
فوزیہ سلطانہ
آزاد میڈیا کےتوہم بھی قائل ہیں کیونکہ آزاد میڈیا ہی بہترین رہنمائی کرسکتا ہے۔قوموں بگاڑنےاورسنوارنےکا کام بہترین کرسکتا
ہے، لیکن آجکل کےڈرامے اورشو دیکھ کر ظاہر ہوتا ہے۔ہمارامیڈیا بے انتہا بیل بنا ہوا ہے اور اسے اس بات کی بلکل بھی پروا نہیں ہے ہمیں کیا چیز دیکھانی چاہیے، کیانہیں ۔ ہمارے تمام چینلز بےراہ رو ی اوربے دینی کا شکارہے۔ انہیں احساس نہیں کہ ان کاتعلق اسلامی جمہوریہ پاکستان سے ہے اور یہ کہ ہمارا دین ہرمعاملے میں پوری رہنمائی کرتاہے۔
معاشرے میں کیسے رہناہے۔اسلام نےمعاشرے میں رہنےتمام اصول ضوابط وضع کردیے ہیں لیکن میڈیا والےاس سے نابلد ہی نظرآتے ہیں۔ اس وقت ٹی وی چینل پرنظر ڈالیں تو ڈراموں کی اکثریت نےشرعی مسائل کوموضوع بحث بنایا ہوا ہے اور ان ڈراموں میں اسلامی قوانین کی کھلےعام دھجیاں بکھیرنا عام سی بات ہو گئی ہے۔اس بات کی کس نےاجازت دی ہےکہ تمام ڈراموں میں کسی نہ کسی اسلامی تہذیب کا مذاق اڑایاجائے۔ٓبرائےمہربانی ایسے ڈرامے بنائے جائیں جومعاشرے میں تفریح کے ساتھ ساتھ اصلاح کام بھی کریں ۔ایسے ڈرامے نہ بنائیں جن میں کسی بھی مذہب کےبنیادی عقائد کومذاق بنایا جائےیا پھرایسی چیزیں دکھائی جائیں جواسلام میں حرام ہیں، جیسا کہ شراب وغیرہ ۔
ایسی چیزیں جن کی حرمت اسلام میں واضح ہےاورڈراموں کے ذریعےعام کیا جائے کیونکہ ہماری قوم میں ناخواندگی کی شرح زیادہ ہے۔ اسلامی تعلیم نہ ہونے کےبرابر ہے چونکہ یہ میڈیا اسلامی جمہوریہ پاکستان کا میڈیا ہے،اسے چاہےکہ اسلامی تعلیمات کو عام کیا جائےتاکہ ہم اپنی قوم میں شرح خواندگی کو بڑھا سکیں۔



































