ہر سو صدائےعام ہے

نگہت سلطانہ

ریختہ نے تو بس اتنا ہی بتایا کہ اجتماع لفظ عربی سے اردو میں آیا ہے جس کا مطلب ہے یکجائی، میل، اکٹھا کرنا یا اکٹھا ہونا

،مجمع، انبوہ ،جلسہ، نشست۔۔۔
ہمیں اس لفظ کی چلتی پھرتی تشریح 2014 میں ہونے والے اجتماعِ عام میں مل گئی۔ سچ تو یہ ہے کہ اس تشریح نے ہمیں اونچا اڑنا سکھایا ہمیں یہ بھی سکھلایا کہ
فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہیں

ہم نے اس اجتماع میں بہت کچھ دیکھا تھا۔۔۔۔ نظم و ضبط کا خوبصورت کلچر دیکھا ۔۔۔۔۔۔۔جس کی جو ڈیوٹی لگا دی گئی وہ اپنی ڈیوٹی پر بروقت موجود اور اپنا کام کرتے ہوئے پیش آمدہ مشکلات پرزبان پہ کوئی شکوہ نہ رویے میں کوئی تنگی۔ مرد خواتین بچوں، بوڑھوں کا ٹھاٹیں مارتا سمندر لیکن نہ کوئی ہڑ بونگ اور نہ ہی بدنظمی دیکھنے کو ملی۔
اجتماع عام میں اپنی شرکت کے سب مرحلے لوحِ یادداشت پہ واضح حروف میں درج ہیں۔ اجتماع گاہ میں اپنے بچوں اور ہمراہی خواتین کے ساتھ پہنچ جانے پہ جب پتہ چلا کہ ہمارا ایک عدد گدا داغ مفارقت دے چکا ہے وہ کیفیت یاد ہے اور پھر رات تک اس کا بخیر ہم تک پہنچ جانا یاد ہے۔اور صبح ایک دانائے راز کابتانا، یہ گدا (سامان اتارتے ہوئے) باہر نیچے گراتھا ۔۔۔اف۔۔۔ یہی گدا رات میں ہمارا بچھونا تھا۔۔۔۔۔ دانائے راز جو ہماری صفائی پسندی سے بخوبی آگاہ تھیں ہماری حالت سے محظوظ ہونا ضروری سمجھا، یاد ہے۔ اس گدے کو گھر آکر سرف سے دھونا بھی یاد ہے۔۔۔۔۔اپنے بچوں کا اجتماع عام کو انجوائے کرنا یاد ہے۔۔۔لیاقت بلوچ صاحب کی شگفتہ شگفتہ باتیں بھی یاد ہیں۔۔

ہمیں اس وقت کے امیر جماعت سراج الحق صاحب کا موٹر سائیکل پہ بیٹھ کر اجتماع گاہ کا مکمل جائزہ لینا اور ایک معمر خاتون کا انھیں روک کر شفقت اور دعاوں کا والہانہ اظہار اور اس تمنا کا اظہار کہ وہ ملک کے وزیر اعظم بن جائیں۔ ہمیں مختلف اسٹالز سے شاپنگ کرنا اور۔۔۔۔ مزے لے لے کے کرنا کبھی نہیں بھولا۔ ہمیں اپنے ساتھ جانے والی خواتین میں سے ایک خالہ جان کا صبح فجر کے وقت اپنی بہو اور بیٹیوں کو بیدار کرنے کا دلچسپ انداز بھی بھولنے والا نہیں۔ انہں نے ان کی رضائی کھینچتے ہوئے کہا تھاتواڈا ہر جگہ اک ای وطیرہ اے پر اج تہانوں اٹھنا ای اے دیکھو کیسا ایمان پرور نظارہ اے۔۔۔۔۔
وضو اور نظم وضبط وغیرہ کی ڈیوٹی دینے والی بہنوں کا دوڑ دوڑ کے۔۔۔۔یہاں سے وہاں وہاں سے یہاں ۔۔۔تیز تیز دوڑنا یاد ہے۔ہمیں اس اجتماعِ عام کا سفر اور اجتماع کی یادیں باتیں عمر بھر نہیں بھولیں گی ۔۔۔۔۔ اور اب ایک مرتبہ پھر وطنِ عزیز کی فضاؤں میں مینار پاکستان پہ ہونے والے اجتماع کی گونج ہے۔۔۔
ہر سُو صدائے عام ہے
یہ اجتماعِ عام ہے

اجتماع میں شرکت کے ولولے ہیں، جذبے ہیں، ارادے ہیں، نعرے ہیں۔۔۔تجزیہ کار اس اجتماع کو ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں بہت اہمیت دے رہے ہیں۔۔۔بات کی جائے حالات کی تو کون واقف نہیں کہ ناعاقبت اندیش سیاستدانوں ، وڈیروں، جاگیرداروں ، امریکی سرپرستی کو ترستے حکمرانوں کی پالیسیوں، فارم 47 پہ اقتدار پہ اپنے ازلی حق کو ثابت کرنے والے لیڈروں کی بدولت صورتحال یہ ہے کہ نوجوانوں میں مایوسی عام ہے، معاشرے میں خود کُشی کا رجحان تکلیف دہ ہے۔ بے روزگاری، کرپشن، ناانصافی، جہالت، نظام تعلیم کی زبوں حالی، اداروں کی تباہی اور آئین کے حلیے کی بربادی۔۔۔
یہ کہانی ہے جس کا عنوان ایک ہی ہے، آج کا پاکستان،
ہر عاقبت اندیش تجزیہ کار اور فہیم دانشور سمجھتا ہے کہ اس کہانی کا اخلاقی سبق قطعی یہ نہیں ہے کہ پیوند کاری کر لیں، جنرل صاحب کو ساتھ لے کے کبھی اِس کا در کھٹکھٹائیں کبھی اُس کا، یکے بعد دیگرے شخصیات کے بت تراش کر کے عوام کے سامنے رکھ دیں ، چند نمائشی کام کر کے فوٹو سیشنز کے جادو کے زور پہ قوم کا دل جیتنا چاہیں۔۔۔
نہیں جناب۔۔۔۔۔۔!!
یہ کارڈز اب ایکسپائر ہو چکے۔۔۔
آج کا نوجوان مایوسی کے گرداب سے نکلنا چاہتا ہے۔
اپنی توانائیاں اعلی نصب العین کی خاطر خرچ کرنا چاہتا ہے۔ بنو قابل پروگرام کی مقبولیت کا آخر کیا مطلب ہے؟
مہنگائی کا مسئلہ ہو یا آئی پی پیز کے خلاف جدوجہد( کہ جس کے نتیجے میں ملکی خزانے کو 3600 ارب روپے کا فائدہ ہوا)، سیلابی پانیوں سے انسانوں کو بچالینے کا سلسلہ ہو یا لہو لہو غزہ کی پکار پہ لبیک کہنے کا فریضہ جین زی جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑی ہے۔۔۔حافظ نعیم الرحمان کے الفاظ نے اس جنریشن کو نیا ولولہ دیا ہے۔حافظ صاحب کہتے ہیں۔۔۔۔۔مجھے معلوم ہےاس وقت پورے پاکستان میں نوجوانوں کے اندر منشیات کا زہر اتارا جا رہا ہے۔نوجوانو! ان گندگیوں سے دور رہنا ، آپ سپورٹس میں آگے بڑھیں، اچھا کھیلیں اچھا پڑھیں اپنے والدین کا خیال کریں۔ اس ملک کی خدمت کریں یہ ملک کسی جرنیل کسی بیوروکریٹ کسی سیاسی لیڈر کا نہیں نکل آو ان کے شکنجے سے۔۔۔یہ ملک شہداء کا ہے جنہوں نے اس کی خاطر خون بہایا۔یہ ملک آپ کا ہے ۔۔
حافظ صاحب نے کہا
،ہمارا اتحاد جین زی سے ہے یہ جنریشن انقلاب لائے گی ہمارا انقلاب تعمیری انقلاب ہے تعلیمی انقلاب ہے ۔۔۔مزید کہا میں دعوت دیتا ہوں 21،22،23 نومبر کو اپنی فیملی کے ساتھ اپنے دوستوں کے ساتھ مینارِ پاکستان آئیں ۔ہم نوجوانوں کا چارٹر پیش کریں گے ان کے مستقبل کی امید بنیں گے ایک ایسا لائحہ عمل دیں گے جو گیم چینجر ہو گا ایک ٹرننگ پوائینٹ ہو گا ان شاءاللہ۔
قارئین! ہم نے پیچھے تذکرہ کیا کہ تجزیہ کار اس اجتماع کو ملکی صورتحال کے تناظر میں بہت اہمیت دے رہے ہیں تو اس کی وجہ حافظ نعیم الرحمان کی طلسماتی شخصیت اور نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی جماعت اسلامی کی مقبولیت ہے۔ایک اور وجہ ،بدل دو نظام، تحریک کا ایجنڈا ہے۔۔جی ہاں یہ نہ صرف اس اجتماع کا نعرہ ہے بلکہ باقاعدہ تحریک ہے۔اس کا ایجنڈا نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ ایک انقلابی ایجنڈا ہے یہ۔۔۔ایجنڈے کے چیدہ چیدہ نِکات کچھ یوں ہیں۔۔
نوجوانوں کے لیے فری آئی ٹی ایجوکیشن، روزگار اور اسٹارٹ اپس کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی
جاگیر دارانہ،افسر شاہی، وڈیرہ شاہی کلچر سے آزادی حاصل کر کے عوامی حکمرانی قائم کرنا
طبقاتی تقسیم سے پاک یکساں اور مفت معیاری تعلیم کے نظام کا قیام
پچیس کروڑ پاکستانیوں کے لیے سستا اور آسان انصاف یقینی بنانے والے عدالتی نظام کا قیام
فرسودہ نظام کاخاتمہ
مختصر یہ کہ ہر شعبہ ء زندگی کے لیے لائحہ ء عمل دیا جائے گا
آپ کو ایک مزے کی بات بھی بتاتے چلیں وہ یہ کہ اجتماع کے بعد بدل دو نظام نعرہ ،فرسودہ نظام کے خلاف ایک پر امن تحریک مزاحمت کی صورت اختیار کرنے والا ہے ۔۔۔۔اور۔۔۔اب اگر ایسا ہے کہ آپ باوجود خواہش کے 21نومبر کو لاہور پہنچنے کی تیاری نہیں کر پا رہے ایک اور مزے کی بات بتاتے چلیں کہ آپ یو ٹیوب پہ جایے نعمان شاہ کے ترانے نکالیے۔۔۔
اور سننا شروع ہو جائیے۔۔
جذبے کو آہنگ دینے والی آواز۔۔
رکے ہوئے قدموں کو رفتار بخش دینے والی آواز
مدھر آواز۔۔۔
مثال کے طور پہ یہ ترانہ:--
بدل دو بدل دو نظام بدل دو نظام
فاصلوں کی یہ اڑانیں
اونچی کرنی ہیں اب ہم کو
آگے بڑھنا ہے اب یونہی
تھامے ہوئے اپنے پرچم کو
روکے نہ رکے قافلہ یہ اپنا
منزل چھوئے گا راستہ یہ اپنا
بستی بستی مل کے پہنچا دو اس پیام کو
آؤسنگ ہمارے بدلو اس نظام کو#)

شہر شہر کی خبریں

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی(ویب ڈیسک) میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد کئی سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ مختلف سڑکیں بند کر دی گئیں

... مزید پڑھیے

ماہ رمضان میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کے عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا : عبد المعیز

کراچی( نمائندہ رنگ نو) رنگ نو ریڈرز کلب کے سیکریٹری وسماجی کارکن عبدالمعیز نے راشن ڈرائیو کا اہتمام کیا اور بانی رنگِ نو زین صدیقی کی بھرپور

... مزید پڑھیے

بنو قابل سب سے بڑا فری آئی ٹی ایجوکیشنل نیٹ ورک بن چکا :نوید علی بیگ 

 کراچی( نمائندہ رنگ نو ) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کا بنو قابل پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا فری آئی

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

برطانوی وزیراعظم نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹامر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے،امریکی صدر نے یہ بات ایئر فورس ون میں صحافیوں

... مزید پڑھیے

ایران اور امریکا میں بات چیت جاری ہے ،نتیجے میں پیش رفت کا امکان ہے : صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ مذاکرات پر اہم بیان دیتے ہوئے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

عابدہ پروین کی وفات کی خبریں بےبنیاد، گلوکارہ خیریت سے ہیں: اہلِ خانہ نے تصدیق کردی

معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جھوٹی، بےبنیاد اور گمراہ کن ہیں، اس بات کی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

گھر کی تقسیم نہیں تنظیم (احمد شفیق )

احمد شفیق

صبح کی کاذب روشنی ابھی روشندانوں سے چھن کر اندر نہیں آئی تھی کہ "آشیانہ" نامی اس دو منزلہ مکان میں زندگی کی سرسراہٹ شروع ہو چکی تھی۔ یہ

... مزید پڑھیے

میرے دل کی بے حسی کو۔۔۔۔۔۔ (نگہت سلطانہ)

نگہت سلطانہ

اسرائیلی کنیسٹ نےسوموار 30اگست کے دن فلسطینی قیدیوں کے لیے سزائے موت کے قانون کی باضابطہ منظوری دے دی ہے ،اس کے حق میں 62 اور

... مزید پڑھیے

پردیسیوں کی عید (افروز عنایت)

افروزعنایت

امریکہ میں جمعہ کے دن عید تھی لہٰذ وہاں رہائش پزیر بہن کو جمعہ کے دن عید کی مبارک دی اور حال و احوال پوچھا تو کہنے لگی الحمدللہ ویسے تو عید

... مزید پڑھیے