روشنی کامینار

نگہت سلطانہ

قحط الرجالی کے اس دور میں غزہ نے جہاں ایک طرف دکھ درد اور زخم اپنے سینے پہ برداشت کیے ہیں، وہیں

اس سرزمین نے ہیرے بھی اگلے ہیں انسانیت کے لیے روشنی کے مینار پیدا کیے ہیں، روشنی کے ان میناروں میں سے ایک وہ بھی تھا کروڑوں دھڑکتے دلوں کی دھڑکن روشن آنکھوں والا عزم و ارادے کی چمک سے چمکتا ہوا چہرہ القسام بریگیڈ کا ترجمان نقاب پوش ابو عبیدہ ۔
نوجوانوں کا ہیرو تھا بچے اس کی نقالی کرتے اس کی وضع قطع اس کا حلیہ ایک علامت بن چکا ہے۔ابن حجر عسقلانی کا عسقلان شہر کہ جس کا نام محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے بھی جاری ہوا تھا میں ایک خاندان مقیم تھا الکحلوت۔ 1948 کے نکبہ کے دوران اس خاندان کو ہجرت کرنا پڑی یہ لوگ جبالیا مہاجر کیمپ میں آکر آباد ہو گئے۔ یہاں 1984 میں سمیر الکحلوت کے گھر ایک پیارے سے بچے نے جنم لیا جس کا نام حذیفہ رکھا گیا۔
گھر کی تربیت خیمے کی پُر مشقت زندگی تنگ گلیاں مسلسل مسائل وسائلِ زندگی کی عدم دستیابی قابض اسرائیل کی چیرہ دستیاں ان سب چیزوں نے حذیفہ کو ابو عبیدہ بنا دیا۔اس مختصر بلاگ میں اس کی زندگی کا احاطہ کرنا ناممکن ہے بس چند پہلوؤں پہ روشنی ڈالنے پہ اکتفا کروں گی۔
گزشتہ دو سال کی بدترین نسل کشی اور ظالمانہ جنگ میں قابض اسرائیل ایک بھی جانباز کو دوں بدوں لڑائی میں نہیں مار سکا،سازش چالبازی اور بزدلانہ کاروائیوں کے ذریعے فلسطینی قوم کے محافظوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ابو عبیدہ کی شہادت بھی ایک غدار کی غداری کے سبب 30 اگست 2025 میں ہو چکی تھی حملے میں ان کی اہلیہ،ان کے بچے لیان،منہ اللہ اور یمان شہید ہوئے،خاندان کے 40 افراد اور 30 بے گناہ شہری بھی شہید ہوئے شہادت کا آفیشلی اعلان حماس نے 29 دسمبر 2025 کو کیا یہاں سوال یہ ہے کہ اتنا بڑا دکھ ،ایک بوجھل خبر، قدموں کو ڈگمگا دینے والی صورتحال، اتنے بڑے نقصان کو کس طرح چھپائے رکھا الکحلوت خاندان نے اور ابو عبیدہ کے قریبی رشتہ داروں نے ! وہ لوگ معمولات زندگی میں مصروف رہے روزمرہ کے مسائل سے وہ بھی دوچار ہوتے رہے لیکن مجال ہے کہ اتنا بڑا دکھ آنسو بن کے کبھی کسی کے آنکھ کے ذریعے ظاہر ہوا ہو یا کسی کے رویے ہی سے یہ خبر اعلان بن کے پورے خطے میں پھیل گئی ہو۔ نہیں، سبھی نے اس دکھ بھری خبر کو سینے میں دفن کیے رکھا جب تک کہ حماس نے خود ہی اس خبر کو افشا کرنے کا ارادہ کیا۔ آخر کیسے یہ خبر چھپائے رکھی ؟ جی ہاں اس سوال کا جواب بڑا سادہ ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ اپنی قوم کے محافظ ہیں وہ مسجد اقصیٰ کے محافظ ہیں وہ مزاحمت کے راستے کے مسافر ہیں سال دو سال سے نہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے ۔

ان کا یہ مشن ان کی ذاتی زندگیوں سے بہت بڑا ہے مزاحمت ان کا حق ہے دفاع ان کا فریضہ ہے اپنی زمین اپنی زندگیوں کے خاطر اٹھنا ان کی شناخت ہے یہ شناخت یہ حق انہیں اقوام متحدہ نے دیا ہے۔ وہ اپنے ہر ذاتی دکھ کو بحیرہ روم سے بڑے اپنے دل کے اندر اپنے سینے کے اندر دفن کر دیتے ہیں ۔
تو ہم میں سے کچھ بیمار ذہنیت والے لوگ کہتے پھرتے ہیں کہ مزاحمت کو ترک کر دینا چاہیے ۔وہ بہت دکھی ہیں کہ کہ کیا ضرورت تھی ہاتھی کے منہ میں ہاتھ دینے کی۔جبکہ اپنا حال ان صاحبان کا یہ ہے کہ خود پہ یا اپنے بچوں پہ کوئی افراد ان پڑے تو یہ ہاتھی شیر ریچھ سبھی کے منہ میں ہاتھ دینے کو تیار ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔

سچ تو یہ ہے کہ ہم انتہائی محدود سوچ کے ساتھ لکیریں کھینچتے ہیں زاویے بناتے ہیں اندازے لگاتے ہیں تجزیے کرتے ہیں جب کہ مسجد اقصی کے سائے میں وفا و ایثار کی داستانیں جو رقم ہو رہے ہیں، بڑی سوچ رکھنے والا کوئی بھی فرد ان چلتی پھرتی داستانوں کو پڑھتا ہے تجزیہ کرتا ہے تو دنگ رہ جاتا ہے۔داستان وفا کا ایک خوبصورت کردار ہمارے ہیرو کی اہلیہ ام ابراہیم وہ ایک عام سی خاتون تھی ابو عبیدہ کے نکاح میں آنے کے بعد جو عہد وفا باندھا تو تادم مرگ اسے نبھایا۔ ان کی زندگی کا ہر روز بڑا عجیب تھا جہاں وہ تھے وہاں سے ہر روز جگہ بدلنا ان کا ہر دن بقا کی جنگ کا دن ہوتا تھا تھکا دینے والا دن چڑچڑا کر دینے والا دن خاموشی کے ساتھ نمایاں ہوئے بغیر اپنے رستے پہ چلتے ہی رہنے کا دن لیکن وہ خوش دلی کے ساتھ ان حالات کا حصہ بن گئیں اور کاتب تقدیر نے تمغہ شہادت اس خاندان کے ہر فرد کے سینوں پہ سجانے کے لیے جس دن کا انتخاب کیا اس دن بھی ام ابراہیم اپنی مرضی سے خوش دلی سے اپنے شوہر اور اپنے بچوں کے ساتھ تھیں۔

یہ وفا شعار خاتون کسی عالی شان گھر میں نہیں رہتی تھی بلکہ ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہائش پذیر تھی جس کا رقبہ 120 مربع میٹر سے زیادہ نہیں تھا انہوں نے عام فلسطینیوں کی طرح بھوک خوف نقل مکانی ہسپتالوں کے کرب ناک حالات سب کچھ برداشت کیا بعض اوقات وہ فٹ پاتھ پہ بھی سو گئی ابو عبیدہ کے بھائی بتاتے ہیں کہ وہ ان حالات کا ہمیں پتہ نہیں چلنے دیتی تھی کہ کہیں ہم پریشان نہ ہو جائیں
قارئین ہمارے ہیرو ابو عبیدہ بھی ایک مثالی انسان تھے ہم لوگوں کے درمیان ہوتے تھے تو کسی کو پتہ نہیں چلنے دیتے تھے کہ وہ ابو عبیدہ ہیں انتہائی منکسر المزاج دوسروں کی مدد کے لیے ہر دم امادہ عام لوگوں کے ساتھ گھل مل جانے والے ابو عبیدہ اج ہمارے درمیان نہیں بلکہ مسجد اقصی کی خاطر جان مال خاندان سب کچھ قربان کر دینے والوں میں شامل ہو چکے ۔۔

سہولیات اور وسائل زندگی کی بھرپور دستیابیاور امن و امان کے ماحول میں حکومتوں کی حمایت کے ساتھ جوہر دکھانے والے اور نمایاں ہو جانے والے اور ہیرو کہلانے والے تو بہت سارے ہیں ہاں لیکن خوف بھوک بمباری کے سائے میں اعلی انسانی اخلاق و کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنا بلکہ اپنے بچوں کے بدن کے لہو کا قطرہ قطرہ ایک بڑے مشن کی خاطر قربان کر دینے والے ہیرو کم کم ہیں لیکن ہیں تو سہی۔۔۔
روشنی کا مینار ہیں یہ ہیرو۔۔۔
ہیرے ہیں امت کے یہ ہیرو ۔۔۔

امت کے ماتھے کا جھومر
امید کی کرن۔۔۔
انگاروں کی بجائے پھولوں کا انتخاب کرنے والے ہیرو اور مجھے سکول کے زمانے کی اپنی استانی کی ایک بات یاد اگئی وہ ایک دن کہانی سناتے ہوئے ہمیں بتا رہی تھیں کہ اخری زمانے میں کہ جب یہ دنیا ختم ہونے والی ہوگی جنت کے پھول اکٹھے کرنے والے بہت کم ہوں گے جبکہ جہنم کے انگارے ہاتھ میں لینے کے لیے تیار بہت زیادہ ہوں گے

شہر شہر کی خبریں

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی(ویب ڈیسک) میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد کئی سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ مختلف سڑکیں بند کر دی گئیں

... مزید پڑھیے

ماہ رمضان میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کے عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا : عبد المعیز

کراچی( نمائندہ رنگ نو) رنگ نو ریڈرز کلب کے سیکریٹری وسماجی کارکن عبدالمعیز نے راشن ڈرائیو کا اہتمام کیا اور بانی رنگِ نو زین صدیقی کی بھرپور

... مزید پڑھیے

بنو قابل سب سے بڑا فری آئی ٹی ایجوکیشنل نیٹ ورک بن چکا :نوید علی بیگ 

 کراچی( نمائندہ رنگ نو ) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کا بنو قابل پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا فری آئی

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

برطانوی وزیراعظم نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹامر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے،امریکی صدر نے یہ بات ایئر فورس ون میں صحافیوں

... مزید پڑھیے

ایران اور امریکا میں بات چیت جاری ہے ،نتیجے میں پیش رفت کا امکان ہے : صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ مذاکرات پر اہم بیان دیتے ہوئے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

عابدہ پروین کی وفات کی خبریں بےبنیاد، گلوکارہ خیریت سے ہیں: اہلِ خانہ نے تصدیق کردی

معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جھوٹی، بےبنیاد اور گمراہ کن ہیں، اس بات کی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

گھر کی تقسیم نہیں تنظیم (احمد شفیق )

احمد شفیق

صبح کی کاذب روشنی ابھی روشندانوں سے چھن کر اندر نہیں آئی تھی کہ "آشیانہ" نامی اس دو منزلہ مکان میں زندگی کی سرسراہٹ شروع ہو چکی تھی۔ یہ

... مزید پڑھیے

میرے دل کی بے حسی کو۔۔۔۔۔۔ (نگہت سلطانہ)

نگہت سلطانہ

اسرائیلی کنیسٹ نےسوموار 30اگست کے دن فلسطینی قیدیوں کے لیے سزائے موت کے قانون کی باضابطہ منظوری دے دی ہے ،اس کے حق میں 62 اور

... مزید پڑھیے

پردیسیوں کی عید (افروز عنایت)

افروزعنایت

امریکہ میں جمعہ کے دن عید تھی لہٰذ وہاں رہائش پزیر بہن کو جمعہ کے دن عید کی مبارک دی اور حال و احوال پوچھا تو کہنے لگی الحمدللہ ویسے تو عید

... مزید پڑھیے