
صائمہ وحید
قائداعظم کا شہرکراچی عروس البلاد،امن اپنی ناقدری پر نوحہ کناں ہے۔۔اسے کچرےکے ڈھیر، ٹوٹی سڑکیں،ابلتے گٹر، ڈاکو راج،اور عصبیت و لسانیت،فرقہ واریت کے ذریعے
آلودہ کردیا گیا ہے۔دنیا کا ساتواں بڑا شہر،سب سے زیادہ ٹیکس دینے والامنی پاکستان کراچی۔۔ مسائلستان بن گیا ہے ۔ یہاں بجلی ،پانی،گیس،ٹرانسپورٹ، تعلیم،روزگار،صحت،بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی ،بدانتظامی،نااہلی،اقربا پروری ہے عام کر دی گئی ۔
پانی مافیا اور اب گیس مافیا مسلط ہے۔اگر پانی کی کمی ہے تو ٹینکر میں کیسے دستیاب ہے۔۔؟؟؟اور اگر گیس کی کمی ہے تو سلنڈر میں کیسے فروخت ہورہی۔؟؟؟ کراچی کی ،انڈسٹری کو تباہ کرکے،معیشت کا پہیہ جام کیا جارہا ہے، جبکہ ایک طرف کمر توڑ مہنگائی ہے۔اس پر اضافی بل اور ٹیکس وصول کئے جارہے ہیں۔
کراچی پر حق کے دعوے دار جن کوکراچی کی عوام نےسر آنکھوں پر بٹھایا لندن بھاگ گئے۔خوشحال کراچی ،بد سے بدترحالت پر پہنچا دیاگیا۔ اداروں میں کرپشن عروج پر ہے۔میرٹ کا قتل عام ہے، اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے ہیں۔
کراچی پر قابض مقتدر طبقہ عوام کو تحفظ ،سہولت دینے اورمسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔کراچی کےہر مسئلہ پر آواز بلند کرنے والی صرف ایک شخصیت ہے۔کے الیکٹرک کی دہشت گردی روکنی ہو ،حکمرانوں کیبدعنوانی پر آواز اٹھانی ہو، کسی مسئلے کے حل کیلئے احتجاج کرنا ہو،شدید سردی بارش میں بلدیاتی نظام کی بحالی کیلئے دھرنا دینا ہو ، حق کیلئے عدالت میں مقدمات لڑنا ہوں ، قتل وغارت اور ڈاکو راج کے خلاف تھانوں کے باہر احتجاج کرنا ہو یا نوجوانوں کو بنو قابل آ ٹی ٹی کورسز کرانے ہوں،حافظ نعیم الرحمان ہی میدان میں نظر آتے ہیں،کراچی کے عوام کو بہت تقسیم کیا گیا۔
اب عوام کا فرض ہے کہ متحد ہوکر زخموں سے چورکراچی پرمرہم رکھیں۔کوتاہیوںکا مداوا کریں۔ مخلص،امانت دار،بدعنوانی سے پاک قیادت کا انتخاب کریں۔کراچی کی خوشحالی،امن،سلامتی،ترقی سے ہی ہماری نسلوں کا تحفظ، روزگار،ترقی،روشن مستقبل وابستہ ہے۔آپ کا ووٹ گواہی ہے ۔امانت ہے نہ اسے ضائع کیجئے اور نہ اس میں خیانت کیجئے۔



































