
نیلم حمید
سرسبز وادیوں ،بہتےجھرنوں،خوبصورت جھیلوں اوربلند و بالا پہاڑوں سےمزین یہ حسین وادی جسے جنت نظیر کہا
جاتا ہے ۔ یہ وادی کرۂ ارض پر گویا جنت کا ایک ٹکڑا ہے اور اللہ تعالیٰ کی صناعی کا ایک حسین ترین شاہکار ہے ، مگر یہ جنت گزشتہ چند دہائیوں سے ظلم وجبر کی آگ میں جل رہی ہے کہ اس کے مکیں اب ظلم سہہ سہہ کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن چکے ہیں۔ وحشت و بربریت اور درندگی کے مناظر وادی کشمیر میں دکھائی دیتے ہیں ان کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔کشمیری نوجوان عزم و ہمت کے ساتھ اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں کشمیریوں نے اپنی تارییم مزاحمت سے اپنی آزادی کی تڑپ کو عیاں کیا ہے ۔کشمیری عوام آج بھی ہندوستانی حکمران طبقے کے خلاف آواز بلند کیے ہوئے ہیں ۔پاکستانی عوام کی کشمیر سے دلی اور مذہبی وابستگی ہے اس لیے شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ
یاراں کشمیر کو کہتے ہیں جنت
جنت کیز کافر کو ملی ہے نہ ملے گی
آج مبولضۂ کشمیر میں صورتحال نہ گفتہ ہے اور پورا انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے ۔پانچ فروری کو پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے کیونکہ یہ شہہ رگ بھارت کے پنجۂ ستم میں ہے وادئ کشمیر میں ہر گھر بھارت کے ظلم و ستم کی داستانیں سنا رہا ہوتا ہے آج ہم جس ملک میں زندگی بسر کر رہے ہیں وہ قائد اعظم محمد علی جنا ح، علامہ محمد اقبال ، لیاقت علی خان، چوہدری رحمت علی کی محنت و لگن کی بدولت آزاد ہے ۔کشمیری مائیں بہنیں درد وکرب کی شب اس امید پر گزارتی ہیں کہ صبح کا سورج شاید محمد بن قاسم کی، کسی طارق بن زید محمود غزنوی کی خبر دے ۔ مجاہدین ِکشمیر تو پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اپنی جان و مال اور عزت کی قربانی دے رہے ہیں اور قربانی کبھی رائیگا ں نہیں جاتی ۔ اس قربانی کا صلہ کشمیر کی آزادی کی شکل میں ایک دن انشاءاللہ تعالیٰ ضرور کشمیریوں کو ملے گا۔ کشمیر کے عوام قیام ِپاکستان سے لے کر آج تک پاکستان کو اپنا مسیحاسمجھتے ہیں ۔کشمیری عوام میں آزادی کی جدوجہد میں مزید جوش و جذبہ اور تڑپ بڑھ رہی ہے ،اب ماضی کے تمام مظالم اور شہداء کی قربانیوں کا قرض چکانے کے لیے ایک ہو چکے ہیں کشمیری عوام کے احتجاجی شعور نے یہ فیصلہدے دیا ہے کہ !
"ابھی نہیں تو کبھی نہیں"
کشمیری نوجوانوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ آج کےدورمیں قوم کو بزور شمشیرودیرنہیں کیاجاسکتا۔آئیے!آج اس کشمیرڈے کے موقع پر یوم یکجہتی کشمیر ہم عہد کریں کہ ہم اپنے مسلم حکمرانوں کو کشمیر کی آزادی کے لیے مجبور کریں گے اور کشمیری بھائیوں کو ان کا حق دلائیں گے، خواہ ہمیں اس کے لیے اپنی جانوں کی قربانی کیوں نہ دینی پڑے ہر سال پاکستان میں پانچ فروری کو کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں جلسے جلوس ، سیمینار اور بہت سے پروگرام تشکیل دئیے جاتے ہیں۔ کشمیر کی سرحد پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جاتی ہے ،جس سے ثابت کرایا جاتا ہے کہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ۔کشمیر کی آزادی کے دن تک پاکستان کے بچے بچے کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہے
کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی، جنگ جاری رہے گی۔
بھارت کی بربادی تک جنگ جاری رہے گی۔
اگر ہم قوم کی حیثیت سےمتحد رہیں تو منزلیں ہمیں ضرورملیں گی ،انشاءاللہ !ایک دن کشمیر بنےگا پاکستان کا نعرہ حقیقت بن کر دنیا کےسامنے ضرورآئے گا ۔
قائد اعظم نے فرمایا کہ!" کشمیر تو پاکستان کی شہہ رگ ہے"، تو کشمیری عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور وہاں کا سورج ضرور طلوع ہوگا ،کشمیر کے ہر طبقے کے اندر یہ احساس بیدار ہو رہا ہے کہ اگر اس نے یہ موقع ضائع کر دیا تو شاید آزادی کی صبح کبھی طلوع نہیں ہو سکے گی اور ظلم کی راہ چاہے جتنی طویل ہو صبح کا سورج ضرور طلوع ہوتا ہے ،سورج کی روشنی ہر طرح کے اندھیرے کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ خواب ایک تعبیر بنے گا ۔کشمیر بنے گا پاکستان کا جھنڈا (کشمیر) بنے گا پاکستان کا عزم لیے لہرا رہا ہے۔
شہِ رگ پاکستان کی ہے یہ ارضِ گل کشمیر
آگ میں لیکن سلگ رہا ہے میرا ارمِ نظیر


































