رحم

 عریشہ اقبال

درد  دل کے واسطے پیدا  کیا انسان  کو

ورنہ طاعت کےلیے کچھ کم نا تھے کرو بیاں

 ( اقبال)

زندگی یقیناً بہت قیمتی ہے اور اس کے قیمتی اور نایاب ہونےکی اس سے بڑی کوئی دلیل نہیں ہوسکتی کہ یہ اللّٰہ تعالیٰ کی ہمارے سپرد کی گئی امانت ہے اور قرآن پاک میں اللّٰہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ " امانت اہل امانت کے سپرد کرو"

امانت میں خیانت کرنے  خواہ  اس امانت کا تعلق کسی بھی شے سے ہو اور اس کی صورت چاہے کسی راز کی ہی کیوں نا ہو رکھتی وہ محض ایک امانت کی حیثیت ہی ہے جس کا حق ادا کرنا اس کی حفاظت کرنا ہے اور بحثیت مسلمان ہمارا یہ فریضہ ہے کہ ہم ہر اس غلط بات کو جو معاشرتی اور شرعی  لحاظ سے غلط ہے اس کو غلط قرار دیں اور اگر صحیح ہے تو اس کے حق بجانب ہونے کو دل و جان سے قبول کریں ۔

 اسی طرح امانت کا تعلق انسان کے پورے وجود سے ہے جس میں اہم کردارادا کرنے والاعنصر احساس ہے اورجسے احساس کے حقیقی معنی سمجھ آگۓ تو گویا اس نے رحم کو پالیا یہ دنیا تعلقات کا محور ہے ہر فرد کسی دوسرے فرد سے صرف اسی بنا پر واقف ہے کیونکہ کہیں نا کہیں کسی نا کسی توسط سے اس کا اس فرد سے رابطہ ہےاب ہمارے ذہن میں ایک سوال آیا کہ امانت ،وجود ،احساس اور رحم یہ تمام ایک دوسرے سے مختلف تو ہیں اور ان کا کام بھی بہر حال مختلف ہے مگر کیا اس بات پر کبھی غور کیا گیا کہ  انسانیت بطور صفت ہی میں پائی جاتی ہے  اگر انسان کی ہئیت کو جانور کی طرح تخلیق کیا جاتا تو کیا۔ ہم اسے انسان کے نام سے موسوم کرسکتے تھے بھلا بلکل اسی طرح اگر انسان کے دل میں رحم کا جزبہ ہی نا ہوگا تو وہ پھر انسانیت سے خالی ہے لا محالہ اسے حیوان کہنا ٹھیک ہوگا کیونکہ حیوان اور انسان میں جو واضح فرق اللّٰہ تعالیٰ نے بنایا ہے وہ عقل ہی کا تو ہے اگر انسان کے پاس عقل جیسی نعمت نا ہوتی تو وہ اپنے معاملات کو کس طرح سے سمجھ کر اپنی زندگی میں آگے کی منازل طے کرتا یہ بات ثابت ہوئی کہ انسان کا وجود عقل کے بغیر نا گزیر ہے بلکل اسی طرح انسان کا وجود ہونا  اس کے دل کے بغیر نا ممکن ہے یہی ربط دل اور رحم کا بھی ہے۔

اگر انسان کے دل کے اندر رحم کا احساس موجود ہے تو وہ بہت سی اخلاقی برائیوں نیز منفی اثرات سے محفوظ رہے گا اپنے ہر معاملے میں سرخرو رہے گا اب چاہے ان معاملات کا تعلق سیاسی پہلوؤں سے یا پھر معاشرتی و سماجی پہلوؤں سے وابستہ ہو ۔ اگر ہمیں اس فانی زندگی  سے گزر کر  ابدی زندگی کا آغاز ہوجائے گا اور یہی ہمارا ایمان ہے اس کے بغیر ہمارا ایمان مکمل ہونا نا ممکن ہے، لہذا اگر لا فانی حیات کو گل و گلزار دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنے اندر زیادہ سے زیادہ رحم کا جذبہ پیدا کریں اور اس حدیث کو یاد رکھئیے کہ مفہوم: جنت میں جانے والے لوگوں کے دل چڑیوں کی طرح نرم ہوں گے "

 مفہوم حدیث: نمبر 2 خبردار تمہارے جسم میں ایک ٹکڑا ہے اگر وہ خراب ہوگیا تو سارا جسم خراب ہوجاے گا اور اگر وہ صحیح رہا تو تمہارا پورا جسم ٹھیک رہے گا اور وہ ٹکڑا تمہارا دل ہے "

حقوق اللّٰہ کی ادائیگی کے ہمراہ حقوق العباد کی ادائیگی کے لیے بھی سب سے اہم کردار میری اور آپ کی زندگی میں رحم ہی ادا کرسکتا ہے جو ہمارے دل میں پوشیدہ ایک راز کی مانند ہے اگر اس راز تک پہنچ گئے تو منزل تک پہنچنا دشوار طلب نا ہوگا ان شاء للّٰہ

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کورین فرائیڈ چکن

 

اجزاء
چکن کےلیے
چکن ونگز یابُون لیس چکن—ایک کلو
نمک—ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

بلاگ

میکے کی دہلیز سے شوہر کی عدالت تک( حصہ اول) (احمد شفیق )

احمد شفیق

میں نے جب بھی کسی بیٹی کو رخصت ہوتے دیکھا، میری نظریں دلہن کے بجائے اس کے باپ ، بھائی کے کانپتے ہاتھوں پر جا رکی۔ وہ ہاتھ جو بیٹی کو تھامے

... مزید پڑھیے

عفت کا قلعہ (بلاک)

 آمنہ جاوید

یہ کہانی ثمیرہ اور توقیرہ دو سہیلیوں کی ہے۔ ثمیرہ ایک باحیا اور پردے دار لڑکی تھی جو دین کی

... مزید پڑھیے

چاند اور آخری کہانی (بلاک)

ایمان زاہد بھٹی

بہت پہلے اس دنیا میں کہانیاں بکھری پڑی تھیں،  ہر درخت کے نیچے، ہر ندی کے کنارے، ہر بچے کی آنکھوں میں۔۔ لوگ کہانیاں سُنتے، پھر خود کہانی بن

... مزید پڑھیے