قبیح فعل کیوں؟

ندااسلام

تاخیر کی شادیاں بہت سوں کے لئےتو فیشن بن چکا،یہ الگ بات کہ اس فیشن کو اپنانےسے بے شمار مسائل نےجنم لیا۔اللہ نے انسان کی پیدائش سے بھی

پہلے اس کے حصے کا رزق لکھ دیا اور پیدائش سے پہلے ہی خوراک بہم پہنچانےکا انتظام بھی کیا۔ خالق اپنے مخلوق کی ضروریات سے بے خبر کیسے رہ سکتا تھا اور انہیں بے یارو مددگار کیسے چھوڑ سکتا تھا۔انسان کی ایک اہم اور لازمی ضرورت بلوغت کے بعد جذباتی و نفسیاتی اور ذہنی و جسمانی تسکین کے لئے نکاح کرنا ہے مگر افسوس کہ وہی والدین جو خوراک ،لباس کی سہولیات سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں نکاح کے معاملے میں عجلت سے کام لینے کی بجائے غیر ضروری تاخیر کرتے رہتے ہیں۔

بلوغت کی عمر کو پہنچ جانے کے بعد جن ذہنی وجسمانی تبدیلیوں سےگزرنا پڑتا ہےوہ مقتضی ہوتی ہیں اس بات کی کہ والدین اولاد میں اعتماد و دوستی کا رشتہ پروان چڑھے۔والدین اگر اس دور میں اولاد کی بدلتی ہوئی کیفیات میں مناسب رہنمائی نہیں کرتے اور انہیں جذباتی ہیجان کے اس خطرناک دور میں تنہا چھوڑ دیتے ہیں،انہیں یہ بتانے کی۔۔ضرورت محسوس ہی نہیں کرتے یا بے نام جھجھک کا شکار رہتے ہیں۔۔۔کہ یہ کیفیت نارمل ہے اور اس دور سے ہر نوجوان کو گزرنا پڑتا ہےتو وہ خواہ مخواہ کے احساس جرم کا شکار رہتے ہیں ۔

اس دور میں نو عمر بچوں کو احساس کمتری سے بچانے کےلئے یہ بتاناضروری ہے گناہ کیا ہے؟انہیں تسلی دلائی جانی چاہیئے کہ اس دور میں جنس مخالف کی کشش اور جذبات میں ہیجان فطری ہے مگر جوانی کے منہ زور جذبات پر "ضبط نفس" کا پہرا بٹھانے کی بھی تلقین کی جانی چاہیے۔اولاد کو تسلی دلائی جانی چاہیے اور آپ کے قول عمل سے اس چیز کا اظہار ہوتا رہنا چاہیئے کہ آپ اولاد کی اس فطری ضرورت سے بھی بخوبی آگاہ ہیں اور آپ اس ضرورت کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں۔

نکاح کےعمل کووالدین جلد کیوں ممکن نہیں بنا پاتے،اس عمل کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں میں سے بعض کو ہم نے بجائے خود رکاوٹ سمجھ لیا ہے مثلا تعلیم۔۔۔نقلی لحاظ سے ہم دیکھتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضہ کی تعلیم کی راہ میں شادی رکاوٹ ثابت نہ ہوئی بلکہ چوٹی کے فقہاء میں ان کا شمار ہوا۔2210 روایات کی راوی ہیں حضرت عطا رضی اللہ عنہ فرماتے ہے: کَانَتْ عائشۃُ اَفْقَہ الناسِ وَاَعْلَمَ الناسِ و اَحْسَنَ النَّاسِ رَأیاً فِیْ العَامَّۃ یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا تمام لوگوں سے بڑھ کر فقیہ اور تمام لوگوں سے بڑھ کر عالمہ اور تمام لوگوں میں سب سے زیادہ اچھی رائے رکھنے والی تھیں۔ ( المستدرک الحاکم).عقلی لحاظ سے بھی فطری ضرورت کی تکمیل کے بعد توسیکھنے کے عمل میں یکسوئی آجانی چاہیئے۔فیشن بنا دینا بھی غلط ہے اور خود مختاری کے نام پر تاخیر سے شادیاں اور ذمہ داریوں کی قید سے خود کوآزاد رکھنا بھی غلط ہے۔کیا ہمارے یہی رویے ٹرانس جینڈر کے قانون کی سر بلندی کا باعث نہیں بن رہے؟

 نکاح میں ارادی تاخیر تو معاملہ ہی الگ ہےمگرایک رویہ اس سلسلے میں عفریت بن چکا ہےاور وہ ہے"دیکھنے"کے نام پر گھر گھر جا کر عزت مآب بیٹیوں کی عزت نفس کو پارہ پارہ کرنا۔بڑے بڑے مذہبی اور سمجھدار خاندان اس قبیح فعل میں مبتلا ہیں ۔بھئی آپ اس جگہ پر جائیں ہی کیوں جہاں آپ کرنا نہیں چاہتے اور جہاں کرنا چاہتے ہیں وہاں بلاجواز تبصرے اور نکتہ چینی چہ معنی؟اس سلسلے میں گھر سے نکلنے سے پہلے سمجھ لینا چاہیے کہ کیا واقعی ہم نکاح کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں؟کیا ہم ارادی تاخیر تو نہیں کرنا چاہ رہے؟

کسی کے گھر میں جاتے ہوئے یاد رکھیے کہ آپ تمدن کےپہلےادارے "گھر"میں جا رہے ہیں نا کہ مارکیٹ سےاپنی پسند کی شے کی خریداری کرنے جا رہے ہیں جو نہ پسند آئی  تو رد کی جا سکتی ہے۔آپ کو گھر اور مارکیٹ کے قواعدو ضوابط اور اصولوں میں فرق رکھنے کی تہذیب ہے تو آئیے نکاح کے عمل کو آسان آور جلد ممکن بنانے میں حصہ لیں لیکن اگر آپ میں اتنی بھی تہذیب نہیں اور آپ گھروں اور خاندانوں کو مارکیٹ سمجھ کر داخل ہوتے ہیں تو اللہ کے لئےمہذب اطوار اپنائیے اور انسان ہونے کا ثبوت دیجئے۔ اللہ ہمیں اس قبیح فعل سے بچائے اور نکاح کو آسان بنانے کی توفیق سے نوازے۔

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کراچی کے تحت عید الفطر کویکجہتی فلسطین کے طور پرمنایا گیا

  کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کےتحت عید الفطر کو یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا گیا ۔ عید کے دن کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا ،الخدمت کے تمام ضلعی

... مزید پڑھیے

صاحبزادہ ولید رضا شہیدی کی جانب سےسالانہ عید ملن تقریب کا انعقاد

کراچی(نمائندہ رنگ نو) طلباء اسلام کراچی کےسرپرست اعلیٰ صاحبزادہ محمد ولید رضا شہیدی کی جانب سےعید ملن  تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاکستان مسلم لیگ

... مزید پڑھیے

رنگ نوکےقارئین وناظرین کوعید مبارک،مظلوم فلسطینیوں کو دعاؤں میں یاد رکھنےکی اپیل

کراچی ( نمائندہ رنگ نو) اردو کی مقبول ویب سائٹ ”رنگ نو ڈاکام “اوررنگ نو چینل کی انتظامیہ نےپاکستان میں اور پاکستان سے باہرموجود اپنے تمام قائین وناظرین ،اپنے تمام

... مزید پڑھیے

تعلیم

جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل )ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے میٹرک بورڈ میں تمام سالانہ امتحانی فارم 2024جمع

... مزید پڑھیے

بی اے،بی کام ریگولروپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 23 اپریلسے شروع ہوں گے (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک )ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید شاہد ظہیر زیدی کے مطابق بی اے ،بی کام ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے

... مزید پڑھیے

اے ڈی ایس سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک ) ناظم امتحانات جامعہ کراچی نےکہا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس(اے ڈی ایس) سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا

... مزید پڑھیے

کھیل

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

ہمدرد پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، مارکیٹنگ ڈویژن کی ٹیم ٹائیگرزکی فتح

کراچی (نمائندہ رنگ نو )بانی ہمدرد پاکستان اور ملک وقوم کے ممتاز سماجی رہنما اور مدبرشہید حکیم محمد سعیدکے یوم ولادت ۹جنوری کی

... مزید پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال میچ کھیلے گی

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال

... مزید پڑھیے

تجارت

حکومت نے لٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی بھی مہنگی کرنے کا اعلان کردیا

اسلا م آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

... مزید پڑھیے

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

نئے سال میں بھی سکھ کا سانس نہیں ملے گا ،عوام پرگیس بم گرانے کی تیار ی

اسلام آبا د(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )نگران حکومت نے نئے سال میں بھی غریب عوام کو سکھ کا سانس نہ لینے کاعندیہ دے دیا ہے ۔2024 کے

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست پر سماعت مئی تک ملتوی

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل) دہلی ہائی کورٹ نے آج جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سزائے موت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی،اداکارہ مہوش حیات

لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کیلئے تیار نہیں لیکن جب بھی شادی کریں گی تو شوبز سے عارضی طور پر دوری اختیار کرلیں گی۔

... مزید پڑھیے

مریم نواز اور کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھی:اداکارہ صبا فیصل کا انکشاف

لاہور (شوبز ڈیسک ) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اپنی کپڑے کی فیکٹری تھی اور وہ سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے

... مزید پڑھیے

مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے،: اداکارہ نشو

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہری دور کی سٹار اداکارہ نشو نے کہا ہے کہ مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔اب حال ہی میں

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

میں ایک زندہ لاش (بلاک)

 حکیم سید صابرعلی شاہ

میں ایک زندہ لاش۔۔۔۔۔۔ کربلائے غزہ کے تناظر میں عالم اسلام کا نوحہ۔۔۔۔۔۔بچپن سے لے کر آج تک جب بھی سانحہ کربلا کا مطالعہ کرتا ہوں یا طلبہ کو ان کے

... مزید پڑھیے

اظہارمحبت اور رب کی تسلی (عریشہ اقبال )

عریشہ اقبال

 کتاب" خدا تک کا سفر "میں موجود اقتباس کو پڑھ کر گویا تذکیر کا سنہرا موقع مل گیا ۔۔۔۔۔۔

... مزید پڑھیے

عہد حاضر میں ماؤں کی ذمہ داری (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

بچے قدرت کاانمول تحفہ ہیں بہت معصوم،سادہ اور موم کی طرح نازک انہیں جس سانچے میں چاہے ڈھالا جا سکتا ہے۔ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے ۔

... مزید پڑھیے