
سنیہ عمران
دراصل محبت ایک احساس ہےجو ہمیں صرف انسانوں سے پیارکرنا نہیں سکھاتی بلکہ اس کائنات میں موجود تمام مخلوقات سےرحم دلی سے پیش
آ نا سکھاتی ہے۔ واقعی اگر کسی انسان کے دل میں محبت نہیں توپھروہ دنیا کو نہیں جان سکتا۔ اس دنیا میں موجود محبت کے احساس کو نہیں جان سکتا ۔
محبت ضمیرانسانی میں گوند دی گئی ہےاوراس کی اصل تسلی اوراطمینان اللّٰہ تعالیٰ کی ذات سے ہے۔ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ ایک مثال میں بیان کرتے ہیں کہ جس طرح ایک آ ئینہ پلنگ پرپڑا ہواور رات کے وقت اس میں ایک چاند کا عکس دکھائی دیتا ہواب ایک بچہ آ تا ہےاوررونا شروع کر دیتا ہے کہ آ ئینہ میں جوچاند دکھائی دے رہا ہے۔وہ مجھے دے دو تو اس کو کس طرح چاند دے سکتے ہو۔اس کا حل یہ ہے کہ آ ئینہ کو الٹا دو۔
اس طرح ہمارے دلوں کے آ ئینہ نےازل میں۔ جلوہ جاناں دیکھا تھا،جس کے لیے وہ بے قرار ہےاوراس کو ہم اب کبھی کیادے رہےہیں اورکبھی کیا جس سے نہ اس کی طلب پوری ہورہی ہےاور نہ تسلی ہورہی ہے ۔
محبت کا بحرذخاراللہ تعالیٰ کی ذات میں ہے۔اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات لامتناہی اور انسان کے جذبات کا سلسلہ بھی لامتناہی ۔اسی بنا پرانسان کے قلب کی تسلی بھی بجزاللہ تعالیٰ کی ذات سےمتناہی مخلوق سے نہیں ہوسکتی قرآن پاک میں بھی آ تا ہے کہ :
دیکھو دلوں کی تسلی اللّٰہ تعالیٰ کے ذکر میں ہی ہے ۔
ہم نے اکثر سنا ہے لوگوں سے اورمحسوس بھی کیا ہے کہ محبت چھپا ئے چھپ نہیں سکتی، یہ آ نکھوں سےچمکتی ہے،چہروں پہ دمکتی ہے لہجوں سے جھلکتی ہے ، دلوں کو گھلاتی ہےاورلہو کو ایندھن بناتی ہے۔ ہم اپنی ذات فنا کردیتے ہیں،محبوب کی کھوج میں لگ جاتے ہیں کہ اسے کیا پسند نا پسند ہے اور پھر خود کو محبوب کے رنگ میں رنگ لیتے ہیں اورخود کو مٹا دیتے ہیں پھر بھی خالی ہاتھ رہ جاتے ہیں ۔ بے چینی ،ڈر اور اضطراب جاتا ہی نہیں ، انسان سے بڑ ھ کر کوئی بے اعتبارنہیں ۔ آ پ اسے پسند ہوتے ہیں تو آ پ کے لیے جان دینے کو تیاراور آ پ وہی ہوتے ہیں پر جب اس کے دل سے اتر جائیں تو دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتا لکین پھر بھی یہ سراب ہمیں گورا ہے۔ اللہ کے لیے کسی دوسرے سے محبت کرنے میں اور ایسی محبت میں جو کسی سے ہو پر اللہ سےنہ ہو اس میں واضح فرق ہے ۔اپنا محاسبہ کریں اور اپنی محبتوں کو پرکھ لیں ۔
اللہ تعالیٰ سے سچی محبت کی علامت یہ ہےکہ بندے کا دل ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی جانب سفر کرتا رہے اورجب بظاہر کسی اور کام میں مصروف ہو تو تب بھی دل کی گہرائیوں سےاللہ کی یاد میں مگن ہو اور جب مصروفیت ختم ہو جائے تو خیالات مجتمع ہوجائیں اورمحبوب کی جانب سفرتیزہوجائےاس علامات کا اظہار چارجگہوں پرہوتا ہے ۔
جب انسان دنیا کےکاموں سے تھک ہارکر اپنے بسترپردراز ہوتا ہےتوْسونے سے پہلے اپنے محبوب کو ضرور یاد کرتا ہے۔ جب نیند سے بیدار ہوتا ہے تو سب سے پہلی بات جواس کے دل و دماغ میں پیدا ہو تی ہے،وہ محبوب کا ذکر ہے،کیونکہ نیند کی غفلتوں میں محبوب کھوگیا تھا اب روح واپس لوٹی تو محبوب کی یاد چونکہ روح میں رچ بس چکی ،لہذا روح کے لو ٹتے ہی محبوب بھی یاد آ جاتا ہے ۔جب انسان نماز میں داخل ہوتا ہے تب بھی محبوب الٰہیٰ یعنی اللہ تعالیٰ کی یاد اس کے دل کو بھر دیتی ہےچونکہ نماز ہی تمام اعمال کاترازو ہے بلکہ ایمان بھی اسی ترازو میں تولاجاتا ہے۔نماز رب اور بندے کے درمیان بہترین وسیلہ ہے۔ سختیوں اور مصیبو توں میں بھی اورآ سانیو ں اورخوشی میں بھی سب سے پہلے رب کا خیال آ ئے اوراس کے بتائے احکام کے مطابق عمل ہو اوراگر کسی انسان کی یا کسی بھی چیزکی محبت اللہ کی محبت سے حاوی ہو رہی ہےتو فوراًاس کا گلہ گھونٹ دیں۔
سورہ بقرہ آ یت نمبر 165
" اورلوگوں میں سےبعض ایسے بھی ہیں جو اللہ کے غیر وں کو اللہ کا شریک ٹھہراتے ہیں اوران سے" اللہ سے محبت" جیسی محبت کرتے ہیں اورجو لوگ ایمان والے ہیں وہ ( وہ ہر ایک سے بڑھ کر ) اللّٰہ سے بہت ہی زیادہ محبت کرتے ہیں"
ہم بھی ہر وقت دعویٰ کرتے ہیں اللہ سےمحبت کا اور اللہ کےلیےمحبت کا تو پھر اس زات حق سے یہ ہمیں کیسی محبت ہے ؟ نہ آ نکھوں میں چمکتی ہے،نہ چہروں پہ دمکتی ہے، نہ لہجوں سےجھلکتی ہے،نہ دلوں کوآ زماتی ہے اور نہ ہی راتوں کورلاتی ہے تو خود سوچیں یہ ایک کھو کھلا دعویٰ ہی ہےجو ہم کرتے ہیں اور جھوٹی تسلی جوخود کو دیتے ہیں تو آ ئیے اس رمضان المبارک میں خود سے سچا عہد کریں اورعملاً کوشش اور دعا بھی قرب الٰہی کے حصول کے لیے یہی وہ محبت ہے،جس میں بے وفائی نہیں ہوتی اور یہ انسان کو دنیا سے اس کے لوگوں سے بے نیاز کر دیتی ہے اس کے اندر سے دنیا کی طلب ختم کردیتی ہے اوراس کو پر سکون کر دیتی ہے،جنت تک لے جانے کی راہ کو صراط مستقیم کہتےہیں اور یہی جنت کا راستہ ہے ۔



































