
مسفرہ نور
کسی بھی گناہ پراصرار اورنڈرہو جانا اور گناہ کرتے ہوئےکسی بھی خوف سے آری ہو جانا اللہ کو ناراض کرکےاس کے عذاب کا مستحق ہونا ہے ۔ ٹرانس
جینڈر اللّٰہ کے قہرکو دعوت دینا ہے. جس شیطانی عمل سے قوم لوط پرعذاب الٰہی نازل ہوا جن پتھروں میں آگ کے شعلے بھی تھے اور سب لوگ ہلاک ہوگئے ۔ ہم جنس پرستی کی سزا میں قہر الٰہی نے بہر مراد بنادیا ۔موجودہ پاکستان پہلے ہی بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے آزمائش سے گزر رہا ہے اس آزمائش سے بچنے کے بجائے بیوقوف لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کا عذاب سیلاب سے بھی سخت ہو اور آسمانوں سے سے پتھر برسیں۔ مجھے کہتے ہوئے بہت شرم آ رہی ہے کہ وفاقی حکومت، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی، وزارت انسانی حقوق ،وفاقی سیکرٹریز اس شیطانی قانون کے دفاع میں مکمل طور پر ایکا کر چکےہیں ۔حالاں کہ عقل و شعور کے ہوتے ہوئے بھی اتنے بے وقوفانہ فیصلے پر پاکستان کا کل صاف نظر آرہا ہے۔ صرف جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام نے اس ایکٹ کی مخالفت کی اور اسلام کے خلاف چیزوں کو درست کرنے کا مطالبہ کیا ۔ 2018ء مسلم لیگ ن کی حکومت کے آخری دنوں میں خواجہ سرا کے حقوق کی آڑ میں پیپلز پارٹی نے ایک بل پیش کیا
ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 خواجہ سراؤں کے حقوق کی آڑمیں منظورہونے کی وجہ سے کسی کی نظر میں نہیں آسکا ۔۔۔۔۔ تمام پارٹیوں نے اپنے تمام تر سیاسی اختلافات بھلا کر کر اس بل کی پوری حمایت کی اس طرح یہ بل قانون کی حیثیت اختیار کر گیا یہ بل پیش کرنے والوں نے خواجہ سراؤں کے حقوق کا سہارا لے کر اسے قانون کا مسودہ تیار کیا کہ اس میں ہم جنس پرستوں کے لیے لیے قانونی تحفظ کا ایک شاندار چور دروازہ رکھ دیا ۔ اس طرح ہم جنس پرستی کو باقاعدہ قانونی تحفظ فراہم کر دیا گیا ۔مگر اس کے برعکس ہر مرد عورت کو صرف خواہش کی بنیاد پر جنس بدلنے کا قانونی جواز فراہم کیا جا رہا ہے ۔اور اب پاکستان ٹرانسجینڈر ایکٹ پاس ہونے کے آخری مرحلے میں ہے۔ بل پاس کرنے سے پہلے اس بات کو ذہن نشین کر لیا جائے کی یہ ایک نہ صرف اسلامی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ اس جنس پرستی سے کبیرہ گناہ کا راستہ کھل جائے گا ہم جنس پرستی قانونی اور عام ہوجائے گی اور پھر اس کا سدباب بہت مشکل ہو جائے گا۔
اس ایکٹ میں ٹرانس جینڈر کی کیا تعریف بیان کی گئی ؟؟
ہمارے بڑے سے بڑے لائق علماء اور حکمران اور ہرعقل و شعور رکھنے والا شخص یہ جانتا ہے کہ ٹرانس جینڈر کا لفظ صرف انگلش میں ان لوگوں کے لئے استعمال ہوتا ہے جو اپنی مرضی کی خواہش کی بنیاد پر جینڈر چینج کرتے ہیں ۔ایکٹ میں لفظ ٹرانسجینڈر کا استعمال کرتے ہوئے اس کی تین تعریفیں بیان کی گئیں جن میں پہلی تعریف درست ہے لیکن اس کے لیے درست اور صحیح لفظ ٹرانسجینڈر نہیں بلکہ انٹرسیکس ہے ۔
ایکٹ کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ
بات یہ ہے کہ اس ایکٹ سے معاشرے میں پیدا ہونے والےبگار اورطوفان سے سب بے فکر بیٹھے ہیں اللہ کےعذاب اور قہر سے بے پرواہ ہو گئے ہیں ۔انٹرسیکس بقول ٹرانس جینڈر قانون کے تحفظ کے لیے شدید نقصان کا باعث بن رہا ہے اس قانون کی شق نمبر دو اور تین کے مطابق کوئی بھی مرد یا عورت محض اپنی خواہش کی بنیاد پر عورت یا مرد میں تبدیل ہو سکتا ہے اور اس کو نادرا بطور عورت/ مرد رجسٹر کرنے کا پابند ہوگا اس کے بعد مرد کو اجازت ھے ہے جو حکومتی کاغذات میں بطور عورت رجسٹر ہے کسی دوسرے مرد سے شادی کر سکتا ہے ،عورتوں کے لئے مختص کردہ جگہوں پر جا سکتا ہے، اور عورتوں کے ہی دیگر قوانین اس پر لاگو ہوں گے اس طرح ہم جنس پرستی کو باقاعدہ قانونی تحفظ فراہم کر دیا گیا ہے۔ مگر اسی ایکٹ کو صرف ان افراد تک محدود نہیں رکھا گیا جو پیدائشی طور پرنقص رکھتے ہیں اس کے تحت کسی بھی شہری کو محض اپنی خواہش کی بنیاد پر جینڈر چینج کرنے کی اجازت ہوگی ۔
افسوسناک بات تو یہ ہے کہ جس مظلوم صنف یعنی حقیقی مخنث (انٹرسیکس) کے لیے یہ قانون بنایا گیا ۔۔۔۔۔ ان کو اس سے کچھ فائدہ نہیں پہنچ رہا بلکہ جعلی مردوعورت قانونی طور پر اپنے آپ کو ٹرانس جینڈر بن کر اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اس پورے طریقہ کار میں سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ اس قانون کے تحت کسی میڈیکل معائنے یا ڈاکٹر کی گواہی کی ضرورت نہیں ہے سب سے بڑا شرمناک قانون ن یہ ہے کہ انسان کے پوشیدہ زبان احساسات کی گواہی یی حتمی فیصلہ ہے اس کی گواہی کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا ۔
تمام لبرل جماعتیں حمایتی کیوں؟؟؟
میرا تمام پارٹیز جیز تمام حکمرانوں سے سوال ہےکےٹرانس جینڈر جیسے شرمناک قانون کو نافذ کرنے سےآپ کو اورآپ کی سیاسی مفادات کو کیا حاصل ہو رہا ہے؟ جیسا کہ سب جانتے ہیں ہیں تحریک انصاف ہو مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی انکی لڑائی صرف سیاسی مفادات اور اقتدار کے حصول کی جنگ ہی ہے ۔۔۔۔۔اسلام کے خلاف ہمیشہ ہی قانون سازی کے معاملے میں یہ متحد ہو جاتے ہیں اور ہر برے معاملے تک یہ جماعتیں ایک نظر آتی ہے ۔
مغربی تہذیب میں اس قانون کو بہت سراہا جا رہا ہے بھلا کون سوچ سکتا ہے کہ جس قانون کو کفار ملکوں میں جگہ نہیں مل رہی اس کو پاکستان میں نافذ کیا جا سکتا ہے ۔
کیا یہ خدشہ ہے یا حقیقت میں اس کا کوئی تعلق ہے ؟؟
یہ کوئی محض خدشہ نہیں ہے ہم جنسی پرستی کو اتنا بڑا گناہ ہے کہ اس پر قوموں پر عذاب نازل ہو جاتا ہے لیکن اس ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے لیے حکومتی سطح پر باقاعدہ قانون سازی کرنا بہت بڑی جسارت ہے__ اور شدید ترین عذاب بھی۔ 2018 سے لے کر کر 21 تک 16,530 مرد عورت رجسٹر ہوئے ....اور 12,154 عورتیں مرد کہلوانے کی خواہش مند ہوئی ۔صرف 9 ایسے مرد ہیں جو کہتے ہیں ہیں ہم خواجہ سرا ہیں جبکہ 21 خواجہ سرا کہتے ہیں کہ ہم مکمل مرد ہیں اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کوئی خدشہ نہیں بلکہ حقیقت ہے ۔۔۔۔15 نومبر 2021 کو جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان صاحب نے اس ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کیا ۔۔وزرات داخلہ سے تحریری طور پر موصول ہونے والا جواب ہے کہ جولائی 2018 سے لے کر گزشتہ تین سالوں میں 28,723 افراد اپنی جنس شناختی کاغذات میں تبدیل کروا چکے ہیں۔ اس ایکٹ کے خلاف ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا گیا ہے اور آج کل اس پر بحث چل رہی ہے۔۔۔
ایکٹ کے خلاف بھرپور جدوجہد
اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام علماءِ کرام اسلامی تنظیمیں اوراسکالرزاس کے خلاف کھڑے ہوں ۔اس خوفناک مذہبی جاہریت کو روکنےکےلیے مشتاق احمد خان کی ترمیم کوغور فکر لایا جائے ۔اور اس قانون کے خلاف ہر ممکن جدوجہد کریں۔۔۔ تمام لکھنے والے قلم کار اپنے قلم کے ذریعے اس پر آواز اٹھائیں__قلم کی طاقت بہت بڑی چیز ہے تمام مسلمان مسئلہ کو سمجھ پر اللہ سے دعا کریں اور استغفار کریں۔
ذمہ دار ہم خود
آج اگر ہمارا ملک اس حالت میں ہے ہےتو اس کا پورا کا پورا ذمہ دارہم خود بھی ہی سوشل میڈیا پر بڑھتی بے حیائی اورزنا کے عام ہونے یوں ہی بھی اسلام کو اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو نظر انداز کر دیا ہے۔بے شک اللہ رسی کو ڈھیل دیتا ہے ۔۔۔۔۔ہمارے پاس وقت و موقع ہے کہ ہم ابھی بھی سنبھل جائیں اللہ کے غضب سے بچیں اللّٰہ کا عذاب خطرناک ہوتا ہے جس سے کوئی تنکا بھی نہیں بچ سکتا ہے۔۔۔۔۔میری تمام لبرل جماعتوں بشمول مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سے گزارش ہے کہ سیاسی مفادات اور اقتدار کے حصول کو چھوڑ کر ہوش و عقل سے کام لیں سنت اور قرآن کو بڑا جانے ہم جنس پرستی کی حمایت کرنے کے بجائے اپنی عقل پر پڑے پردوں کو ہٹا کر اس عمل کو روکنے کی لیئے جدوجہد کریں اس کے حمایتی بن کر آپ کو سیاست میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ شرمناک عمل سے پوری قوم تباہ اور برباد ہو جائے گی اور یاد رکھیں کہ اقتدار کا حق صرف اللہ کو حاصل ہے اور جو قومیں اپنے حال پر رحم نہیں کہ آتی اللہ ان پر رحم نہیں کھاتا
دورگزرے کئی لوگوں کی جہالت نہیں گئی
اقتدار کی ہوس میں بغاوت نہیں گئی
انہیں دیکھائی گئی دوسری قوموں کی بربادیاں
عقل کے اندھوں کی' فرعونیت نہیں گئی
نوٹ: ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































