
رپورٹ :سنیہ عمران
جماعت اسلامی حقلہ خواتین ضلع بہاولپورکےتحت حج وعمرہ زائرین کیلئےخصوصی ورکشاپ کااہتمام کیا گیا ۔حرم فارم کے اشتراک سےحج
وعمرہ ورکشاپ کا انعقاد قرآن ہاؤس میں کیا گیا۔
پروگرام کا آغا زتلاوت کلام پاک سےکیا گیاجس کی سعادت صائمہ لطیف نےحاصل کی۔حمد باری تعالیٰ ملتان کی ماسٹرٹرینر فوزیہ احمد پیش کی ۔ نگراں حرم فارم بشریٰ وحید نے ضلع بہاولپورکی عازمین حج کوبریفنگ دی۔ ملتان کی ماسٹرحج ٹرینرمسعودہ منعم نے"انتظامی امور"پر گفتگو کی ۔
حج ماسٹرٹرینرملتان فوزیہ احمد نے"عمرےکی ادائیگی کیسے کریں" کےعنوان پر روشنی ڈالی اورتمام مناسک کی ماڈل کےذریعے وضاحت کی۔
نائب حج ماسٹرٹرینرروبی وسیم نے"حج کے پانچ ایام "پرسیرحاصل گفتگوکی۔ اسلامیہ یونیورسٹی کی لیکچررتابندہ عامر نے"حج وعمرے میں ان غلطیوں کی نشاندہی کی جو عموماً لوگ کرجاتے ہیں اورغلطیوں سے بچنے کی تلقین کی۔ صائمہ لطیف نے تیمم ،نمازبا جماعت ،جنازہ اورمدینہ طیبہ پربات کی۔
ڈاکٹرجویریہ صدف نےخواتین کےمسائل پراظہارخیال کیا۔نائب ماسٹرحج ٹرینرروبی وسیم نے سوالات جوابات کا سیشن کیا اوردرست جوابات دینے والی عازمات میں انعامات تقسیم کیے۔ عازمات کی طرف سے پو چھے گئےسوالات کے تسلی بخش جوابات دیے گئےاورتمام عازمات حج میں حج وعمرہ میں دعاؤں کا ہدیہ تقسیم کیا گیا۔
صائمہ لطیف نے دعا کروا کرپروگرام کا اختتام کیا۔ پروگرام کے اختتام پرطعام کا بھی اہتمام کیا گیا ۔



































