
خدیجہ امجد
"فائنل امتحان میں کچھ ہی ہفتے رہ گئےہیں" سارا نےاپنی دوستوں کوکہ "اس لیےمیں نے فیصلہ کیا کہ کل ایک پارٹی رکھتے ہیں ۔اسکول میں جب ہمیں وقت
ملے۔" ہاں یہ تو بہت اچھا آئیڈیا ہے"۔ عائشہ نے جواب دیا۔ اس کے ساتھ مریم زارا اورہادیہ نے قبول کیا۔ انہوں نے کھانا لانے کا بھی ارادہ کیا۔ دوسرے دن سب دوست جمع ہو گئے اور سب بہت لذیذ کھانے لائے پارٹی کے بعد بہت سارا کھانا بچ گیا تھا تو سارا نے سوچا "اب اس کھانے کا کیا کر سکتے ہیں اسے تو کچرے میں ڈال دو۔" مریم نے کہا " نہیں ہم کھانے کو تو ضائع نہیں کر سکتے۔ ہم اسکول کی ماسی کو دے دیتے ہیں"۔ "ہاں چلو جاکر دیتے ہیں ماسی کو۔ ہادتی نے کہا۔ "ماسی کھانے کو دیکھ کر خوشی نہیں تھی۔ کیا اسے ایسا کھانا پسند نہیں ہے یہ پھر وہ حیران تھی"۔ سارا نے جواب دیا۔ "ہمارا اس سے کیا تعلق اگر اسے کھانا ہو تو کھالے"
سارا گھر گئی اور اس کی دادی اماں نےاسے بلایا وہ دادی اماں کے پاس آئی تو انہوں نے اس سے پارٹی کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا "آج پارٹی بہت اچھی رہی۔ ہم سب نے خوب کھیلا اور اپنے لائے ہوئے کھانوں سے مزا اٹھایا۔ اور ہم نے اسکول کی ماسی کو دے دیا لیکن وہ خوش ہونے کے بجائے ناخوش تھی اور ہمیں سمجھ ہی نہیں آیا۔" دادی امی نے کہا کہ "آپ نے انہیں اپنی پلیٹ کا بچا ہوا کھانا دیا تھا اس لیے وہ آپ کا کھایا ہوا کھانا کیوں پسند کرتی۔ اگر آپ کو کوئی ایسے کھانا دیتا تو تم پسند کرتی؟"دادی جان نے بتایا کہ مومن اپنے بھائی کے لیے بھی وہی پسند کرتا ہے جو وہ اپنے لیے کرتا ہے۔جیسے ہی سارہ اپنے کمرے میں آئی تو دیکھا کہ کمرے میں صفائی نہیں تھی،کتابیں ویسے ہی بکھری ہوئی تھیں جیسے وہ صبح چھوڑ کر گئی تھی وہ باہر گئی اورماسی پر چلائی"میرے کمرے کی صفائی نہیں ہوئی کتابیں ویسےہی بکھری ہیں کپڑے بیڈ پرویسے ہی پڑے ہیں"
آوازسن کرامی بھی کمرے میں آگئی اور بولی آپ ہی نے تو کل ماسی سے کہا تھا کہ میرے کمرے کی کسے چیز کو ہاتھ مت لگانا میں نے آج ماسی کو آپ کے کمرے میں نہیں بیجھا"سارا کے ذہین میں کل کامنظر گھوم گیاجب اس کو اپنی نوٹ بک شلف سے نہ ملی ڈھونڈتے ہوئےاس نے ماسی پر اپنا غصہ اتارا اوراسے اپنے کمرے میں داخل نہ ہونے کی دھمکی دی اور امی بھی سارا کو سبق سکھانا چاہتی تھی۔ یہ دن بدن ادب و احترام کو بھولتی جا رہی تھی ماسی اگر گھر کی خادمہ ہے تو ایک انسان بھی تو ہے۔ یہی سبق سکھانے کے لیے انہوں نے آج ماسی کو سارا کے کمرے میں جانے سے روکا۔
انہیں تو پیارے نبی الزمان محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خادم زید بن حارث کے الفاظ یاد تھے کا میں نے دس سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی لیکن آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کبھی اونچی بات نہیں کی۔
دادی اماں نے سارا کو بلایا اور کہا "سارا کیا آپ کو پتہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بھی ایک غلام تھا اور انہوں نے کبھی بھی نہیں اس سے برا سلوک کیا۔ انہوں نے کبھی بھی نہیں اس پر چلایا۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کرے۔ اب جاؤ اور اپنا کمرا صاف کرو۔"



































