"کاروان امید"

شہلا ارسلان

“امی ! کیا بات ہے ،اپ بڑی اداس لگ رہی ہیں “

میں نے امی کو خاموش کہیں سوچوں میں گُم بیٹھے دیکھ کر پوچھا۔

“ ہاں بیٹا ! جب بھی اگست کا مہینہ آتا ہے دل کی حالت عجیب سی ہو جاتی ہےاوراپنےبچھڑوں کی یادیں چین لینے نہیں دیتی اور سامنے وہ سارے منظر ایک فلم کی طرح چلنے لگتے ہیں ۔۔۔۔کس طرح سے ہمارے خاندان نے ہجرت کی ۔۔۔جب ہمارے والد صاحب پہلے ہی پاکستان چلے گئے تھے  اور ہم چار بہن بھائی، دو چچا ،چچی اور ان کی اولاد نے رجواڑ  (راجھستان) سے بمبئی کا سفر چھپتے چھپاتے خطرات مونڈھتے ہوئے طے کیا ۔۔۔ تمہیں معلوم ہے کہ اس قافلے میں سو کے قریب لوگ تھے جن میں سے صرف تیس لوگ بچے ۔۔۔۔شہید ہونے والوں میں ہمارے چچا اور کچھ قریبی رشتے دار تھے “

امی نے تاسف سے میری جانب دیکھا اور اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے گویا ہوئیں ۔

“بیٹا ! جب  تصور کرو کہ سامنے ہی آپ کے پیارے کاٹے جارہے ہوں تو اس بے جان و لرزتی ہوئی جاں کا کیا ہو گا؟ ۔۔۔۔ہمارے دماغ مائوف ،زبان گنُگ اور  پیر اُس وقت ساتھ نہیں دے رہے۔۔۔۔ ایسے میں کہیں سے ایک مسیحا نے آکر ہم سب  لوگوں کی مدد کی اور جان بچائی ۔۔۔۔ہمارا قافلہ جان و مال دونوں  ہی طرح سےلوٹا جا چکا تھا، وہ جن بھائیوں نے ہماری مدد کی تھی ، انہوں نے ہی ہمیں بحری جہاز تک پہنچایا۔ عجیب دہشت تھی اور چاروں جانب لرزہ خیز مناظر راستے میں تھے ۔۔۔جگہ جگہ خون میں لت پت لاشیں پڑی تھیں ،ہم اُن سب  چھوڑ کر بمبئی کے ساحل پر پہنچے اور وہ جہاز  جو کہ بمبئی سے براستہ کراچی جا رہا تھا اس میں سوار ہوئے۔۔۔۔

امی کہیں ماضی کے افسردہ لمحوں میں گُم بولتی چلی جارہی تھیں اور میں بھی انہماک سے اُن کی باتیں سُن رہی تھی۔ اچانک وہ اپنے والد صاحب کا ذکر کرکے وہ آبدیدہ ہوگئیں اور ذرا توقف سے گفتگو کا سلسلہ جوڑتے ہوئے بولیں۔

“ ہمارے والد صاحب کو جب یہ اطلاع ملی کے اُن کا سارا خاندان ختم ہوگیا ہےتووہ بہت دل برداشتہ ہوگئے۔۔۔۔وہاں پر ان کی سرکاری نوکری پوسٹ آفس میں لگی ہوئی تھی۔ انہوں نے یہ خبر سنی تو یہ کہہ کر جاب چھوڑ دی کہ اب میں کس کے لیے نوکری کروں ؟

جب انہیں بعد میں خبرہوئی کہ وہ خبرغلط تھی تو والد صاحب اپنی نوکری پر گئے ۔۔۔ لیکن وہاں کام پر  لوگوں نے کہا انہوں نے کسی اور کو اُن کی جگہ رکھ لیا ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ  نواب شاہ میں یہ جگہ خالی ھے آپ وہاں جوائن کر لیں اور یوں ہم لوگ نواب شاہ آگئے “

امی نے ٹھنڈی سانس بھرتے ہوئے کہا۔

“بیٹا  ! تمہیں معلوم ہے کہ ہجرت مدینہ کےبعد یہ مسلمانوں کی بڑی ہجرت تھی جو انہوں نے ہندوستان سے پاکستان کے لیے کی ۔۔۔۔بڑی قربانیوں سے یہ ملک بنا ہے لیکن آج اس ملک کے ساتھ جو کچھ یہاں کے ادارے، سیاستدان اور نو دولتیے عوام کر رہے ہیں، وہ  کسی طور پر دیکھا نہیں جاتا دل خون کے آنسو روتا ہے ، مڈل کلاس اور غریب عوام اپنے حق کے لیے بولتے ہی نہیں ہیں ۔۔۔ آج  مہنگائی کا ایک طوفان امنڈ آرہا ہے ،ملک قرضے میں بری طرح ڈوب گیا ہے ،ادارے بیچے جا رہے ہیں ،بجلی کے میڑ کی رفتار آپ کے پہنچ سےدورہورہی ہے،بیٹا ہم نےزندگی میں کبھی  ایسی گندی سیاست نہیں دیکھی ،جہاں عزتوں کو تار تار کیا جارہا ہوں گالی گلوچ ان کا اوڑھنا بچھونا ہو رہا ہو،ایسا پاکستان تو میرے قائد نے نہیں بنایا تھا ؟ کیا ہم نے ہجرت ایسے پاکستان کے لیے کی تھی؟

امی آب دیدہ ہوگئیں تھیں۔ میری بھی آنکھوں میں یہ سب سُن کرآنسو آگئے۔میں دل میں سوچ رہی تھی کہ اے کاش ! ہماری نوجوان نسل پر آزادی کی قیمت آشکار ہو اور ان میں یہ شعور اجاگر کیا جائے کہ نہ جانے کتنے پیاروں کا خون ہوا ، کتنے گھروں کے چراغ بجھے تب کہیں جا کر آزادی کا سورج طلوع ہوا-

بقول علامہ اقبال

" خون صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پیدا”

لیکن سحر کی روشنی میں آنکھیں کھولنے والے خون صد انجم سےنہ آشنا ہیں-

امی خاموش ہوکر اپنے ماضی کو ٹٹول رہی تھیں لیکن میں اب اس ملک کے مستقبل کے لیے تشویش میں مبتلا ہوگئی تھی

کیونکہ ملک جن کے ہاتھوں میں تھا وہ ہاتھ تو خون میں رنگے ہوئے لیکن مایوس میں نہیں تھیں ۔ اُنہیں امید تھی کہ وہ شام ضرور آئے جب ملک خداد  کے نوجوان آگہی وشعورسے مالا مال ہوں گے اور وہ ہی  ملک کی ڈوبتی کشتی کو بھنور سے نکالیں گے۔۔۔۔مگر  یہ جب ہی ممکن ہے جب وہ امانت دار ، بہترین اخلاق سے آراستہ ہوں ، غار کہف کے نوجوان جیسے وصف والے ہوں یا سترہ  سالہ حضرت یوسف جیسی ہمت و استقامت والے کہ جنہوں نے  بادشاہ وقت سے کہا خزانے کی کنجیاں مجھے دے دیجیے کس طرح بہترین زرعی اور معاشی پیکج دیا- ان شاءاللہ ایک صالح قیادت کے زیر سایہ یہ نوجوان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور جس آزادی کے لیے ہزاروں جانیں قربان ہوئی ہیں  وہ راہ گاہ نہیں جائے گی۔

 

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے