خلوص سے دعا تک

نیرنگ خیال/ عریشہ اقبال 

زندگی کی کتاب آزمائشوں اور مشکلات سے عبارت ہے، مگر اس کتاب میں ہر باب کی تقسیم اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی استطاعت

اور ان کی بساط کے مطابق کی ہے۔۔۔میں نے اپنی زندگی کے سفر میں بہترین زاد راہ دعاؤں کو پایا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے دعا کے ذریعے اپنا اور بندے کا رابطہ استوار کیا ہے۔ جب تک اس رابطے کی کڑی جڑی رہتی ہے، اس وقت تک آزمائشوں کی بھٹی آتشِ عشق معلوم ہے، جس میں آپ کا وجود جلنے کے بجائے سلامتی بن جاتا ہےاور دعاؤں کی قبولیت کے وقت اس آتشِ عشق کو گلزار بنا دینے والے وہ آنسو جو آپ جذبات اور احساسات میں موجود خلوص کی گواہی بن جاتے ہیں۔

ہر  آنسو اس پیارے رب کی حمد بیان کرتا ہے جو اس آزمائشوں کے سفر میں ہر لمحہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، تنہا نہیں چھوڑتا۔۔میں سوچتی ہوں، اللہ تعالیٰ اگر کبھی گھٹا ٹوپ اندھیرے میں ہمیں نفس کی وادی میں تنہا چھوڑ دیں اور اپنی خواہشات کی غلامی میں بھٹکنے دیں تو ہمارا کیا ہوگا؟

مگر انسان کیوں اس رب کی قدر نہیں کرتا؟

وہ کیوں ہر لمحہ تقدیر کا شکوہ اور غموں کو روتا رہتا ہےجبکہ یہی شکوے شکایات اگر اس کی رحمت کو پکارنے سے تبدیل کر دیے جائیں تو وہ ربِ الودود کا جلوہ دکھانے میں، رحمت کی ٹھنڈی ہوا بھیجنے میں اور صبغتِ اللہ سے رنگنے میں کوئی کمی نہیں کرے گا۔وہ رب بہت غیرت والا ہے۔ ہم نادان سمجھتے ہیں کہ اللہ قرض رکھتا ہے، حساب کتاب کرتا ہے، مگر ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ ہمارے نامہ اعمال میں موجود کتنے ہی گناہ ایسے ہوتے ہیں جن کے متعلق ہم سے بھول چوک ہوجاتی ہے۔

اور اللہ ہمیں یاد نہیں دلاتا کہ: "اے میرے بندے! تم نے فلاں فلاں گناہ کیا تھا، یاد کرو۔"بلکہ اللہ تو ہمیں نوازتا رہتا ہے۔ وہ تو ہماری ٹوٹی پھوٹی دعاؤں کو معجزے کی صورت شاندار قبولیت عطا کرتا ہے۔

یقین جانیے! اگر آپ اس کی راہ میں تکلیفیں اٹھاتے ہیں، زرا سی ٹھوکریں کھاتے ہیں اور جہاں بہت کچھ کہنے کا حق ہو وہاں اپنے لبو کو اس کی رضا کی خاطر سی لیتے ہیں تو وہ آپ کی ریاضتوں اور آپ کی ٹوٹی پھوٹی دعاؤں کو روزے کا درجہ دیتا ہے،جس طرح روزے میں ایک مقررہ مدت تک صبر کرنا ہوتا ہے اور پھر جاکر اذان ہوتے ہی گویا آپ کو اجازت نامہ اور انعام دیا گیا ہو۔

تو یاد رکھیے، آپ زندگی کے جس دور اور آزمائش کے جس باب سے بھی گزر رہے ہیں، اس میں رب آپ کو دیکھ بھی رہا ہے اور سن بھی رہا ہے۔

اس کی جانب متوجہ ہو جائیں، رجوع کرتے رہیں۔وہ پکارنے والوں کی پکار کو بہت قریب سے سنتا ہےاور قبولیت تشتری لیے آپ کا استقبال کر رہی ہوتی ہے۔

اور پھر ہجر کی راتوں اور اداس شاموں کے بعد ایک صبح، ایمان اور روشن صبح آپ کی منتظر ہوتی ہےجہاں یہ ثابت ہوتا ہے کہ یقین کی راہ پر چلنے والوں کا خلوص ضائع نہیں کیا جاتا۔رب کے دربار میں دنیاوی ترازو سے پیمائش نہیں کی جاتی بلکہ وہ تو نیکیوں کو بڑھا کر اس کا اجر دیا جاتا ہے۔ وہ تو غنی ہے اور غنا اس کی شان ہے۔

اللہ ہم سبھی کو اپنی زندگی میں خالص رہنے کی توفیق عطا فرمائےاور ہر اس دل کو سکون کے ساتھ آنکھوں کی ٹھنڈی عطا فرمائے جو بہت عرصے سے امید لگائے بیٹھی ہے کہ قبولیت اس کے دروازے پر دستک دے گی۔آمین یا رب العالمین۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

چاند اور آخری کہانی (بلاک)

ایمان زاہد بھٹی

بہت پہلے اس دنیا میں کہانیاں بکھری پڑی تھیں،  ہر درخت کے نیچے، ہر ندی کے کنارے، ہر بچے کی آنکھوں میں۔۔ لوگ کہانیاں سُنتے، پھر خود کہانی بن

... مزید پڑھیے

پیاری ماں ( بنت اسماعیل)

بنت اسماعیل

ماں۔۔۔جب میں یہ لفظ لکھتی ہوں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے محبتوں اور قربانیوں کے ایک گھنے جنگل میں قدم رکھ دیا ہو۔ ہر طرف سکون ہی سکون ہوتا

... مزید پڑھیے

یقین کی دہلیز (عریشہ اقبال)

عریشہ اقبال

کہیں ڈر لگتا ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے اور کہیں اطمینان دستک دیتا ہے کہ وہ دیکھ رہا ہے مگر انہیں دو زاویوں میں موجود ایک راز ہے وہ یہ کہ شکر شک کی

... مزید پڑھیے