
عریشہ اقبال
اسلام کی بیٹیاں اسلام کی شہزادیاں ہوتی ہیں ۔ ان کےسرکا تاج ان کی حیا اوران کی شرم ہوتی ہیں ۔ان کے چہرے نور سےآراستہ ہوتے ہیں اوران کے پاس ایسا
بیش قیمت زیورعلم دین کی صورت میں موجود ہوتا ہے جو نا صرف ان کے اپنی ذات کے لیے بہترین سرمایہ ہے بلکہ جنت کی حوروں پربھی انہیں فوقیت دی گئی ہے۔
وہ تو ایسی ہوتی ہیں کہ باطل نظریات سےبے خوف رہنے والی مجاہدہ ایسی بہادر،ایسی دلیر گویا سیسہ پلائی دیوار۔۔۔۔ کیونکہ وہ اپنی حیا اوراپنی حفاظت کے اہم فریضے کو نہ صرف جانتی ہیں بلکہ اسے سمجھ کراس پرعمل بھی کرتی ہیں ۔ میں بتاؤں ان کی گفتگو کیسی ہوتی ہے ان کی گفتگو حلاوت ایمان سےلبریز ہوتی ہے۔ایسی ہوتی ہیں اسلام کی شہزادیاں ۔




































