
صائمہ وحید
ہم اپنےبزرگوں سےسنتےتھےکہ 12سال میں کوڑی کے دن بھی پھرجاتے ہیں۔یعنی جب کسی عورت کو سخت حالات درپیش ہوتے تو اسےتسلی
دی جاتی تھی کہ بارہ سال میں تو کوڑے کا بھی حال ، جگہ بدل جاتی ہے۔۔
آہ صد افسوس مگربارہ سےبیس سال گزرگئے۔عافیہ صدیقی امریکہ کی جیل میں قید دردندوں،کےدرمیان ہرروز ناکردہ جرم کی سزاکاٹ رہی ہے۔
ہمارے حکمران الیکشن سے پہلے عافیہ کی رہائی کے وعدےکرتےرہےمگر اقتدار کی کرسی پربیٹھ کرگرگٹ کی طرح رنگ بدلتے رہےکیونکہ نہ عافیہ ماڈل ایان علی تھی،نہ پنکی گوگی۔۔۔نہ کرپشن کی ،نہ کسی گینگ اسمگلر کی کی ملکہ جواس کا تحفظ کیا جاتا۔ آزادی دلاکرپاکستان لاتے۔۔عافیہ صدیقی حافظہ قرآن، اسلام کا پیغام پھیلانے والی،پاکباز،باکردار،عفت مآب عورت تھی۔جو کانٹے کی طرح مغرب پرستوں کی آنکھوں میں چبھتی ہے۔عافیہ صدیقی کو کراچی سے گرفتار کرکے افغانستان لے جایا گیا۔وہاں پر بدترین تشدد کیا گیا ۔غیر۔انسانی سلوک کیا جاتا رہاہے۔امریکہ نے خود اعتراف بھی کیا کہ امریکی فوجیوں نے عافیہ کو خود گولی ماری جبکہ یہ الزام مضحکہ خیز تھا کہ جدید اسلحہ سے لیس امریکی فوجیوں کو ایک نہتی کمزور،ان کی قید میں عورت سےخطرات لاحق تھے۔اسے امریکہ لے جاکر 86 سال کی عمرقید کی سزا سنادی۔
اب جبکہ امریکہ کی فوج افغانستان سےمار،شکست کھاکر ناکام ونامراد ہوکرواپس جا چکی ہے۔۔امریکی جیل گوانتا ناموبےسےسعودیہ اوردوسرے ممالک نے بھی اپنے قیدی رہا کرالئے لیکن ہمارے حکمرانوں نے بہت سے مواقع ملنے کے باوجود عافیہ کورہا نہی کرایا۔ البتہ امریکی دہشت گردوں ریمنڈ ڈیوس کو چھوڑ دیا گیا۔چند ڈالروں کے لالچ کےعوض حکمرانوں نے قوم کی گردن ہمیشہ کے لئےجھکادی۔۔
اب انسانی حقوقِ کے وکیل ،ماہر قانون برطانیہ کے ڈاکٹر کلائیو اسمتھ نےامریکی جیلوں سےسزائے موت کے بہت سے قیدیوں کو بلامعاوضہ مقدمات کی پیروی کرکے رہائی دلائی ہے۔وہ جہنم کے گڑھے نامی جیل سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے کوشاں ہیں۔ان کے ساتھ عافیہ موومنٹ کی سربراہ فوزیہ صدیقی اور جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد بھی امریکہ میں موجودتھے،وہ عافیہ کی قانونی امداد، جلد رہائی کے لئے سرگرم ہیں بقول شاعر۔۔
ہمت مرداں،مدد خدا
بیس سال بعد ان کی کوششوں سےفوزیہ صدیقی اورعافیہ دونوں بہنوں کی جیل میں ملاقات ممکن ہوئی ہے۔ورنہ یہ کام بہت پہلے ہمارے حکمران،ادارے۔بھی کرسکتے تھے۔۔ تاہم شیشے کے پارسے عافیہ سے ملاقات کرائی گئی ہے۔عافیہ اور فوزیہ دونوں بہنوں کو ہاتھ ملانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی ، یعنی تشدد سے عافیہ کی ،سماعت متاثرتھی ،دانت بھی ٹوٹے ہوئےتھے صحت اور حالت۔تشویش ناک ہے ۔ان کی طبی امداد جلد رہائی ضروری ہے۔
مشتاق احمد صاحب نے کہا ہے کہ عافیہ کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں حکمرانوں کےپاس ہے۔ہمارے ارباب اقتدار،حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ اپنا موثر کردار ادا کرکے ان کوششوں کو نتیجہ خیزبنائیں اورعافیہ کو رہا کراکر واپس پاکستان لے کرآئیں۔
اہل فکرو دانش،علمائے کرام،اساتذہ،خواتین کے حقوق کی تنظیمیں۔ تمام ذرائع استعمال کرکے عافیہ کی رہائی کے لئے آواز بلند کریں۔ عافیہ پاکستانی قوم کی بیٹی ہے، اس کی رہائی قوم اورہمارے حکمرانوں کا اولین فرض ہے۔ روز قیامت ہر نگران اور ذمہ دار کو جواب دہ ہونا ہو گا ۔
یہاں انصاف کی چکی
ذرا دھیرے سے چلتی ہے
اندھیرا جتنا گہرا ہو
سویرا ہو کے رہتا ہے
کبھی مایوس مت ہونا
نوٹ:ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































