"کاروان امید"

شہلا ارسلان

امی ! کیا بات ہے ،اپ بڑی اداس لگ رہی ہیں ۔

میں نے امی کو خاموش کہیں سوچوں میں گُم بیٹھےدیکھ کر پوچھا۔

“ ہاں بیٹا ! جب بھی اگست کا مہینہ آتا ہے دل کی حالت عجیب سی ہو جاتی ہے اور اپنے بچھڑوں کی یادیں چین لینے نہیں دیتیں اورسامنے وہ سارے منظرایک فلم کی طرح چلنے لگتے ہیں ۔۔۔۔ کس طرح سے ہمارے خاندان نے ہجرت کی ۔۔۔ جب ہمارے والد صاحب پہلے ہی پاکستان چلے گئے تھےاورہم چار بہن بھائی، دو چچا ،چچی اوران کی اولاد نے رجواڑ (راجھستان) سےبمبئی کا سفر چھپتے چھپاتے خطرات مونڈھتےہوئے طے کیا ۔۔۔ تمہیں معلوم ہے کہ اس قافلے میں سو کے قریب لوگ تھےجن میں سے صرف تیس لوگ بچے ۔۔۔۔ شہید ہونے والوں میں ہمارے چچا اور کچھ قریبی رشتے دار تھے۔

امی نے تاسف سےمیری جانب دیکھا اور اپنی بات آگےبڑھاتے ہوئے گویا ہوئیں ۔

“بیٹا!جب  تصور کرو کہ سامنے ہی آپ کے پیارے کاٹے جارہےہوں تو اس بےجان و لرزتی ہوئی جاں کا کیا ہو گا؟ ۔۔۔۔ ہمارے دماغ ماؤف ،زبان گنُگ اورپیراُس وقت ساتھ نہیں دے رہے۔۔۔۔ ایسے میں کہیں سےایک مسیحانےآکر ہم سب  لوگوں کی مدد کی اورجان بچائی ۔۔۔۔ ہمارا قافلہ جان ومال دونوں ہی طرح سےلوٹا جا چکا تھا،وہ جن بھائیوں نے ہماری مدد کی تھی ، انہوں نے ہی ہمیں بحری جہاز تک پہنچایا۔ عجیب دہشت تھی اور چاروں جانب لرزہ خیزمناظر راستے میں تھے ۔۔۔جگہ جگہ خون میں لت پت لاشیں پڑی تھیں۔ ہم اُن سب  چھوڑ کربمبئی کے ساحل پرپہنچے اوروہ جہازجو کہ بمبئی سے براستہ کراچی جا رہا تھا اس میں سوار ہوئے۔۔۔۔

امی کہیں ماضی کے افسردہ لمحوں میں گُم بولتی چلی جارہی تھیں اورمیں بھی انہماک سےاُن کی باتیں سُن رہی تھی۔ اچانک وہ اپنےوالد صاحب کا وہ آبدیدہ ہوگئیں اورذراتوقف سےگفتگو کاسلسلہ جوڑتےہوئے بولیں۔

“ ہمارے والد صاحب کوجب یہ اطلاع ملی کے ُن کا ساراخاندان ختم ہوگیاہےتو وہ بہت دل برداشتہ ہوگئے ۔۔۔۔ وہاں پران کی سرکاری نوکری پوسٹ آفس میں لگی ہوئی تھی۔انہوں نے یہ خبر سنی تو یہ کہہ کر جاب چھوڑ دی کہ اب میں کس کے لیے نوکری کروں ؟

جب انہیں بعد میں خبر ہوئی کہ وہ  خبر غلط تھی تو والد صاحب اپنی نوکری پر گئے ۔۔۔ لیکن وہاں کام پر  لوگوں نے کہا انہوں نے کسی اور کو اُن کی جگہ رکھ لیا ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ  نواب شاہ میں یہ جگہ خالی ھے آپ وہاں جوائن کر لیں اور یوں ہم لوگ نواب شاہ آگئے “

امی نے ٹھنڈی سانس بھرتے ہوئے کہا۔

“بیٹا  ! تمہیں معلوم ہے کہ ہجرت مدینہ کے بعدیہ مسلمانوں کی بڑی ہجرت تھی جو انہوں نے ہندوستان سے پاکستان کے لیےکی ۔۔۔۔بڑی قربانیوں سے یہ ملک بنا ہے لیکن آج اس ملک کے ساتھ جو کچھ یہاں کے ادارے، سیاستدان اور نو دولتیے عوام کر رہے ہیں، وہ  کسی طور پر دیکھا نہیں جاتا دل خون کے آنسو روتا ہے۔ مڈل کلاس اورغریب عوام اپنے حق کے لیے بولتے ہی نہیں ہیں ۔۔۔ آج  مہنگائی کا ایک طوفان امنڈ آرہا ہے ،ملک قرضے میں بری طرح ڈوب گیا ہے ،ادارے بیچے جا رہے ہیں ،بجلی کےمیڑ کی رفتار آپ کے پہنچ سے دور ہو رہی ہے ، بیٹا ہم نے زندگی میں کبھی  ایسی گندی سیاست نہیں دیکھی ،جہاں عزتوں کو تار تار کیا جارہا ہو۔گالی گلوچ ان کا اوڑھنا بچھونا ہو ۔  ایسا پاکستان تو میرے قائد نے نہیں بنایا تھا ؟ کیا ہم نے ہجرت ایسے پاکستان کے لیے کی تھی؟

امی آب دیدہ ہوگئیں تھیں۔ میری بھی آنکھوں میں یہ سب سُن کرآنسوآگئے۔میں دل میں سوچ رہی تھی کہ اے کاش ! ہماری نوجوان نسل پر آزادی کی قیمت آشکار ہو اور ان میں یہ شعور اجاگر کیا جائے کہ نہ جانے کتنے پیاروں کا خون ہوا ، کتنے گھروں کے چراغ بجھے تب کہیں جا کر آزادی کا سورج طلوع ہوا-

بقول علامہ اقبال

" خون صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پیدا”

لیکن سحرکی روشنی میں آنکھیں کھولنےوالے خون صد انجم سے نہ آشنا ہیں-

امی خاموش ہوکر اپنے ماضی کو ٹٹول رہی تھیں لیکن میں اب اس ملک کے مستقبل کے لیے تشویش میں مبتلا ہوگئی تھی

کیونکہ ملک جن کے ہاتھوں میں تھا وہ ہاتھ تو خون میں رنگے ہوئےلیکن مایوس میں نہیں تھیں ۔ اُنہیں امیدتھی کہ وہ شام ضرور آئے جب ملک خداد  کے نوجوان آگہی وشعورسے مالا مال ہوں گے اور وہ ہی  ملک کی ڈوبتی کشتی کو بھنور سے نکالیں گے۔۔۔۔مگر  یہ جب ہی ممکن ہے جب وہ امانت دار ، بہترین اخلاق سے آراستہ ہوں ، غار کہف کے نوجوان جیسے وصف والے ہوں یا سترہ  سالہ حضرت یوسف جیسی ہمت و استقامت والےکہ جنہوں نے  بادشاہ وقت سے کہا خزانے کی کنجیاں مجھے دے دیجیے ،کس طرح بہترین زرعی اور معاشی پیکج دیا- ان شاءاللہ ایک صالح قیادت کے زیرسایہ یہ نوجوان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اورجس آزادی کے لیے ہزاروں جانیں قربان ہوئی ہیں،  وہ رائیگاں  نہیں جائیں گی۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے