اک صدا جو میدان جنگ سے آرہی ہے

نگہت سلطانہ

جہاد امت مسلمہ کے ماتھے کا حسین جھومر ہے۔تاریخ گواہ ہے جب جب اس جھومر کو اتار پھینکا ذلت ورسوائی مقدر ٹھہری۔۔

عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ تعالی عنہ نے عمر بن عبید اللہ کو لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لڑائی میں جس میں دشمن سے سامنا تھا فرمایا لوگو دشمنوں سے مڈ بھیڑ کی تمنا نہ کرو اور اللہ تعالیٰ سے عافیت طلب کرو لیکن جب ان سے مڈ بھیڑ ہو جائے تو صبر سے کام لو اور جان لو کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔(بخاری)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے پوچھا تھا کہ اپ مجھے اپنا طریقہ یعنی سنت بتائیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں جو کچھ فرمایا وہ انتہائی خوبصورت الفاظ ہیں، ان میں سے ایک فقرہ یہ بھی ہے ''جہاد میری خصلت ہے''۔۔۔۔(بخاری و مسلم)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جو مادی اموال تھے ،ان کا جائزہ لیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ گھر میں مہینہ مہینہ چولہا نہیں جلتا تھا ۔ضروریات زندگی انتہائی محدود مقدار میں بھی گھر کے اندر نہیں ہوا کرتی تھیں لیکن اپ کے پاس نو تلواروں کا پایا جانا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مزاج ،آپ کے مقاصد کی سمت کے تعین کے لیے کافی ہے یہ نو تلواریں اج بھی ترکی کے مشہور میوزیم میں موجود ہیں ،مثلا الماثور ٫ العضب ٫ ذولفقار اور البتار۔

امت نے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مزاج کو قصہ پارینہ بنا دیا تو انہی کی عالیشان یونیورسٹیوں سے تعلیم پائے ہوئے گنوار یورپی و مغربی ساری دنیا کے امام بن بیٹھےاور پھر امام کیا بنے دنیا میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون جاری کر دیا کیونکہ ان کی جبلت میں خود غرضی،فطرت سے انحراف اور کینہ کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے ۔دوسری قوموں کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنا ان کے نزدیک کوئی بڑا جرم نہیں ۔

کسی بھی علاقے پر طاقت کے بل بوتے پر چڑھائی کر کے قبضہ کر لینا اور اسے قانونی جواز دے لینا ان کی بین الاقوامی سیاست کا حصہ ہےحقوق بس وہی ہیں جو ان کی قوم کو مل جائیں باقی سب جائیں بھاڑ میں۔۔۔۔۔۔امریکہ کی سرپرستی میں غزہ کو قبرستان بنا دیا اسرائیل نے 70 ہزار جیتے جاگتے لوگوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ہزاروں معصوم بچوں کو شہید کر دیا یتیم کر دیا اپاہج کر دیا ۔۔۔
غنڈہ گردی بدمعاشی کی حد دیکھیے کہ مشرق و مغرب میں اس غنڈہ گردی کے خلاف بلند ہونے والی صدائے احتجاج کوبڑی شدت سے دبانے کی کوششیں کی گئیں ۔۔۔۔۔غنڈہ صدر نے وینزویلا کے تیل پر قبضہ کرنے کے لیے کھلم کھلا بدمعاشی کی اور بے حسی کی انتہا دیکھیے کہ یورپی اور مغربی حکومتیں خاموش رہیں۔۔

افسوس صد افسوس بلکہ ہزار افسوس کہ اس غنڈہ صدر کی چاپلوسی کرنے والے اس کو نوبل انعام کا حقدار ٹھہرا رہے ہیں ۔ اس کے بعد اس نے تمام بین الاقوامی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایران پہ چڑھائی کر دی ۔۔۔۔ہاں لیکن ایران وینزویلا نہیں تھا یہی بھول گیا ،یہ ڈاکو اور پھر کیا ہوا ایران نے اس ڈاکو کو خوب تگنی کا ناچ نچا کے رکھ دیاکہ ڈاکو بدحواسی میں ان دو ہفتوں کے دوران دسیوں مرتبہ یو ٹرن لے چکا ہے، بیسیوں مرتبہ جھوٹ بول چکا ہے، اپنے ہی گھر سے اس کی مخالفت ہو رہی ہے اپنے ہی ملک میں اس کی مقبولیت کا گراف خاصا نیچے جا چکا ہے۔

زبانیں خاموش بھی ہوں لیکن دل اس کی نفرت سے بھر چکے ہیں۔۔۔۔امریکہ جنگ کے ابتدائی دنوں ہی میں اپنی جیت کا دعویٰ کر رہا تھا
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ امریکہ کو کون سی جیت ہوئی ہے تو۔۔۔۔جیت نام ہے اگر بندے مار دینے کا تو بالکل امریکہ جیت گیا ۔جیت نام ہے اگر دشمن ملک کے پانی کے ذخائر اور تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے کی خواہش پورا نہ ہونے پر ان کو تباہ کرنے کے جنون کا تو جی ہاں امریکہ فاتح ہے ۔جیت نام ہے اگر معصوم بچیوں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کا تو یہ تو غزہ میں بھی امریکہ کو فتح ہوئی۔۔۔۔۔ یہی فتح ایران میں بھی اسی کے نام ہے۔۔
امریکہ ہماری دنیا کا وہ فاتح ہے کہ آج جس کی نفرت سے اس روئے زمین پر بسنے والے ہر انسان کا دل بھرا پڑا ہے،بہرحال ایران نے خوب پھینٹی لگائی ہے اسے بے نقاب کر دیا ہے، اس کا غرور کافی حد تک خاک میں مل گیا ہے۔۔

دشمن پہ وار یلغار
اللہ کے سپاہی
شیروں کی دھاڑ للکار
باطل کی تباہی۔۔۔۔

آج عالم انسانیت کو خالق کل کائنات نے ایک موقع دیا ہے، سارے انسان مل کر باطل کی تباہی کو مقصد بنا لیں تو ہماری دنیا کا نقشہ بدل جائے ۔۔۔۔
خدارا تمام اختلافات پس پشت ڈال دیجئے۔ عربی و عجمی کا فرق ختم کر دیجئے۔ شرق و غرب کے فاصلے سمیٹ دیجئے۔ایک خدا، ایک رسول ،ایک کتاب پر ایک ہو جائیے ۔

ورنہ خدا نخواستہ شیطان کوئی بڑی چال چل جائے گا ،باطل تو مٹ مٹ کے اٹھنے کی کوشش کرے گا ،وہ کتنا ہی شکست خوردہ ہو جائے ہار ماننے والا نہیں ہے ۔امت کے وسائل پہ اس کی رال ٹپکتی ہی رہے گی، اس کی ہوس کو لگام دینے کا واحد راستہ اللہ کی کتاب اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مضبوطی سے تھام لینا اور اپنے مقصد وجود کی تکمیل کے سفر کا آغاز کرنا ہے ۔

بات کی جائے پاکستان کی تو ہمارے حکمرانوں نے غربت و بے روزگاری کی ماری قوم پہ پیٹرول بم گرانے میں جس عجلت سے کام لیا کہ رونا بھی بہت ایا اور ہنسی بھی بہت ائی کہ اپ خود کہہ رہے ہیں کہ 28 دن کا پیٹرول ہمارے پاس موجود ہے تو بھئی 10٫15 دن ٹھہر جاتے پھر قیمتیں اوپر لے کے جاتے اور ہماری معلومات کے مطابق تو یہ جو قیمتیں بڑھائی گئی ہیں یہ ائی ایم ایف کے کسی پہلے والے منصوبے کا حصہ ہے لیکن اپ تعلق جوڑ رہے ہیں رہے ہیں اس کا جنگ کی صورتحال سے ۔۔۔۔
گزارش کریں گے کہ پیٹرول کی قیمتوں پر سنجیدگی سے نظر ثانی کی جائے ۔علاوہ ازیں اپنے گھر کے معاملات کو درست کرنا ہوگا یوں کہ اس خوش فہمی سے اپ باہر نکل ائیں کہ چونکہ امریکی صدر اپ کی بہت تعریف کرتا ہے لہذا اپ نشانے پر نہیں ہیں۔۔۔۔۔ہرگز نہیں۔۔۔۔۔۔باطل قوتوں کو مضبوط ایران کے بعد ایٹمی پاکستان بھی کسی طرح گوارا نہیں۔۔۔۔۔۔ لہذا اب ہمیں بھی خود کو مضبوط سے مضبوط تر کرنا ہے نظریاتی طور پہ بھی اور جغرافیائی اعتبار سے بھی۔۔۔۔۔کچھ سوال اور کچھ تجاویز پیش خدمت ہیں۔۔

نوجوانوں کو ہولی اور بسنت جیسے تماشوں کا عادی مت بنائیں۔ اپنے خاندان کی پرتعیش زندگی اور امیرانہ ٹھاٹ باٹھ اور راگ رنگ سے آراستہ اپنے خاندان کی تقریبات کی ویڈیوز وائرل کر کے قوم کو ان چیزوں کی تحریص مت دلائیےکیونکہ یہ طے ہے کہ تقدیر امم میں طاؤس و رباب نہیں شمشیر و سناں حیرت انگیز کردار اداکیا کرتی ہیں۔۔وقت آگیا ہے کہ نوجوانوں کی تربیت اسلام کے بتائے اصولوں کے مطابق کی جائے۔۔۔ شہری دفاع کی تربیت ہر یونیورسٹی میں لازمی کر دی جائے ۔۔۔نوجوانوں کی نظریاتی و جسمانی مضبوطی کے لیے ان کے اندر اپنی درخشاں تاریخ سے مکمل آگہی کے ساتھ جسمانی ورزشوں اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔

نوجوانوں کے اندر پائی جانے والی مایوسی کا علاج ہمارے وزرا و مشیران کی بڑی بڑی گاڑیاں اور خواتین وزرا و مشیران کی کھلی زلفیں اور غازہ و مسکارا اور قیمتی لباس کی نمائش اور آپ کی تصاویر والے بڑے بڑے پوسٹرز میں نہیں ہے۔۔۔۔حکومتی عہدے داران کو اپنے لائف سٹائل پہ توجہ دینا ہوگی نظر ثانی کرنا ہوگی۔۔اج آپ جس بچت اسکیم کا اعلان کر رہے ہیں کیا یہ شروع دن ہی سے نہیں نافذ ہونا چاہیے تھی؟ کیا جنگیں ہمیں سدھارنے آئیں گی؟؟کیا اربوں کھربوں روپے کے قرضے کے بوجھ تلے دبی قوم کے حکمرانوں کے یہ رنگ ڈھنگ ہوتے ہیں جو آپ کے ہیں؟شرم آنی چاہیے۔۔۔۔

نوجوان خودکشیاں نہ کریں تو کدھر جائیں۔ جب وہ زمینی حقائق اور حکمرانوں کی شاہ خرچیوں میں زمین آسمان کا تضاد دیکھتے ہیں تو اپنی زندگی انھیں بوجھ لگنے لگتی ہے۔۔۔۔لہٰذا سادگی اور بچت اسکیم کا مستقل بنیادوں پہ نفاذ کیجیے۔۔۔خطے میں اپنے دوستوں میں اضافہ کیجیے۔ جھونپڑیوں ٫غاروں، پہاڑوں٫ افلاس زدہ لائف اسٹائل والے اپنے ہمسایہ ملک پر ایک ایٹمی قوت کی فضائی بمباری کوئی بہادری نہیں۔کسی طرح عقلمندانہ نہیں۔۔۔ گہری بصیرت حکمت اور دور اندیشی کے ساتھ معاملے کو حل کرنا ہوگا۔

ایک عربی شعر پرتحریر ختم کرتی ہوں۔۔
فی سبیل اللہ سرنا۔۔۔۔۔عبرساحات القتال
ایھاالتاریخ عدنا۔۔۔۔۔قد رجعنا من جدید

شہر شہر کی خبریں

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی(ویب ڈیسک) میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد کئی سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ مختلف سڑکیں بند کر دی گئیں

... مزید پڑھیے

ماہ رمضان میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کے عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا : عبد المعیز

کراچی( نمائندہ رنگ نو) رنگ نو ریڈرز کلب کے سیکریٹری وسماجی کارکن عبدالمعیز نے راشن ڈرائیو کا اہتمام کیا اور بانی رنگِ نو زین صدیقی کی بھرپور

... مزید پڑھیے

بنو قابل سب سے بڑا فری آئی ٹی ایجوکیشنل نیٹ ورک بن چکا :نوید علی بیگ 

 کراچی( نمائندہ رنگ نو ) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کا بنو قابل پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا فری آئی

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

برطانوی وزیراعظم نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹامر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے،امریکی صدر نے یہ بات ایئر فورس ون میں صحافیوں

... مزید پڑھیے

ایران اور امریکا میں بات چیت جاری ہے ،نتیجے میں پیش رفت کا امکان ہے : صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ مذاکرات پر اہم بیان دیتے ہوئے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

عابدہ پروین کی وفات کی خبریں بےبنیاد، گلوکارہ خیریت سے ہیں: اہلِ خانہ نے تصدیق کردی

معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جھوٹی، بےبنیاد اور گمراہ کن ہیں، اس بات کی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

گھر کی تقسیم نہیں تنظیم (احمد شفیق )

احمد شفیق

صبح کی کاذب روشنی ابھی روشندانوں سے چھن کر اندر نہیں آئی تھی کہ "آشیانہ" نامی اس دو منزلہ مکان میں زندگی کی سرسراہٹ شروع ہو چکی تھی۔ یہ

... مزید پڑھیے

میرے دل کی بے حسی کو۔۔۔۔۔۔ (نگہت سلطانہ)

نگہت سلطانہ

اسرائیلی کنیسٹ نےسوموار 30اگست کے دن فلسطینی قیدیوں کے لیے سزائے موت کے قانون کی باضابطہ منظوری دے دی ہے ،اس کے حق میں 62 اور

... مزید پڑھیے

پردیسیوں کی عید (افروز عنایت)

افروزعنایت

امریکہ میں جمعہ کے دن عید تھی لہٰذ وہاں رہائش پزیر بہن کو جمعہ کے دن عید کی مبارک دی اور حال و احوال پوچھا تو کہنے لگی الحمدللہ ویسے تو عید

... مزید پڑھیے