کیا یہ فیصلہ صحیح ہے؟

طیبہ علی

پچیس مئی بروز بدھ بھارتی عدالت عظمٰی نے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قیداوردس لاکھ جرمانےکی سزا سنائی ہے۔ یاسین ملک "جموں کشمیر

لبریشن فرنٹ" کےرہنما اورمقبوضہ کشمیر کےعوام کی امیدوں کا محور بھی ہیں۔انہوں نے کشمیر کی آزادی کے لئے شروع سےہی اپنا کردارنبھایا۔ کشمیر کی عوام 74 سال سے اپنے حقوق کے لئے لڑ رہی ہے اس حق کی جنگ کو ملک نے ایک منظم شکل دی۔ ملک کے مطابق ہماری سیاسی جدوجہد کا مقصد کشمیری عوام کو ان کی مرضی کے مطابق فیصلے کا حق دینا ہے پھر ان کی مرضی کہ وہ پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں یا انڈیا سے،یاسین ملک کے مطابق وہ گاندھی کے"نظریہ عدم تشدد" کی روشنی میں سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں۔ بھارتی عدالت کا ان تمام حالات کے تناظر میں ملک کو سزا سنانا اور جرمانے عائد کرنا جانبداری کا ثبوت دیتا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی حکومت کے ساتھ ساتھ عدالت عظمی بھی فاشسٹ نظریہ کی پیروکار ہے۔

یاسین ملک اس سے پہلے بھی کئی بار جیل کی سزا کاٹ چکے ہیں۔ وہ کئی جسمانی اورذہنی عوارض کا شکار ہیں۔ انہیں دوران قید ذہنی اورجسمانی تشدد د کا سامنا بھی رہا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب مودی حکومت آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر چکی ہے ۔وادی میں کرفیو نافذ ہے۔ وادی ایک کھلی جیل میں تبدیل ہوچکی ہے۔ لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات میسر نہیں، انٹرنیٹ سروس منقطع ہے دنیا سےرابطہ کاٹ دیا گیا ہے ۔ان حالات میں حریت رہنماؤں کو گرفتار کرنا، نظر بند کرنا کشمیریوں کو ان کے ارادوں سے باز رکھنے کی کڑی ہے۔ جبکہ مودی جانتا ہےکہ کشمیری باز نہیں آئیں گے۔ اس لئے وادی میں امن وامان کی صورتحال خراب کی جارہی ہے۔ شہریوں پر پیلٹ گن کا استعمال، سرچ آپریشن کی آڑ میں کی جانے والی سرگرمیاں، نوجوانوں کی نامعلوم مقام پر گمشدگی ،خفیہ ٹارچرسیل اور ظلم کی نہ جانے کتنی اشکال۔ اس پربھی 57 اسلامی ممالک صرف رسمی اور روایتی مذمتی بیانات جاری کرنے تک محدود ہیں۔ کہاں ہیں وہ انسانی حقوق کی علمبرداری کا دعویٰ کرنے والی تنظیمیں؟ کہاں ہیں اوآئی سی اور یو این او؟ اسلامی ممالک کے سربراہان کا مصالحانہ اور خاموش رویہ افسوسناک ہے-

یاسین ملک جیسےلیڈرزاپنی عوام کے لیےکھڑے ہوتے ہیں،لڑتے ہیں،لیڈرز کےساتھ یہ سلوک کیا جائےگا توکشمیر کی آزادی کے لیے چلنے والی تحریک کمزورپڑ جائے گی ۔بھارت اس سے پہلے بھی کئی حریت رہنماؤں کو لمبی سزائیں سنا چکا ہے۔ کئی نظر بند ہیں اور کئی دوران قید دنیا سے چلے گئے ہیں جس طرح سید علی گیلانی دنیا سے چلے گئے۔ بھارت اس طرح سےیاسین ملک کو بھی ختم کرنا چاہتا ہے۔

 بھارت کشمیر کی آواز دبانا چاہتا ہے،عالمی اداروں کو چاہیےکہ اس کا نوٹس لےپاکستان مقدمہ کشمیر کا ایک اہم فریق ہے. کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھنا ہمارا فرض ہے۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ہم اندرونی سیاست میں بری طرح الجھے ہوئے ہیں۔ ہمیں سیاسی بکھیڑوں سے فرصت نہیں۔

وزارت خارجہ کو چاہیے کہ عالمی برادری سےنوٹس لینے کا مطالبہ کریں اورعالمی عدالت انصاف میں یہ مقدمہ لے کر جائے۔اس مقدمہ کو پوری شفافیت اور ایمانداری سے لڑے کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں، آپ کی ہوائیں، پانی ،دریا سب وہیں سےآتے ہیں ۔ جسے کشمیری اپنا لہو بہا کر پچھلے 74 سال سے بھیج رہے ہیں۔ یاسین ملک کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں ورنہ باتوں سے کچھ نہیں ہوتا۔ کیونکہ بیانات اور مذمتیں تو ہمارے حکمران پچھلے 74 سال سے کررہے ہیں۔ کشمیر کی آزادی کے لئے بہنےوالا لہو آخری قطرے تک آزادی کے لیے بہہ رہا ہے، خدارا اس پر سیاست نہ کریں۔

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے