
بنت عبد المجيد
انسان کا ہرقول وفعل اس کی سوچ کی بنیاد پرہوتےہیں کیونکہ یہی خیالات انسان کی شخصیت کی نہ صرف عکاسی کرتے ہیں
بلکہ اس کی شخصیت کو بناتے بھی ہیں اوربگاڑتے بھی ہیں ۔
حضرت شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ "انسان کے دل پر خیالات یاخطرات اس طرح وارہوتے ہیں جس طرح بارش کے قطرے برستے ہیں مگرانسان جاننے سے قاصر ہے کہ خیالات یا خطرات وارہونے کےاسباب کیا ہیں ،یہی خیالات اگرجم جائیں یعنی پختہ ہوجائیں تو انسان کا عقیدہ بنتا ہے۔
جب عقیدہ میں پختگی آتی ہے تو ارادہ بنتا ہےاس کے بعد انسان عزم کرتا ہے اورپھر فعل " اس چیز کو خراب کرنےکیلئےشیطان وسوسے پیدا کرتا ہے جس کا علاج یہ بتایا گیا ہے کہ انسان جب بھی الله رب العزت کی پناہ میں آنے کوشش کرے اور اس کا ذکر کرےتو وہ اس وسوسہ سے بچ سکتا ہے۔
اس لیےکہ انسان کا عقیدہ اس کا قیمتی سرمایہ ہوتا ہےجس کو خراب کرنےکےلئےشیطان ہرحربہ استعمال کرتا ہےتا کہ کسی نہ کسی طریقےسےاس کو ایمان کی دولت سے محروم کردیا جائے۔
یہ دور فتنوں کا دور ہے۔ آپ دیکھتے ہیں کہ ہر طرف کے فتنوں کےعقائد کی بھرمارہےتوحتی الامکان کوشش کیجئے کہ ان فتنوں کے لپیٹ میں نہ آئیے ، یاد رکھیے کہ الله تعالیٰ کے ہاں گناہ گار شخص کی مغفرت ہو سکتی ہے مگر کسی بد عقیدہ انسان کی مغفرت نہیں ۔ الله تعالیٰ ہم سب کو بدعقیدہ ہونے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔



































