صراط مبین

مسرت جبیں /لاہور

سورة الملك ( سورۃ 67،آیت 12)۔

اِنَّ الَّذِیۡنَ یَخۡشَوۡنَ رَبَّہُمۡ بِالۡغَیۡبِ لَہُمۡ مَّغۡفِرَۃٌ  وَّ  اَجۡرٌ  کَبِیۡرٌ ﴿۱۲

 جولوگ بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں،یقینا ان کےلیے مغفرت ہے اور بڑا اجر ہے ۔

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم ۔

 سورۃ الملک کی یہ آیت بندہ اپنےاللّٰہ سے رشتے کی کسوٹی ہے۔ ایمان کی پرکھ ہے۔مومن ہونے کی دلیل ہے۔ بندے کے تعلق باللہ کےاخلاص کی سند ہے۔

محبتوں کی معراج ۔ وفا داری کایقین کامل ،دوست کی دوستی کا حسن ،مضبوطی، ریا کاری سے ماورا ہونے میں ہی ممکن ہے ۔ رب کائنات پہ تویقین وایمان ہی بالغیب ہے۔ ایسی اعلیٰ وارفع ہستی جو واحد لاشریک ہوجویکتا ہےجو دکھائی دے، نہ نظر کومگر ہردم اسی پہ نظرہو،جیسے نظریں پا نہ سکیں مگر وہ نظروں کو پا لےجو نظر کے ہر ہر زاویے کو ہر ہرانداز کو ہر ہر رنگ کو ہر ہر پل جانتا ہو ۔

انسانی فطرت ہے کہ انسان ریا کاری کا حریصِ رہا ہے۔ خود نمائی شیطان کی بڑی چال ہےجس کا انسان ہمیشہ سے شکار ہوتا رہا ہے مگر مخلص انسان مخلص  مومن ہمیشہ اپنے رب کی خوشنودی کومدنظر رکھتا ہے ۔مسلمان سے مومن ہونےکا سفر خالص زاد راہ کا متقاضی ہے ۔

بندہ مومن کا جتنا ایمان کامل ہوگا اتنا ہی اس کو رب العالمین کا خوف ہوگا ۔انسانی فطرت میں نسیان کا مادہ زیادہ پایا جاتا ہےاور یہی نسیان گناہ پہ آمادہ کرتا ہے ۔ ہائے شیطان کتنا وعدہ کا پکا ہے ۔ اس نے جووعدہ اللّٰہ سے کیا کہ وہ تیرے بندوں کو بہکاتا رہے گا ۔ وہ کس طرح وفا کر رہا ہے ۔کیسے اللّٰہ کے بندوں کو فریب دے رہا ہے ۔ کیسے جال بچھا دیے ہیں اس نے کہ انسان بندوں کے سامنے گناہ کرتے شرمندگی محسوس کرتا ہے مگر اللّٰہ سےبےخوف ۔

کیسے گناہ کرتے ہوئےہوا کا ہلکا سا جھونکا بھی اس کی جان نکال دیتا ہے ۔ کیا ہی عجب خود فریبی ہے کہ گناہ کرنے کے لیے تنہائی کا انتخاب کرتا ہے ۔ رات کی تاریکی کا منتظررہتا ہے۔خدا کی خدائی سے مفرکیا ہی انوکھا دھوکہ ہے ۔

زاہد شراب پینے دے مسجد میں بیٹھ کر

یا وہ جگہ بتا دے  جہاں  پرخدا نہ ہو

زاہد کہتا ہے

مسجد خدا کا گھرہے یہ پینے کی جا نہیں

وہ جا تلاش کر جہاں پر خدا نہیں

کائنات میں کونسی جگہ ہے جو خدا کی نظر اور اس کی موجودگی  سے پوشیدہ ہے ؟

جب اللّٰہ کے بندوں میں ایمان کا نورجگمگا اٹھتا ہے تو پھربندے مومن کی خلوت جلوت سے زیادہ پاکیزہ ہو جاتی ہے اورجب ایک بندہ گناہ پہ قدرت رکھتے ہوئے بھی خلوت میں رات کی تنہائی اورتاریکیوں میں اللّٰہ کے خوف سے پکڑ سے گناہ چھوڑدیتا ہےتو یہی ایمان کامل ہے۔ یہی محبت کا رنگ ہے، یہی صبغۃ اللّٰہ ہے،تو روز محشر، قیامت کی ہولناکیوں میں جب جہنم اپنی پورے جوش پہ ہوگی ۔ جب بڑے بڑے پیغمبر حضرت موسیٰ وعیسی نفسی نفسی پکاررہے ہوں گے،اس وقت اللّٰہ اپنے ان مخلص بندوں کو عرش کے سائے تلے مہمانی نصیب فرمائے گا ۔ ان شاءاللہ ۔یہ رب رحیم کا وعدہ ہے،مغفرت کا وعدہ ہے،اجر کبیر کا وعدہ ہےاور وہ آجر کبیر کیساہوگا جس کو خود خدا عظیم وکبیرنےکبیر فرمایا ہے ۔

اور اللّٰہ رب کریم اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا ۔انسانی فطرت انسان کو لوگوں کی نظروں میں تو حاجی نمازی ،متقی پریزگار بنا سکتی ہے مگر اللّٰہ کے ہاں معیاراورہے۔ اللّٰہ رب قدیرعلیم وخبیر ہے۔وہ ہمارے خلوت وجلوت کے رازوں سے باخبر ہے ۔اس کی نظروں سے کبھی بھی کہیں بھی مفرنہیں ۔

جب اس کا بندہ ساری دنیا سےچھپ کر اس کے خوف سے لرزجاتا ہے،ڈر جاتا ہے ،رو پڑتا ہے تو آنسو کا ایک قطرہ اس کے تمام گناہوں کی سیاہی مٹا دیتا ہے ۔ وہ قطرہ رب رحیم کو بہت محبوب ہے ۔اس قطرہ کی کیا عزت افزائی ہے ۔ کیا خوب قدروالےنےقدر کی ہےجس آنکھ سے وہ ندامت کا قطرہ نکلا اس آنکھ پر جہنم حرام۔سبحان اللّٰہ ۔

آج کل کےدجالی دور میں اپنی خلوتوں کی فکر کریں ۔کہ یہ حدیث مبارکہ کسی بھی مومن مسلمان کو تڑپا کر رکھ دے۔حدیث کا مفہوم ہے کہ نبی مہربان صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن کچھ لوگ تہامہ پہاڑ جتنی نیکیاں لے کر آہیں گےمگر اللّٰہ ان نیکیوں کو ہوامیں اڑا دے گا ، ضائع کر دے گا  کہ ان کی خلوتیں پاکیزہ نہ ہوں گی ۔ان کے اعمال صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین جیسے ہوں گے۔پھر بھی ان اعمال کی کوئی تول ،کوئی وزن نہ ہوگا۔ یہی تفکرات ہیں۔ جب صرف رب ہواوربندہ کمال یہ ہے کہ اس وقت اس عظیم ہستی کے علیم و خبیر ہونے پہ یقین کامل ہی سنت یوسف نظروں کے سامنے رہتی ہے ۔ اللّٰہ اکبر کبیرا ۔

کیا تقویٰ تھا حضرت یوسف علیہ السلام کا وقت شباب حسن وجمال اور صاحب حیثیت والی عورت تنہائی میں بند دروازے اور دعوت گناہ  مگررب کائنات کی محبت کا رنگ غالب تھا ۔ اس کے علیم و خبیرہونے کا کامل یقین کامل تھا ۔ امانت و دیانت کا احساس، تقویٰ خوف خدا پیش نظر تھا ۔کاش آج یہ سنت نسل نو کو ازبرکروائی جائے۔

آج زیادہ مواقع ہیں کہ تنہائی میں گناہ کے۔ آج آپ کے ہاتھ میں سب سے بڑا فتنہ موبائل کا فتنہ ہے جو بے حیائی کی ساری حدیں پارکرچکا ہے ۔ آج بڑے بڑے دین دار گھرانے بھی اس کی لیپٹ میں ہیں۔آج اولاد کوکنٹرول مشکل ترین مرحلہ ہے ۔ یہ موبائل آپ کی جنت بھی بن سکتا ہےاور جہنم بھی ۔ آج اپنےاعمال پہ خود احتسابی کی ضرورت ہے ۔

عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی

یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے

جب رب پہ ایمان پختہ ہو گا تو خوف خدا خود بخود دلوں میں درآئے گا اور ایمان اس وقت تک کامل نہیں ہو سکتا جب تک ہم اللّٰہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام نہ لیں ۔ شیطانی جال اور دجالی چال سے بچنے کا واحد راستہ اللّٰہ کا راستہ ہے ۔ اللّٰہ کے دامن میں پناہ لینے کی ضرورت ہے ۔اللّٰہ کی رسی، اللّٰہ کا راستہ ، اللّٰہ کی پناہ قرآن مجید اورسنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں ہے ۔ اللّٰہ ہمیں نورایمان نورقرآن نورحیا سےمزین فرمائےاورہماری خلوت وجلوت خوف خدا سےپاکیزہ بنائے(آمین ثم آمین)

 

 

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے