
سنیہ عمران
عزیزاہل پاکستان اس وقت وطن عزیزبڑے کڑےامتحان سےگزررہا ہے۔پرامن احتجاج ہرشہری کاحق ہے لیکن احتجاج میں ایسا طرزعمل
اختیارکرناجس سے کسی شخص یا کسی سرکاری وغیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچے۔ اس کی نہ تو کوئی مذہب اجازت دیتا ہےاورنہ ہی دنیا کا کوئی قانون اسےجائز قراردیتا ہے۔سرکاری املاک تو پوری قوم کی امانت ہیں ۔میری نظرمیں ایسا طرز عمل نہ صرف قانون کی رو سےسراسرغلط اورناجائز ہےبلکہ نفسیاتی پہلوسےبھی ایسا طرزعمل ایک صحت مند ذہن اورسوچ کے فقدان اورروحانی طور پر ایک کمزور شخصیت کی علامت ہے۔
ایسا ہی کیوں ہوتا ہے کہ ہم اپنے ہی ملک کواپنے ہی ہاتھوں سے جلا ڈالتے ہیں ۔اس میں کسی حکومت کا کچھ نہیں جاتا ۔ ملک تباہ ہوتا ہے اور نام نہاد سیاستدانوں کےذاتی مقاصد کی تکمیل ہوتی ہےاورلوگوں کی خون پسینے سے بنائی ذاتی اور قومی املاک برباد ہوتی ہیں اوراحتجاج کے دوران راستے بلاک ہونے پر کوئی ہسپتال نہیں پہنچ پاتا اوراپنی جان ہاردیتا ہےاوراس کے اپنے بے بسی سے خون کےآ نسوروتے ہیں۔ کسی نےجنازے پہ پہنچنا ہوتا ہے،کسی کو کوئی اورایمرجنسی ہوتی ہے ۔
اس بار بھی قائداعظم ریزیڈنسی کانقصان ہوا۔ ایم ایم عالم کےفائیٹر پلین ماڈل کاجلنا خون کےآنسو رولا گیا،یہ تو ہمارا تاریخی ورثہ تھا،جس پہ ہمیں فخر تھا زندہ اور باشعورقومیں تواپنے ورثوں کی حفاظت اپنی جان سے بڑھ کر کرتی ہیں۔ ایدھی ایمبولینس توجان بچانے کےلیےہےٓاورانہیں ہی کو ہم جلا رہے ہیں ،ریڈیو پاکستان اورکروڑوں روپے مالیت کی بسوں کو جلانا اور اسی طرح کے بے تحاشا دیگر نقصانات کا کون ذمہ دارہے ۔
ہم ،ہمارے رہنما،یا کوئی اور؟
وطن کی فکر کر نادان
مصیبت آ نے والی ہے
تیری بربا دیوں کے مشورے ہیں
آ سمانوں میں



































