حلال ذرائع معاش اور جماعت کے اندر موروثیت یا گدی نشینی کا نہ ہوناایسی خصوصیات ایک تسلسل کے ساتھ آج بھی جماعتِ اسلامی کو دوسری جماعتوں سے ممیز کرتی ہیں اور یہ فرق محض انیس بیس کا نہیں بلکہ یہ وہی فرق ہے جو رات اور دن میں ہوتا ہے یا موجِ نکہت اور بادِ صَرصَر میں ہوتا ہے یا مٹی کے ڈھیر اور ہیروں کی تجوری میں ہوتاہے۔

قارئین!ایک سوال ہےآپ سےکیا کسی ایسی پارٹی کا نام بتاسکتے ہیں؟ کہ جس کے مرکزی قائدین نےاپنی رات کی نیند اوردن کا چین تو تج ہی دیا،اچھے خاصے چلتے کاروبارسےالگ ہوگئے،اچھی ملازمت کوخیر باد کہہ دیا۔

"بڑی جماعتوں"میں ہے یہ خصوصیت؟؟

نہیں نا۔۔

ہم بتاتےہیں۔۔

سید مودودی کا توخیرکیا تذکرہ کریں ،اس تذکرے کے لیے یہ بلاگ انتہائی ناکافی ہے۔۔

میاں طفیل محمد وکالت کرتے تھے،چھوڑ دی۔ ان کے گھر میں سادگی قناعت اور توکل علی اللہ کے ڈیرے تھے۔۔

قاضی حسین احمد(رحمہ اللہ)

اپنےبھائیوں کے ساتھ مشترک کاروبارتھا امارت ملنےپہ بھائیوں سے مشاورت کرکےکاروباری مصروفیات سےالگ ہوگئے۔۔ بلکہ وہ معمولی مشاہرہ جو جماعت سےلیتے تھے وہ بھی چھوڑدیا اوراپنے ذاتی کاروبار سےجماعت کے بیت المال میں رقم جمع کراتے تھے اورجتنی دیر سینیٹر رہے ۔ کوئی ایک تنخواہ بھی اپنی ذات یا اہلخانہ پہ نہیں خرچ کی ساری رقم اللہ کی راہ میں لگادی ۔

سید منورحسن(علیہ الرحمہ) 70ء کی دہائی میں مقبول ترین ایم این اے تھے۔ساری زندگی بس ایک چھوٹےسےفلیٹ کے مالک تھے،جس کے اندرمادی سامان کی بھرمار نہیں تھی ہاں سادگی ،خشیت الہی، اورصبروشکر کی دولت ضرورتھی۔

 جب سراج الحق اس منصب کے لیے منتخب ہوئےتو، تاریخ گواہ ہے ،جماعت اسلامی کے ارکان گواہ ہیں اس مرد قلندر نےشب وروز خدمت حق کے لیےایک کردیے۔عزم ،استقامت ، صداقت و دیانت کی مثال سراج الحق یہ بھاری ذمےداری ملنے سے پہلے دیر میں اپنا اسکول چلا رہے تھے،امارت کی ذمے داریاں اٹھاتےہی اسکول چھوڑ دیا۔۔ نومنتخب امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان انجینئر ہیں۔اچھی جاب ہےان کی ۔ اب وہ اسے چھوڑ کر اپنے شب وروز اقامت دین کے لیے لگادیں گے۔۔۔

آخرمیں سوشل میڈیا پروائرل ہوئی کچھ ایسی پوسٹس کا تذکرہ کرتی چلوں کہ جن کےذریعے سراج الحق کی قامت کوکم کرنے کی کوشش کی گئی۔

میرامشاہدہ اپنی قوم کے بارے یہ ہےکہ ایک اچھے کردار کے اندر خورد بین لے کے خامیاں تلاش کریں گے اورایک کردارجس کی سمت درست نہ کردارشفاف، نصب العین واضح نہ ساتھی دیانتدار،ایسے فرد کو سپورٹ کریں گے کہ  "بھئی آج اچھے لوگ رہ کہاں گئے ہیں۔۔"

علاوہ ازیں یہ کہ اس بگڑے ہوئے معاشرے کے اندر اجلے کردار کے حاسدین کا پیدا ہونا بھی فطری امر ہے۔۔۔

جوحقیقت ہےوہ حافظ نعیم الرحمن کےان الفاظ سےبھی واضح ہےجوانہوں نے سابق امیرجماعت کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہےکہ  "انہوں نے باپ کی طرح بڑے بھائی کی طرح مجسم شفقت اورمحبت بن کےتحریک کے ایک ایک فرد کو آگےبڑھایا ہے۔سندھ کے بڑے بڑےجاگیرداروں کو للکارنےوالا، مافیازسے کبھی نہ مرعوب ہونے والا، عوام کے مسائل کے حل کے لیے ڈٹ جانے والا۔بنو قابل پروگرام کا خالق ،کراچی کی آواز، ظلم اور ناانصافی کے اندھیاروں میں امید کی کرن حافظ نعیم الرحمٰن نےسراج الحق کوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور اس دوران اس مرد آہن کی آنکھیں اپنے قائد کی عظمت کےاعتراف میں کئی باراشکبار ہوئیں اسی عقیدت اورسرشاری سے  اعلان کیا کہ  "ہم  محترم سراج الحق کی سرپرستی میں کام کریں گے۔"سلطانہ

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے