
شہلاارسلان
لاکھوں درود وسلام آپ پرجزیرہ عرب جو جہالت میں بری طرح ڈوبا ہواتھا ہر طرح کی ان کے اندر برائیاں موجود
تھی ، ایسے میں اللہ تبارک تعالیٰ نے مکہ میں قریش کے معزز خاندان بنوہاشم میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا کیا ،اپ کے والد محترم کا سایہ پہلے اٹھ چکا تھا ،دادا اور ان کے بعد چچا نے پرورش کی ،آپ شروع ہی سےنیک و صالح تھے لوگ آپ کو صادق وامین کہتے تھے۔چالیس سال کی عمر میں آپ پروحی نازل ہوئی اور اللہ نے آپ کو اپنا نبی بنایا۔
جب مکہ میں آپ نےدین کی دعوت دی کہ ایک اللہ کی عبادت کرو۔اس کےساتھ کسی کو شریک نہ کروتو سارا مکہ آپ کا دشمن ہو گیا اور طرح طرح کے ظلم وستم کرنے لگے - تیرہ سال تک آپ اور آپ کےساتھی ظلم وزیادتی برداشت کرتے رہے۔ پھر اللہ نے آپ کو ہجرت کا حکم دیا اور آپ مدینےہجرت کر کے آگئے،جہاں تبلیغ کا کام شروع کیا اس دوران کافروں نے آپ کا پیچھا نہ چھوڑاان کےساتھ تین جنگیں ہوئیں ۔ جنگ بدر میں مسلمانوں کو فتح حاصل ہوئی اوراحد میں نقصان اٹھانا پڑااورجنگ خندق خرابی موسم کی وجہ سے نہیں ہوئی اور کفار واپس چلے گئے۔ مدینہ میں یہودی بھی رہتے تھے۔ ان سے بھی جہاد ہوا اوران کو بھی شکست سے دو چار ہونا پڑا۔ غرض کہ آپ کی زندگی دین کو قائم کرنے میں گزری ۔ تیس سالہ جدوجہد کے بعد فتح مکہ ہوئ اور اللہ نے سورہ مائدہ میں فرمایا "آج ہم نے دین کو مکمل کر دیاجو بھی آپ کے رب کی طرف سے کلام الٰہٰی آیا اس کو پہنچا کر حق ادا کر دیا"
محبت رسول کا جوبھی اظہار کرنا چاہتا ہےوہ پوراحق ادا کرے لیکن آج ہمارے مسلمان بھائیوں نے نئی نئی باتیں ایجاد کی ہیں ۔شیطان نے ان کی باتوں کو خوش نما بنا دیا ہے۔ رسول سے محبت کا تقاضا تو یہ ہے کہ ان کے مشن کولے کرچلیں ۔نبیوں کے بعد اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم لوگوں کو نیکی کا حکم دیں اور برائیوں سے روکیں ۔ آج اس مملکت پاکستان میں کتنےہی لوگ علماء اکرام کے پیروکار ہیں جہاں وہ ان کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں جن کی تعداد لاکھوں کے قریب ہوگی پھر بھی بدقسمتی اس ملک کی لوگ وہی طرزعمل اپنائے ہوئے ہیں بلکہ اس سے بھی بدتر جواسلام کی آمد سے پہلے جزیرہ عرب کے تھے۔ میرا مقصد اللہ نہ کرے علماء کو نشانہ بنانا نہیں ہے۔سمجھ نہیں آتا لوگ کس سمت جارہے -
محبت کا معیارنعرہ بازی نہیں ہے، محبت ریا کاری نہیں ہے۔محبت موسمی نہیں ہوتی نہ ہی یہ دنوں کا نام فادرڈے مادر ڈے ہے۔ اپنا سب کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان کرنے کا نام محبت ہے-نبی کی سیرت کو اتنا عام کرے کہ ایک دیانتدارمعاشرہ تشکیل پائیں اور یہ میں، آپ اور سب مل کر کر سکتے ہیں
"جن کی خوشبو سے مدینہ کی گلیاں بسیں
ان صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود معطر پہ لاکھوں سلام



































