میرے نبی ص سےمیرا رشتہ۔۔؟؟

صائمہ وحید

  امی مجھےبازار جانا ہے۔اپ چلیں گی میرے ساتھ۔

نمرہ۔۔۔۔ صبیحہ بیگم کی شادی شدہ بیٹی اپنےدو سالہ بیٹےکےساتھ اپنی امی کےگھر رہنے آئی تھی۔

کیوں بازار سے کیا لانا ہے تمہیں۔۔؟؟

امی۔۔ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے۔۔مجھے سوٹ لانے ہیں۔ میرے سسرال میں تو سب  کے گھرعید میلادالنبی ص ہوتا ہے، جانا پڑتا ہے۔تو کپڑے بھی بنانے پڑتے ہیں ناں۔

نمرہ نے اپنی امی کو بتایا۔

تمہارے پاس تو پہلے ہی بہت کپڑے ہیں نمرہ ۔۔

صبیحہ بیگم نے کہا۔۔

افوہ امی۔۔ وہ ایسےکپڑے تھوڑی ہیں میرے اپنے گھر میں بھی میلاد ہوگا۔ اس کے لئے بھی سوٹ بنانا ہے۔

میرے پاؤں میں تکلیف ہےمیں بازار نہیں جاسکتی

صبیحہ بیگم نے کہا۔۔

اچھا میں عبیرہ بھابھی کےساتھ چلی جاؤں گی ۔

شام میں نند ،بھابھی اورصبیحہ بیگم بڑے کمرے میں بیٹھی باتیں کررہی تھیں۔

عبیرہ چند روز پہلے شاپنگ کرکےآئی تھی۔ سامان نمرہ کو دکھا رہی تھی۔

عبیرہ نےاپنےبیٹے کو بیگ سے چپس کا پیکٹ  نکال کر دیا شیمپو کی بوتل اور میک کا سامان  بھی نکالا۔اور نمرہ نے ریو بسکٹ کا پیکٹ اپنے بیٹے کو دیا تو صبیحہ بیگم نے ناراضگی سے دیکھا۔۔

لوگوں کو یہ نہیں معلوم کے یہ سب چیزیں فرانس کی کمپنی کی ہیں۔ جوہمارے نبی ص کے کارٹون بناتا ہےتو ہمیں ان کی چیزیں استعمال نہیں کرنی چاہئیں۔

ثمرہ ان کی چھوٹی بیٹی چائے لے آئی ساتھ بیکری کےچپس،کیک اوربسکٹ بھی تھے ۔

اس نے اپنے بھانجے سے یو کا بسکٹ لیا۔

دیکھو عمر اس پر صلیب بنی ہوئی  ہے یہ ہمارے بنی ص کے دشمنوں کا نشان ہےتو ہمیں یہ نہیں  کھانا۔۔اپنے بابا سے کہنا یہ بسکٹ نہ لائیں۔

اچھا۔۔یہ گندہ بسکٹ میں اب نہی کھاؤں گا۔اس نے زور سے اثبات میں سر ہلایا۔۔

سب ہنسنے لگیں۔

ثمرہ نے بچوں کو کیک کھانے کودیا اور ساتھ سمجھایا بھی۔۔

ارے۔۔ہم کہاں کہاں اپنے بچوں کو بچائیں۔

اور ٹی وی پر ہر تھوڑی دیر بعد اشتہارات میں یہ چپس، بسکٹ، کولڈرنک، ڈانس کرکے کھاتے،پیتے دکھاتے۔ بچوں کو کیسے روکیں۔۔ بچے وہی کرتے ، وہی چیزیں مانگتے۔

نمرہ نے کہا۔۔توبچوں کو سمجھائیں ناں کہ ہمارے نبی ص نے ڈانس کرکے کھانا گناہ بتایا ہے، کھانے کے آداب بتائے ہیں۔۔ہمارا میڈیا لالچ میں ہمارے نبی ص کے دشمنوں کا مشن پورا کررہا ہے۔

یہ بہت محنت طلب کام ہے۔۔نمرہ نے کہا۔یہ بہت۔اہم ذمہ داری ہے۔۔اگر مائیں خود ڈراموں ،موبائل میں مصروف رہیں اور بچوں کو ان فتنوں سے نہ بچائیں، تربیت نہ کریں تو پھر کون کرے گا۔۔؟؟

ثمرہ نے سب کو جواب دیا تھا۔

جب تمہاری شادی ہوگی جب دیکھیں گے۔

اس کی بھابھی نے ہنس کر کہا۔

ثمرہ کالج میں سیکنڈ ائیرکی طالبہ تھی مگر اس نےفہم قرآن وحدیث کے کورسز بھی کئے تھے۔

اچھا بھابھی۔۔پھر کل میرے ساتھ بازار چلی میرے سسرال میں عید میلادالنبی ص ہے اس کی تیاری کرنی ہے۔

نمرہ نے کہا۔

مگر ربیع الاول فضول خرچی،عید،خوشی کامہینہ تو نہی ہے۔یہ تو ہمارے نبی ص کی رحلت اورغم کا مہینہ ہے۔

صبیحہ بیگم نے کہا۔

امی مگر یہ سب لوگ نہی سمجھتے ۔۔

تم تو سمجھتی ہونمرہ

ہمارے نبی ص نے فرمایا تھا۔۔

"ایک وقت آئے گا۔ اسلام اجنبی ہو جائے گا تو جو اسلام کو ذندہ کرے گا۔اس کے لئے خوشخبری ہے۔"

کیا تم ان خوش نصیبوں میں شامل نہیں ہونا چاہتیں ۔؟؟

نمرہ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔

   کچھ دن بعد نمرہ کے سسرال سے عید میلادالنبی ص کی دعوت موصول ہوئی تھی۔

صبیحہ بیگم اپنی بہو کے ساتھ میلاد میں شریک تھیں۔

 بڑے ہال روم میں گلاب کے پھول سجے تھے۔گلاب کے گجرے خواتین کو پیش کئے جارہےتھے، نمرہ کی ساس نے صبیحہ بیگم کو بھی گجرے دیئے۔

نمرہ  کی ساس ،عمر رسیدہ خواتین اگرچہ سادہ لباس میں تھیں لیکن ان کی بہوئیں ،بیٹیاں اور موجود تمام لڑکیاں بہت زیب وزینت سے آراستہ تھیں۔

مائیک میں میلاد پڑھنے والی خاتون لہک لہک کرنعتیں پڑھ رہی تھی۔

صبیحہ بیگم عورتوں کے ساتھ عبایااسکارف پہنے بیٹھی تھیں ،نمرہ کی ساس نےانہیں کہا کہ عبایا اتار دیں۔ گرمی ہےاور یہاں مرد حضرات بھی نہیں ۔

نہی میں بالکل آرام سے ہوں۔۔ صبیحہ بیگم نے مسکرا کر کہا۔عبیرہ اور نمرہ نے بھی اسکارف پہن رکھے تھےاورسادہ سوٹ میں ملبوس تھیں۔

تھوڑی دیر میں لائٹ چلی گئی۔ جنریٹر چلایا گیامگر مائیک نہیں چل رہا تھا۔۔

۔مائیک ٹھیک کرنےہٹو بچو کے شور میں۔عورتوں  اور بچیوں سے ٹکراتےآدمی اندر آگئے۔ پھولوں کی خوشبو اور لڑکیوں کے پرفیوم کی خوشبوؤں سے کمرہ مہک رہا تھا۔ انرجی سیورز کی روشنی، خواتین کے لباس ومیک اپ،چمک دمک کے آگے ماند پڑ رہی تھی۔۔

مائیک ٹھیک کرکے آدمی باہرچلےگئے تھے۔۔عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل پھر شروع ہوگئی تھی۔

نمرہ نے اپنی ساس سے کہا تھا۔وہ ایک نعت پڑھنا چاہتی ہے۔

وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا

مرادیں غریبوں کی بر لانے والا

نمرہ کی پرسوز آواز گونج رہی تھی

مفاسد کو زیر و زبر کرنے والا

قبائل کو شیر و شکر کرنے والا

صبیحہ بیگم کے چہرے پر اطمینان اور آنکھیں نم تھیں۔

انھیں سیرت النبی ص  اور آپ کی رحلت کے وقت کے پڑھے ہوئے واقعات یاد آئے تھے۔

جب حضرت بلال حبشی رض نبی ص کے بعد بالکل خاموش ہوگئے تھے۔ صرف دو بار آذان دی۔ وہ بھی حضرت حسن ،حسین رض کے اصرارپر اذان دینے لگے تو

اشہد ان محمد رسول اللّٰہ ۔۔ کےالفاظ پر رونے لگے۔

اوراماں عائشہ رض۔۔ بھی کتنا روتی ہوں گی۔۔؟؟؟ پیارے نبی ص۔۔ہمیں تنہاچھوڑ گئے۔وہ جوامت کے لئےفتنوں سےڈھال تھے۔ان کے جانے سے فتنوں کا درواذہ کھل گیا۔

بارش کے قطروں کی طرح برستےہمارے سروں پرمنڈلاتےفتنے۔۔جن کا ہمیں ادراک بھی نہیں،ان کا تدارک کیسے ممکن ہو۔۔؟؟

۔افسوس کہ ان فتنوں کی سرکوبی ہمارے اہل اقتدار و اختیار ہی کرسکتے ہیںمگر وہ بھی حکمرانی کے نشے میں اپنی ہر ذمہ داری سے غافل،اور آخرت میں جواب دہی سے بےفکر ہیں۔۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے