بنت حوا کی صدا

نورالسحر اظہار

پورے سال کسی نہ کسی نام سےمنسوب کرکے عالمی سطح پردن منانے کا ایک لامتناہی سلسلہ ہےجس کا کوئی اختتام  نہیں۔۔ان میں بنت حوا کے نام منائے

جانے والے  یوم خواتین اور ویلنٹائن ڈے  کو جو اہمیت حاصل ہے وہ کسی اور ایام کو نہیں مل سکی۔۔ نہ چائلڈ لیبر روئے زمین کا بڑا مسئلہ ہے نہ مزوروں کے مسائل  اپنے اندر کوئی کشش رکھتے ہیں۔ نہ بلکتی سسکتی غربت وافلاس میں ڈوبی انسانیت کا درد اہم ہے،نہ خواندگی کی شرح بڑھانے کی دردمندانہ سعی نظرآتی ہے۔

دنیا میں نہ تو امن وامان کا مسئلہ درپیش  ہےاور نہ نجی جیل سمیت گوانتا موبے میں مظلوم  عافیہ جیسی سینکڑوں معصوم مستورات کی گرفتاری کوئی معنی رکھتی ہے۔ نام نہاد نفوس کو قید میں بس وہی عورت نظر آتی ہے جو بر رضا ورغبت چادر وچار دیواری میں خود کو محفوظ گردانتی ہے۔۔ان کے نزدیک دنیا کی مظلوم ترین عورت بس وہی ہے جو حجاب کا اہتمام کرتی ہے۔ مردوں کی قید تو بس وہی کاٹ رہی ہے جس کی زندگی بچے اور شوہر کے گرد گھومتی ہے۔ روئے زمین کو خطرہ تو بس گھروں میں شرافت سے بیٹھی بنت حوا سے ہے جو سج دھج کر صنف مقابل کےجذبات برانگیختہ کرنے کاسبب نہیں بنتیں۔ سو باپ کو ولی گردانتنےوالی ، بھائی کو اپنا مان سمجھنے والی ، بیٹے کو فخر اور شوہرکو محافظ جاننے والی عورت معاشرے کا وہ مظلوم  طبقہ جس کے پاؤں میں اخلاقی حدود وقیود کی ایسی بیڑیاں ہیں جسے توڑنے کا وہ یارا نہیں رکھتی۔۔۔ انہی بیڑیوں سے نجات دلانے کے لئےمختلف کردار این جی اوز کی صورت کبھی مساوات مردوزن کے پرکشش نعرہ میں الجھاتے ہیں اور کبھی آزادی نسواں کے پر فریب دام میں پھانستے ہیں۔۔جیسے مارچ  میں پورے شدومد سے نام نہاد یوم خواتین  منانےکا اہتمام ہوااسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور آفس میں کام کرنے والی خواتین کے حقوق کے لئےمنعقد ہونے والےسیمینارز، مذاکرے اورعورت مارچ مکھی کومکڑے کےدام میں گرفتار کرنے کےپرانے داؤ ہیں۔ بس نام تبدیل کردیئے گئے ہیں۔

 سندھ  ہائیکورٹ نےخواتین مارچ کےخلاف استدعا کو مسترد کرکےدرخواست  گزارپر پچیس ہزار کا جرمانہ بلاوجہ توعائد نہیں کیا تھا۔۔ آزادی نسواں کے لئے ملکی وقومی سطح پربے چین رہنے والے کردارکے مذموم مقاصد سے باشعور بنت حوا خوب آگاہ ہے، جس مغربی تمدن کو پوری دنیا میں رائج کرنے کی سعی جاری ہے اس کے خرافات سے باشعور اہل مغرب خود چھٹکارا چاہتے ہیں جہاں  صنف نازک کومرد کے شانہ بشانہ چلنے کا جھانسہ دیکرچاردیواری سے باہر نکالا اورمرد کے مقابل لاکھڑا کیا۔ یوں امن وسکون اوراطمینان کافور ہوا جو تعمیری وتخلیقی کاموں کے لئے ضروری ہے۔

معاشی مسابقت نے صنف مقابل سے مڈ بھیڑ کے مواقع فراہم کرکےعدم تعاون کی راہ ہموار کی۔۔۔ یوں خاندانی نظام تلپٹ ہوا۔ زنا کی بہتات ہوئی۔ تحریک حقوق نسواں دراصل رب کی طرف سےملنے والے حقوق سلب کرنے کی تحریک ہے جس کے بطن سے سوائے خباثتوں اورمعاشرتی بےسکونی کے کچھ حاصل نہ ہوا۔۔ بنت حوا کے وقار کو ٹھیس پہنچااور ںے توقیری نے اسے بازار جنس بنادیا۔۔۔۔ یوں مغرب کے انسانیت سوز آوارہ تہذیب نے ہمارے معاشرتی اقدارکو جھنجھوڑ کررکھ دیا ہے۔۔۔۔بنت حوا کےحقوق  تو اسےتخلیق کرنے والی ہستی نےوقت پیدائش متعین کردئیے۔۔اب کسی کو یہ حق نہیں کہ صنف نازک کے لئے نام نہاد حقوق کاتعین کرکےزمین پرفساد برپا کرے ۔۔۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک تخلیق کارہی اپنی تیار کردہ پروڈکٹ کی لطافتوں نزاکتوں سےواقف ہوسکتا ہے۔۔۔ بلاشبہ یوم خواتین پر دکھائے گئے سبز باغ سوائے سراب کے کچھ نہیں۔۔۔ رب حقیقی کی جانب سے عورت کوملنےوالے حقوق کو رائج کرنے کے لئے مملکت خداداد کو اسلامی نظام سے مزین کرنا ضروری ہے۔۔۔مضبوط خاندان اور مستحکم معاشرے کا واحد حل یہی ہے۔۔۔

 

نوٹ :ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے