صراط مبین

مسرت جبیں/ لاہور

سورة الرعد ) سورۃ 13 ،آیت 28 )

اَلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ تَطۡمَئِنُّ قُلُوۡبُہُمۡ بِذِکۡرِ اللّٰہِ ؕ اَلَا بِذِکۡرِ اللّٰہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ ﴿ؕ۲۸

 جو لوگ ایمان لائےان کے دل اللہ کےذکر سےاطمینان حاصل کرتے ہیں ۔یاد رکھو اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو تسلی حاصل ہوتی ہے ۔ 

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم ۔

سورۃ رعد کی یہ آیت کس قدر قیمتی اور خوبصورت ہے۔ دلوں کو راحت سے خوشی سے سکون سے بھر دینے والی ۔اللّٰہ رب کائنات رب رحیم کی رحمت کا فیضان ، رب العزت کی طرف سے تحفہ خاص ہے  یہ آیت ۔

رب کائنات ہی ہمارا خالق ومالک ہے، وہ خالق اورہم مخلوق ٹھہرے۔ ہم محتاج وہ رب العالمین ،ہم  بے بس وہ مالک ومختار ہم عاجز وہ عرش عظیم کا رب ۔ ہم اسی سے منسوب ہیں ۔ ہماری ابتدا وانتہا، ہمارے ظاہر وباطن کا ہم راز وہی توہے۔ انسان اپنے اصل سے جڑ کر ہی اطمینان پاتا ہے ۔ اور ہماری اصل حقیقت رب منعم سے جڑی ہے ۔

مشاہدات پتہ دیتے ہیں کہ کائنات کی کوئی معمولی سی چیزبھی اپنے تخلیق کارسے ہٹ کر بےکار ہے ۔ بے مقصد ، بے معنیٰ تو پھر ایک انسان اپنے خالق کے بنا کہاں ؟کب ؟ کتنا سکون پا سکتا ہے ۔

محبتوں کے بھی بڑے انوکھے رنگ ہیں ۔ محبتوں کی خوشبو بھی بڑی محسور ہوتی ہے ۔محبتوں کے نازک احساسات جذبات اپنےمحبوب کی یاد ہی سے نمو پاتے ہیں اور محبت کو زندگی بھی محبوب کے ذکرسے زندگی دیتی ہے ۔ تقاضا محبت ہے محبوب کا ذکر دلوں میں تازگی پیدا کرتا ہے ۔

کائنات میں سب سے قیمتی ،سب سے اہم، سب سے خاص ،سب سے منفرد، سب سے جدا وہ ہی عظیم ہستی ہےجس کا کوئی ثانی نہیں جس کا کوئی شریک نہیں ۔ جو واحد لاشریک ہے۔محبت کا حق بھی اسی رب کائنات سے محبت کرنے سے ادا ہوتا ہےاور

محبت کی تکمیل بھی محبوب کی یاد میں ہے ۔

دل کے قریب ہی جو ہو گا، جتنا ہوگا اتنا ہی اسی کی یاد ،اسی کے تذکرے میں ، اسی کے دھیان میں،اسی کی قربتوں میں سکون ملتا ہے ۔ ایک بندہ مومن کے لیے اپنے خالق ومالک  اپنے رب کی محبت ہی تمام محبتوں پہ غالب ہے۔ تمام محبتیں اسی ایک محبت سے وابستہ ہیں ۔

اور جو دل میں بستا ہے وہ محبوب ہوتا ہے ۔ اورمحبوب کی یاد ہی دلوں کا سکون واطمینان ہےجتنا ایمان کامل ہے اتنی ہی یاد اور قربت ہو گی  اپنے خالق سے،اپنے رب سے۔ جیسے چاند چاندنی کے بنا،پھول خوشبو کے بنا ،جسم روح کے بنا کچھ نہیں ، بے معنیٰ ہیں ۔ ایسے ہی بندہ مومن اپنے رب کی یاد سے جدا ہو کر بے روح ہے ۔

یہ تو محبتوں کے تقاضے ہیں ۔ کوئی موسیقی کو روح کی غذا بنائے تو شیطان کا ساتھی ہو ۔ہاں موسیقی روح کی غذا ہےمگر خبیث روح کی اور پاکیزہ روح کی غذا مومن کی روح تو کلام ربانی سے ہی سکون پاتی ہے ۔

اب فیصلہ انسان کےاختیار میں ہے کہ وہ اپنے روح کو پاکیزگی "کلام الٰہی "سے معطر رکھے یا خباثت کی گندگی میں شیطان کی شیطان دوستی میں مدمست رہے۔اپنے دل کے تار رب کائنات کے تاروں سے جوڑکر رکھنے میں ہی سکون قلب ہے ۔

جتنا محبت کا رنگ گہرا ہوتا ہے ۔ اور سب رنگوں سے رنگین تر رنگ تو رب کا رنگ ہے ۔ بس رب کے رنگ میں رنگ جاہیں ۔ دلوں کا سکون صرف اور صرف رب کائنات کی یاد میں ہی مل سکتا ہے ۔ فانی دنیا کی فانی محبت سے دلوں کو زنگ آلود نہ کریں ۔

جس قدر انسان اس حقیر دنیا میں مستغرق ہو گا، اتنا ہی رب رحیم سے غافل رہے گا ۔

رب رحمان کا وعدہ ہے تم مجھے یاد رکھو میں تمہیں یاد رکھوں گا ۔ اور جس کو رب یاد رکھے اس کو کسی اور کی محبت کی حاجت نہیں رہتی ۔

اللّٰہ رب العزت کی یاد کا وہ شجر ایسا ہے کہ اس کو جتنا خالص پانی دوں گے اتنا ہی یہ ثمر بار ہوگا  کہ تاحشر اس کے ثمرات تجھے جنت کے ثمرات تک پہنچا دیں ۔

دنیا کے محبوب کی یاد سے انسان اکتاہٹ کا شکار بھی ہو جاتا ہے مگررب کی یاد جتنی زیادہ اورگہری ہو تی جاتی ہے۔ اتنا ہی سکون قلب میں تقویت پاتا ہے ۔ کیسا عظیم رب ہے کیسے کیسے عظیم اس کے اذکار ہیں ۔

قرآن مجید جیسی عظیم کتاب جو راحت جان بھی ،شفاء قلب روح وبدن بھی جو صراط مبین بھی جو منبع رشد وہدایت بھی  جو تذکیر بھی ۔ نماز جو معراج مومن ہے ۔ نماز جو قربتوں کی لذت ہے ۔ نماز جو ادائیگی تو فرش پہ مگر قبولیت عرش پہ ۔سرگوشیاں زمین پہ دھمک آسمان پہ جو زندگی کی تاریکی میں مینارہ نور جو معراج ملاقات کا تحفہ خاص  نماز بھی یاد الہی ہے ۔

سنت رسول محبوب خدا صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور احادیث مبارکہ میں بھی اذکار ربانی بصورت موتی مزین ہیں ۔   تمام شعبہ ھائے زندگی میں سمع واطاعت بھی تذکیر ہے ۔

اقامت دین اور اس کے لیے ہر سعی وجہد بھی یاد الٰہی ۔

نفاذ شریعت ایک عظیم ذکر ہے ۔ اور میدان جنگ میں جہاد وشہادت کی سعادتیں بھی یاد ربانی ہے ۔کائنات کی ہر نعمت سکون قلب کے بغیر بے معنیٰ ہے ۔ تو آئیں اپنے دلوں کو ذکر اللّٰہ سے آباد رکھیں ۔ ایمان کی تازگی ذکر میں ۔ روحانی وجسمانی بیماریوں کا علاج ذکر میں ۔ بے چینی کا تدارک ذکر میں ۔ پریشانیوں میں تریاق ذکر اللّٰہ ۔

تم میرے پاس ہو تے ہو گویا

جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا ۔

محبوب خدا صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ اے معاذ مجھے تجھ سے محبت ہے اور تم یہ دعا نماز کے بعد کبھی نہ چھوڑنا ۔

اللھم اعنی علی ذکرک وشکرک وحسن عبادتک ۔

اے اللّٰہ مجھے اپنے ذکر شکر اور حس عبادت کی توفیق عطاء فرما ۔

مفہوم حدیث

ذرا سوچیں کہ جب ہم یہ دعا کریں توکیا ؟ اللّٰہ کے محبوب ہم سب محبت نہیں کریں گے ؟یقیناً کریں گے ۔ ان شاءاللہ ۔

تو اپنی نمازوں کے بعد یہ دعا لازمی کریں۔یا رب کائنات ،یا رب محمد ہمارے دلوں کو اپنی یاد سے آباد رکھ ۔ اپنی یاد سے سکون قلب نصیب فرما اور غفلت سے بچنے کی توفیق عطاء فرما ،ہماری نسلوں کا سکون بھی اپنی یاد میں رکھ دے ۔ آمین ۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے