
ماریہ نسیم
چھ ستمبر کا دن ایک ایسا دن تھا جب ایک نومولود، نا تواں ملک نےاپنےسے کئی گنا بڑی طاقت کو صرف اپنے جذبہ ایمانی اور توکل ال اللہ کی بنیاد پر
شکست فاش دی تھی جہاں ہماری پاکستانی قوم کے لیےیہ ایک تاریخی کامیابی تھی وہیں دشمن کےلیے بھی ایک سبق تھا کہ اس قوم کو کوئی طاقت کے زور پر نہیں ہراسکتا۔ اس قوم کو فتح کرنے کے لیے اس کو اندرسے مارنا ہوگا۔
ہم تو اپنی اس کامیابی کوصرف چھ ستمبرکا جشن مناکرہی یاد رکھتے ہیں لیکن دشمن نےاس سبق پربہت کام کیاہےجس کے نتائج آج ہم اپنی قوم میں نا امیدی کی صورت میں دیکھ رہےہیں ۔ کیا بچہ کیا جوان کیا بوڑھا سب اپنے حالات سےنا امید ہیں ۔میں یہ نہیں کہتی کہ حالات برے نہیں ہیں لیکن ان حالات کے ذمہ دار ہم خود بھی ہیں ۔ کہیں لسانی کہیں نسلی اور کہیں پسند اورناپسند کی بنیاد پر اپنے اوپر غلط رہنماؤں کو ہم نے خود مسلط کیا ہے۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ ہمیں شکوہ کرنے کے بجائےاپنے اپ کو اور اپنےمعاشرے کو سدھارنے کی کوشش کرنی چاہیےہمیں اپنے مقصد زندگی کو بدلنا چاہیے ۔ ہمیں صرف روٹی مکان اورخواہشات نفسانی کوپورا کرنےکےلیےپیدا نہیں کیا گیا ۔ دیکھیں یہ ضرورتیں توجانوروں میں بھی ہوتی ہیں ایک جانور بھی کھانا کھاتا ہے،کہیں نہ کہیں رہنےکی جگہ بناتا ہے اوراپنی خواہش کےمطابق چلتا ہےجبکہ اللہ نے ہمیں جانوروں کے مقابلےمیں اعلیٰ درجہ عطا کیا ہے۔ ہمیں عقل سمجھ اور غلط اور صحیح کی سمجھ عطا کی ہے اور اسی بنیاد پر ہم انسانوں کو اشرف المخلوقات بنایا گیا ہے، تو کیا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ نعوذ باللہ اللہ نے ہمیں عقل و سمجھ ایسے ہی عطا کر دی ہے۔
اللہ کا کوئی کام عبث نہیں ہوتا ہےاللہ نے ہمیں عقل و سمجھ اس لیےعطا کی ہے تاکہ ہم اپنی زندگی کےمقصد کو سمجھیں اورہماری زندگی کامقصد اللہ کی سرزمین پر اللہ کے نظام کو قائم کرنا ہے ۔ برائی کے خلاف جہاد کرنا ہے امر بلمعروف اور نہی عن المنکر کے فریضے کو سرانجام دینا ہے اور سب سے اہم بات کہ ہمیں نا امید نہیں ہونا ہے۔ قومیں جب نہیں مرتی جب ان پر معاشی زوال ائے قوم تب مرتی ہیں جب وہ نا امید ہو جاتی ہیں۔
قران میں اللہ ارشاد فرماتا ہے۔ ترجمہ :'خدا کی رحمت سے نا امید نہ ہو'
نا امیدی ہی وہ زہر ہے جو دشمن نے ہماری رگوں میں پھیلا دیا ہے،خاص کرہماری نوجوان نسل کومایوس کر دیا گیا ہےکہ اس ملک میں کچھ نہیں رکھا یہاں سے نکلو بھاگو اور جو قوم نا امید ہو جائے وہ مرنے لگتی ہے۔
ہمیں دشمن کے اس وار کو کامیاب نہیں ہونے دینا ہے اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے۔اب اس کو لوٹانے کا وقت اگیا ہے اس ملک کی سرحدیں اندرونی اور بیرونی حملوں سے کمزور ہو گئی ہیں اس کو مضبوط کرنے کی جدوجہد میں حصہ ڈالنے کا وقت اگیا میں اس ایک جملے سے اپنے مضمون کا اختتام کروں گی۔
کبھی مایوس مت ہونا
اندھیرا کتنا گہرا ہو



































