
بنت عبدلمجید
رب العالمین کے نام سےفضا جو معطرہوتی ہے۔وہ صدائے اذان سےہوتی ہے۔ جب فضا میں الله اکبر کی صدائیں گونجتی ہیں۔ شیطان کو اس کے ایک ایک کلمے سے
تکلیف پہنچتی ہے جو اس کی پیٹھ پھیر کر بھاگنے کا سبب بنتی ہے ۔دور حاضر میں بیرون ممالک بالخصوص پڑوسی ملک بھارت اور یورپی ممالک کی اکثریت میں لاؤڈ اسپیکرسے صدائے اذان کو بند کرنے کی ناپاک کوشش جاری ہے۔
بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ یہی ہےکہ صدائے اذان کی گونج تا قیامت پوری دنیامیں جاری وساری رہے گی چاہے ظاہری حالات بہترہوں یا نہ ہوں کیونکہ ایمان والا کبھی اپنے ایمان کا سودا نہیں کر سکتا ۔حالات کا مقابلہ حکمت عملی ودانائی ، دور اندیشی اور قرآن و احادیث کی روشنی میں ضرور کرے گا پر اپنا ایمان نہیں بیچے گا ۔
اپنے ایمان کو بچانے کی فکر ساری زندگی رہتی ہے کہ کہیں بےخبری میں ایمان ضائع نہ ہو جائے۔کئی مساجد میں اذان کی آوازدھیمی کی گئی ہے اور وائس کنٹرول کرنے کے لیے ایک ڈیوائس تیار کی گئی ہے۔اسے نصب کرلیں تو آواز کنٹرول میں رہے گی اور ان ممالک کی کئی ریاستوں کی حکومتوں نے جو ہدایات سب کے لیےپیش کی ہیں اس پر عمل پیرا ہوکر اذان دیں اور مسلمان دستور ہندکا پاس ولحاظ رکھتاہے اورقانون کےدائرے میں رہ کر اپنےمسائل کاحل بھی نکالنے کی کوشش کرتاہے۔ یقینًا ہر معاملے میں علماء قرآن واحادیث کی روشنی میں مسلمانوں کی صحیح رہنمائی کر رہےہیں۔
شرپسند عناصر کی دھمکیوں سےنہ ڈریں بلکہ اللہ رب العزت سے ڈریں وہی ہمارا حامی وناصر اورحقیقی مددگار ہے ہمارے نبی حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ "کوئی خدا سے ڈرے تمام مخلوق اس سے ڈرے گی اور جو شخص اللہ سے نہیں ڈرے گا تو اللہ تعالی تمام مخلوق کا ڈر اس کےدل میں ڈال دے گا اور پھر فرمایا کہ "تم میں سے سب سے عقلمند وہ ہے جس میں خدا ترسی سب سے زیادہ ہو"
. فرمانِ الٰہٰی ہے کہ "اے ایمان والو اللہ سےڈرو اورسچوں کےساتھ ہو جاؤ"اور متعدد بار الله تعالیٰ سے ڈرنےکا حکم قرآن مجید میں موجود ہے۔ دعا ہے کہ باری تعالیٰ اسلام کو سر بلند رکھےاور مسلم اقوام میں امن و عافیت وسلامتی کےساتھ ترقی عطا فرمائے۔



































