
سنیہ عمران
اسلام کی آمدعورت کے لیے غلامی، زلت اور ظلم و استحصال کہ بندھنوں سے آزادی کا پیغام تھی ۔اسلام نے ان تمام قبیح رسوم کا قلع قمع کردیا جو عورت
کے انسانی وقار کے منافی تھیں اور عورت کووہ حقوق عطا کیے جس سےوہ معاشرے میں اس عزت و تکریم کی مستحق قرارپائیں جس کے مرد مستحق ہیں۔
مغرب نے ایک ظالمانہ اجتماعی نظام "آزادی" کے نام سےاس معاشرے کو دیالیکن یہ تاریخی صداقت ہے کہ جن لوگوں نےابتداء میں اس نظام کو پیش کیاوہ خود بھی اس کے منطقی نتائج سے آ گاہ نہ تھے،شائد ان کی روح کانپ اُٹھتی اگروہ آ ج موجود ہوتے ۔
جوں جوں زمانہ ترقی کرتا رہا،اسلام مخالف سر گرمیوں میں بھی اصافہ اور نت نئے طریقےایجاد ہوتےگئے۔مغرب نے اسلام کے ہراس نظریے کو مٹانے کی کوشش کی،جس کے زیراثر ایک صحت مند انسانیت سانس لے رہی تھی ۔
یورپ نے اسلامی نظریات وتعلیمات کےمقابل اپنے غیرمتوازن نظریات کولا کھڑاکیا۔ظاہری چمک دمک دکھا کرسادہ دل انسانوں کو پھانسنے کی بھرپور کوشش کی ۔ وہ دورس منفی نتائج سےبے خبرجدید تہذیب کےبہاؤ میں بہتے چلے گئے۔اس تہزیب سے جتنا نقصان عورت ذات کو پہنچا، کسی کو نہیں پہنچا ۔
اسلام کا خاندانی نظام عورت کے تحفظ کا ضامن ہے۔اسلام ہرحیثیت میں عورتوں کے حوالےسےحسن معاشرت اوران کے تحفظ کا عالمبردار ہے۔عورتوں سےحسن سلوک کی تعلیم قرآن وسنت میں جا بجا دی گئی ہے۔اسلام اور پیغمبراسلام،محسن انسانیت محمد صلی اللہ علیہ وسلم خواتین کے حقوق اور ان سے حسن سلوک کے حوالے سے جو تعلیمات انسانیت کو دی ہیں،دنیا کا کوئی مہذب معاشرہ اور کوئی قانون اس کی برابری نہیں کرسکتا۔سو خدارا خود کو پہچانیں اپنی اہمیت اور وقار کو پہچانیں۔ مت پڑیں سو کالڈ آزادی کے چکر میں خود بھی تباہ نہ ہوں اور اپنے اس خاندانی سسٹم کو بھی بچالیں جو مغرب ہر صورت توڑدینا چاہتاہےاوراس کے لیے ہمیں ہرچیز خوش نمابنا کر دکھا رہا ہے ۔ ہمیں اس جال میں جکڑ کربن پانی کی مچھلی کی طرح تڑپا تڑپاکر مار دینا چاہتا تا کہ ہمارا خاندانی نظام کہیں دفن ہو جائے اور ہم ایک تباہ حال قوم بن جائیں جن کی نسلوں کا کوئی مستقبل نہ ہو۔
جو لوگ آ زادی نسواں ، مساوات مردو زن اور خواتین کے حقوق کی بات کرتے ہیں اور صحیح انداز سے عورتوں کو ان کےاسلامی حقوق دلوانا چاہتے ہیں تو ان کا فرض صرف اسی پہ ختم نہیں ہوجاتا کہ سال بھر میں ایک بار جلسے جلوس کی چہل پہل دکھا دیں،چند دانشور وں کو بلا کے کسی بزم میں تقریں کروا دیں،خواتین کے تحفظات پر کوئی لٹریچرشائع کروا دیں بلکہ یہ تو ادائےفرض کی صرف تمہیدہے۔ کتاب کا فقط دیباچہ ہے،عمارت کی صرف بنیاد ہے ،اصل کام تو ابھی باقی ہے ۔ستاروں سے آگےجہاں اور بھی ہیں ۔خوب ہو جواس یوم یادگارکو عمل وکردار کا جامہ پہنایا جائے۔
عملی میدان میں خواتین کو ان کے حقوق فراہم کیے جائیں ۔ان پر ہونے والے ظلم و تشدد کا خاتمہ کیا جائے۔بڑھتی ہوئی بے راہ روی پہ پر قدغن لگائی جائے۔عزت و ناموس کی حفاظت ہو ۔تقدس وپاکیزگی کو فروغ ملے تا کہ سال کا ہر دن یوم خواتین بن جائے ۔



































