
سنیہ عمران
خود سے دوسوال کریں ہم کیا کماتےہیں اوردوسرا یہ کہ ہم کہاں رہتے ہیں ۔ جواب ہمارے ذہن میں آئے گا کہ ہم مال کماتے ہیں اور جو کوئی
جہاں رہتا ہوگا وہاں کا نام اس کےذہن میں آئےگا کہ ہم لاہورمیں رہتے ہیں ۔بہاولپور میں رہتے ہیں توعزیز ساتھیو! مال توسبھی کماتے ہیں ہمیں دعائیں کمانی ہیں اوررہتے تو سبھی ہیں ،ہمیں دلوں میں رہنا ہے ۔
جب ہم خود کو تھوڑی سی مشقت میں ڈال کےکسی کی مدد کرتےہیں اس وقت جو دعا اس کے دل سے نکلتی ہے ، نہ وہ سیدھی عرش پرجاتی ہے۔ اس کےدل کی گہرائی سے نکلی دعا آ پ کو نہ لگےممکن ہی نہیں ۔ پھرجو سکون رگوں میں اترتا ہےوہ دنیا کی کسی آسائش میں نہیں۔ دعا لینی نہی ہےکمانی ہےاوردعاؤں کا حصار آ پ کی ہرمشکل میں حفاظت کرے گا۔
دلوں میں گھربھی نیکیوں سےبنتے ہیں اور مشقت سےبنتے ہیں۔ جنت کاراستہ تو ہے ہی مشقت کا اوردلوں میں گھرہو گا توآپ کے جانے کے بعد بھی آ پ کا دیاجلتا رہےاورآپ کو دعائیں ملتی رہیں گی۔
سب سےاچھا اوربہترین انسان وہ ہےجودوسروں کوفائدہ پہنچا ئےدلوں میں خوشیاں بھرسکے۔ ان کی زندگی کے لمحات کورنج وغم سے پاک کر نے کی کوشش کرسکے۔ چند لمحوں کے لیےہی صحیح انہیں فرحت ومسرت اور شادمانی فراہم کریں۔ مخلص ہونا دنیا کا سب سے پرکشش جذبہ ہے۔آ پ کسی کو کچھ نہیں دے سکتےمگر اچھے الفاظ تو دے سکتے ہیں نا۔الفاظ لہجہ نہی رکھتے مگر تاثیر تو رکھتے ہیں ۔۔۔ شائد آپ کے الفاظ کسی کے لیے راحت، کسی کے لیے شفاء،کسی کامرہم،کسی کے لیے راہ نجات بن جائیں ....! !اسیے لوگوں کو اللہ ذریعہ بنا دیتا ہےاپنے تک پہنچنے کا۔ یقین جانیں۔
وہ لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں جن کے الفاظ لوگوں کے دلوں میں رقم ہو جاتے ہیں تو کوشش کیجئے کہ اپنے لفظوں سے لوگوں کے دلوں کوزخم نہی مرہم دیں جوآپ بانٹیں گےچاہے رزق ہو،سکون ہو احترام ہو،عزت ہو،محبت ہویا آسانیاں۔۔۔ یقین جانیں پلٹ کےآپ کے پاس ضرور آ ئیں گی۔
مختصر سا قیام ہے اور ہم یادیں چھوڑ کےچلے جائیں گےتوزاد راہ کے لیے خوبصورت یادیں دلوں میں اور پرخلوص دعا ئیں لبوں پہ چھوڑ کےجائیں ۔



































