
حنا نورین
کراچی کا المیہ اس کے محل وقوع کی طرح ہرگزرتےدن کےساتھ خوفناک طریقےسے بڑھتاجا رہا ہے۔ یہ المیہ ہی توہےکہ اس شہرمیں اپنی جان،
مال ، وقت اوربہترین صلاحیتوں کو داؤ پرلگا کراس شہر کی رونقیں، اس کی روشنیاں اوراس کے حقوق بحال کرنے کی جدوجہد جب بھی اپنےمنتقی انجام کی طرف قدم بڑھانا شروع کرتی ہے اور اس شہر بےاماں کے باسی اپنی آنکھوں میں چبھتے کانٹوں کی جگہ امن وسکون اور عزت و وقار سےاپنی زندگی کےباقی دن پورے ہونےکےخواب دیکھنا شروع کرتےہیں تو وڈیرہ شاہی ،ناانصافی ،جھوٹ اورفاشزم کی غلاظت میں لتھڑے نظام کے رکھوالے آگے بڑھ کروہ خواب کیا، وہ آنکھیں ہی نوچ ڈالنےکےلیے اکھٹے ہو جاتے ہیں جو ایسی جسارت کریں۔
آفرین ہےان باوفا،با ضمیر،با کردارسرپھرے مجاہدوں پرجو کلمہ حق بلند کرتےرہےہیں اور کرتے رہیں گے۔ آج پھرحق اور باطل کے درمیان جنگ کا مرحلہ درپیش ہے- باطل کے پاس پیسے کی کھنک ہے۔اغیار کی مدد ہے تو حق کے پاس ایمان کی طاقت ہے۔ کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہے اور اپنے شہر کو ظالموں کے شکنجے سےآزاد کرانے کا جنون ہے اورمدد تو بس اللہ رب العزت کی حاصل ہے۔ یقینا" وہی کافی ہے۔
حافظ صاحب پورا کراچی آپ کےلیےدعا گو ہے۔ دراصل یہ دعا کراچی کاہرشہری اپنےلیےمانگ رہا ہےکیونکہ اس وقت کراچی کی آوازحافظ نعیم صاحب ہیں ۔کراچی والوں اپنی آوازکے لیے دعا گو بھی ہیں اورمتحد بھی۔ کراچی کا ہرشہری اپنا حق دبانے والوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سےنبٹنے کے لیےتیارہے۔ 15 سال میں کراچی کواپاہج کرنےوالے آج اس کا گلا دبانےکے لیے مل بیٹھے ہیں لیکن انشاءاللہ فتح حق کی ہوگی ،کراچی کی ہوگی۔
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگرکے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































