
شہلاارسلان
اے وطن کے سجیلے نوجوانو
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
نور جہاں کی آواز میں یہ نغمہ جب بھی سنتےہیں "اے وطن کے سجیلے نوجوانو! تو دل کی عجیب سی کیفیت ہو جاتی تھی۔ دماغ ماضی کی یادوں میں کھو
جاتا،میرے ملک کے سادہ لوگ اوروطن کے رکھوالے جن کو نہ پیسے کی ہوس ، نہ گرین کارڈ لینے کا شوق کیونکہ وطن کا رکھوالا اپنی مٹی سے محبت کرتا ہے اوراس کا جینا مرنا سب یہیں ہوتا ہے۔ اسی کی مٹی میں وہ خاک نشیں ہو جاتا ،اس کو اپنے ملک سے سچی محبت ہوتی اور وہ اس کے لیے اپنی جان کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہیں کرتا ۔ جیسے جیسے ماہ وسال بڑھتے گئے لوگوں اور رکھوالے کے بھی ذہن بدلتے گئے بڑے بڑے گھر ،گاڑیاں کے یہ مالک ہوگئے ،مادیت پرستی کا عنصر ان کے اندر نمایاں ہوگیا اور تکبر ایسا کہ مشرقی پاکستان کے عوام کے ساتھ جو ان کا رویہ تھا آج وہی تکبر لیے پھرتے ہیں محسن پاکستان ڈاکٹرعبدلقدیرکے ساتھ جو ظالمانہ رویہ اختیار کیا اس کے لیے تو ان بوٹس کو جواب دینا پڑے گا ،جو کچھ بھی پاکستان کے ساتھ ان چوہتر سال میں ہوا ہے۔اس میں ہمارے رکھوالوں کا بھی پورا پورا ہاتھ ہے ،دعا کریں ہمارا آیٹم بم اللہ کے حفظ وامان میں رہے، ورنہ کوئی کسر نہیں چھوڑی ان بوٹس والوں اور سیاستدانوں نے اس کو بھی کافروں کے ہاتھوں پہنچانے کی،
انڈیا نے اپنے ایٹمی ہیرو کو صدربنایا اب ایورڈ سے بھی نوازااور ہمارے یہاں اٹیمی ہیروکو ذلت کی زندگی بسر کرنے پر مجبورکیا گیا ۔ ان کے جنازے تک میں کوئی بڑی شخصیت نہیں گئی۔ خیر اللہ نے ان سے جو کام لینا تھا وہ لیا اللہ ان کی بہترین مغفرت فرمائے
آج کل جو مہنگائی کا طوفان ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ ہرجگہ آرہی کہ فوجیوں، بیروکیریٹ،ججزاورسیاستدانوں کی مراعات کم کی جائیں۔ تو ملک کے خزانوں پر بوجھ ہلکا ہوگا تو جناب یہ وہاں ہو سکتا ہے جن کے ضمیر زندہ ہوں تو واقعی سلام ہے ۔یہ ارض وطن کو جو اتنی لوٹ کھسوٹ
اورانجرپنجرڈھیلےہونے کے باوجود کھڑا ہے،اللہ میرے وطن کو دنیا کے نقشے پر دائم و قائم رکھیں ۔آمین
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































