صراط مبین

مسرت جبیں / لاہور

سورة الرحمن (سورۃ 55 ،آیت 29)۔

یَسۡئَلُہٗ  مَنۡ  فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ کُلَّ  یَوۡمٍ ہُوَ  فِیۡ  شَاۡنٍ ﴿ۚ۲۹

 زمین اور آسمانوں میں جو بھی ہیں سب اپنی حاجتیں اسی سے مانگ رہے ہیں  ۔ ہر آن وہ نئی شان میں ہے ۔

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

سبحان اللہ۔ کیا ہی شان ہےاس عظیم ،اعلیٰ وارفع ہستی کی وہ جورب العالمین ہے۔کائنات کا رب ،پالن ہار،مربی کہ ساری عطاءاسی کی ساری خدائی اسی کی وہ زمین وآسمان کا مالک ومختار ہم سب ،کائنات کی ساری مخلوقات اس کی محتاج ،اس کےدرکی سوالی۔ اس ہی سےحاجت مند،فقیرہیں۔وہی ہی تورب العالمین ہے۔ تمام عالم کا حاجت روا،دامن بھردینےوالا۔بادشاہ ایسا کہ اس کےدرسے کوئی خالی ھاتھ نہ لوٹے۔وہ تو سب کونوازتاہے۔ان کو بھی جو اس کی ذاتِ وصفات میں اس کے شریک بنا رہے ہیں ۔

کافر و ناشکرے کو بھی ابتدا آفرینش سےبھی قبل سےاس کی عطاءجاری وساری ہےاورقیامت کے بعد ابدی عطاء ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہے۔

ارشاد ربانی ہے کہ اگر ساری دنیا سارے انسان وجن ایک میدان میں اکھٹے ہوجاہیں اورمجھےسےمانگیں تو میں عطاء کروں  گا پھربھی میری قدرت میں میری خدائی میں اتنی بھی کمی نہ آئے جتنی سمندر میں سوئی کے ناکے کو پانی چھو جائے۔ سبحان اللہ۔ ساری مخلوق ہرپل ہر ساعت اپنےاپنےاندازمیں ،اپنی اپنی بولی میں ، اپنے اپنےرنگ میں ،اپنی اپنی ضروریات خواہشات کے مطابق سوالی ہے۔ متضاد سوال کوئی بارش مانگ رہا ہےتو کوئی بارش کے تھم جانےکی دعائیں کررہا۔اللّٰہ اکبر کبیرا۔ وہ سب کی سن رہا ہے دیکھ رہا ہے۔محسوس کررہا ہے۔ کیا شان ہے،ہے کسی کی ایسی شان ؟

ایسی شان کہ نہ پہلےتھی نہ ہے اورنہ کبھی ہوگی ۔نہ ہو سکتی ہے۔نرالی شان والارب عظیم ۔ اللّٰہ تیراشکر ہم تیرے بندے۔اس کی عظمت و کبریائی کااعجاز تودیکھو اس کو ہر کوئی پکاررہا ہے ۔ کہاں کہاں سے،کیسے کیسے ، کیا کیا سوال ہیں۔ کوئی خلوت میں تو کوئی جلوت میں،کوئی تنہاتو کوئی محفل میں ۔کوئی بلند آواز سے کوئی چپکے چپکے کوئی سرگوشی میں تو کیسی کی صرف دھڑکنیں ہی سوالی ہیں ۔ ابھی تو حاجات نے ہونٹوں کو چھوا نہیں، ابھی توخواہشات نے لفظ نہیں چنے۔ادھر تیری پکار سن لی گئی مان لی گئی قبول ہوگئی ۔دامن بھرگئے۔ آرزو پوری ہوئی۔تمنا بر آئی۔کون ہے جو مسلسل، متواتربنا رکے، بنا تھکےعطاء کر رہا ہے ۔ سنو!  اس کو سنانے کے لیے کسی خاص در پہ جھکنا نہیں پڑتا۔قطار بنا کر،منتیں کر کے،دھکے کھا کر،خود اپنے ہی مال ودولت لوٹا کر،غلے ،تجوریاں بھربھر کر،صدقے واروار کر ماتھےرگڑرگڑکر"غیراللہ کے در پہ "جھولیاں نہیں بھرتیں۔  مرادیں پوری ہوتیں، بس ہاتھ پھیلا کر۔ دامن بچھا کر چند موتی آنکھوں میں سجا کر چاہئے کسی غار میں کال کوٹھری میں ۔ کسی بھی بولی میں اک قطرہ پانی جتنا یا سمندروں جتنا مانگ سب ملے گا اسی ایک در سے ۔ اس ایک درنےسب در بند کردیئے ۔ در در پہ جھکنے کی ذلت سےنجات دلا دی ہے ۔

سب اسی کے سوالی ہیں اوراس کو اپنے بندوں کا مانگنا پسند ہے۔وہ راضی ہوتا جب کوئی بندہ اپنادست سوال دراز کرتا اور وہ ناراض ہوتا ہے ۔جب اس کے بندے اس سے مانگتے نہیں۔ بندے مانگنے سے ناراض ہوتے ہیں ۔ دے کر احسان جتاتے ہیں اور واپسی کا تقاضا بھی  کرتے ہیں ۔

بس مانگ اس سے جو شرمندہ نہیں کرتا ،بس مانگ اس سےجو العالمین کا رب ہے۔ بس مانگنے کا سلیقہ جان لے۔ جتنا خالص بیج زمین کی کھوکھ میں کسان ڈالےگا اتنا ہی خالص کھرا پھل کاشت کرے گا۔ بس اےانسان توبھی اپنی دعاؤں میں اخلاص کا پانی ڈال جتنی نیت نیک ،خالص ہوگی اتنا ہی پھل عطاء  ہو گا اور نتائج بہترین ہوں گے۔ بس تو بھی خالص اپنے کریم رب کا ہوجا۔ پھراس کا وعدہ تو اس کا وعدہ ہے کہ وفا ہی وفا ہے۔

ارشاد ربانی ہے کہ اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں ضرور زیادہ دوں گاتو بس پھر شکراور بس شکر ہر پل ہر قدم ،ہر نعمت پہ ہرحال میں ۔غم کے بادل ہوں کہ خوشیوں کی بہاریں شکرشکر ۔

اور وہ ہرروز ایک نئی شان میں نظر آتاہے۔ وہ کیا ہی خوب اس کے رنگ ہیں۔کسی کو زندگی کی نوید توکسی کو موت کی تلخی کا ذائقہ ،کسی کو خوشحال کسی کو فقیری کابوجھ ، کسی کو فقیری سے بادشاہی اور بادشاہ کو فقیر، کسی کو ذلت کے ہار کسی کو عزت کے تاج ،کسی کو جوانی میں محتاجی تو کسی بوڑھےکو توانائی ، کوئی عمر بھر مسافتوں میں کوئی دو گام پہ منزل کو پا گیا ۔ کوئی سہاگ کا آنچل سجائے کسی کی سر کی چادر سرک جائے، کوئی دنیا کی فضا میں ایک سانس بھی نہ لے پائے اور کوئی بوڑھا بسترمرگ پہ موت کا منتظر، کوئی ارتقاء کےعروج کوچھوئے تو کوئی ناکامیوں کی تاریکی میں ڈوب جائے۔کسی کی راتیں مے خانے میں بدمست تو کوئی تہجد کے سجدوں میں لذت کے مزے لوٹے۔ کوئی دوست کا گلہ کاٹے کوئی دشمن کو سینےسے لگا کر دوست کو رب کی رضا سمیٹ لے ۔ کسی کو کوٹھے پہ خدا مل جائے کوئی کعبہ سے خالی ھاتھ لوٹ آئے ۔ استغفر اللہ ۔

کوئی اپنے اللّٰہ سے منہ موڑ جائےتو کوئی رب کو منائے۔ واہ میرے رب عظیم رب کائنات رب رحیم رب کریم کیا کیا تیرے رنگ ہیں،کیسی تیری پکڑ ہے کتنی وسیع تیری رحمتیں ہیں ۔ ہاں یہ سب رب رب کائنات کی شان وہ سب کا مالک ہے۔

یہی اس کی شان جس کاہرروزظہورہوتاہے۔وہ ہر روز نئی شان والا ۔ وہ سب کرسکتا ہے۔وہ سب سےحساب لے سکتا ہے،سب سے باز پرس کرسکتا ہےمگر اس سے کوئی نہیں پوچھ سکتا کوئی اس سے سوال نہیں کر سکتا ۔ کسی کی مجال نہیں اس کے فیصلوں پہ کوئی سوال اٹھا سکے ۔ وہ ہی قادر مطلق ہے۔ کائنات کا رب ، رب العالمین ۔ یا اللّٰہ ہم محتاج فقیرتو رب العالمین ۔ یا اللّٰہ ہم عاجز تو عرش عظیم کا رب ۔ تو کبریائی والا عظمت والا ۔

ہم گناہ گار تو غفار تو ستار تو تواب الرحیم ۔ بس تو ہمیں بخش دے معاف فرما ۔رحم کا معاملہ فرما ۔ تو ہم سب  سے راضی ہو جا۔ میں بھی تجھے راضی کرنے کرنے کی ادنی کوشش میں ہوں بس تو مجھ سے راضی ہو جا ۔ قبول فرما ۔ میرا یہی توشہ آخرت ہے ۔منافقت اور غرور سے شرک وبدعت سے بچا ۔ آمین یا رب العالمین ۔

 

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے