لمحوں کی سر گوشی

مسرت جبیں/ لاہور

زندگی کےماہ وسال نرم چال پل پل ساعت، لمحوں کی خاموش داستان، قدم قدم رواں سوے منزل، قطرہ قطرہ، بوند بوند جام زندگی پینا ،زندگی کے

شب وروز تاریکی واجالوں کے آنکھ مچولی ،کھیلتے سمے کبھی قہقہوں کی جل ترنگ ،کبھی آنسوؤں میں بھیگی شامیں، کبھی ہنسی کےچٹختے ہوئےغنچے، کبھی  دم گھٹتی ہچکیاں،  کبھی مسکراتی ہوئی شبنم آنکھیں، کبھی دم توڑتی ہوئی ہونٹوں پہ سسکی،کبھی بہتے جھرنے ،کبھی دھرتی کے خشک لب ،کبھی امید کے جلتے روشن دیے۔کبھی،آخری تھرتھراتی لو، کبھی بہار میں قزس قزح کے رنگ، کبھی پھیکا پن خزاں کا، کبھی ساون بھادو،کبھی صحرا کی پیاس۔

  کبھی ڈھولک کی تھاپ ، کبھی زندگی کی رکتی چاپ، کبھی بھاگنا، کبھی رینگنا،کبھی منزلیں ، کبھی راستے،کبھی پالینا، کبھی سب کچھ کھو دیئے، کبھی رو دیے، کبھی روتے روتے ہنس دیئے،کبھی اپنوں  نےدھتکاردیا، کبھی  غیروں نےپیار دیا، کبھی وفا ملی۔  کبھی جفا،محبتوں کے پھول چنے، کبھی نفرتوں کے خار ،کبھی شوخیاں، کبھی اداسیوں کی ردا ،عزتوں کے تاج سجے ،کبھی ذلت،  کبھی ناکامیاں۔ کبھی فوز عظیم ۔ گرمی میں دھوپ کی چادر ۔کبھی سردی میں برف کا بستر ملا،کبھی  بھوک کو بلکتے دیکھا ،کبھی رزق کو کوڑا دان میں رلتے۔

 جوانی کو کفن پوش اور بڑھاپے کو بستر مرگ پہ تڑپنے پایا ،مجرم کو بری، انصاف کو بکتے دیکھا ،سچ شرمندہ شرمندہ۔ جھوٹ بےباک۔  حیا اسیر ہوا،  بےحیائی سر عام برہنہ  ہوئی

  چراغ خانہ قصہ پارینہ، شمع محفل ہونا جدیدیت کے نام،معصوم کلیاں مسلی گئں۔ زندگی  اب تو اجل کی تمنائی بنی،سانسوں کی سرگوشی ۔دل کی دھڑکن لیل ونہارکی گردش ،ماہ وسال کا تانا بانا،گھڑی کی ٹک ٹک زندگی کی نوید نہیں ہوتی۔ بلکہ زندگی موت کےاورقریب کر دیتی ہے۔ پل پل قدم قدم موت کی طرف سفرہے اور جو سفرزادراہ کے بنا ہو زاد راہ بھی جتنا اچھا کار آمد خالص ہو، اتنی ہی خوبصورت عمدہ پرسکون منزل منتظر ہو گئی۔ زندگی کی چلتی چند ساعتیں غنیمت ہیں۔ کچھ نیکیوں کا زاد راہ ساتھ لے لومگر لذت دنیا لعو ولعب زندگی کی رنگینیوں میں اتنا مستغرق ہوا ۔اس دلدل نے میرے پاؤں کچھ اس طرح جھکڑے کہ منزل تو کیا نشان منزل ہی کھو دیئے ۔ 

شیطانی جال کا حصار اتنا خوبصورت کہ رحمن کی دلکش جنت ہی بھول گئے۔اپنے گھر کے رستے یاد نہ رہے۔رحمت رحمان تو صدا لگاتی رہی ،اقترب للناس حسابہم وھم فی غفلۃ معرضون مگر صم بکم عمی فھم لا یرجعون کا سسہ کانوں کی سماعت کو آنکھوں کی بصارت کو اور دل کی سیاہی کا نور بصیرت   لوٹا نہ پائی ۔آہ عمر کی پونجی گنوا دی۔ ہائے ہم غفلتوں میں ڈوبے رہے۔رحیم رب پھر بھی رحمتیں برستا رہا ۔کتنا شکر واجب تھا ۔ادا نہ ہوا۔ دنیا کے غلام بنے رہے۔ زندگی کے حریصِ دنیا نے کیا دیا  ۔  طاغوت کے جال اور دجالی کمال۔ سالگرہ آہ سال کی گرہ  ۔۔۔۔ معنی لپیٹنے کے، سال کو لپیٹ لیا الٹی گنتی۔  ساعتوں کو سمیٹ دیا ،لمحے مھٹی میں بند کر لیے  پل پل قدم قدم لحظہ لحظہ  جمع ہوا۔ زندگی کی کتاب میں ہاں یہی تو خبر دی گئی ہے کہ ہم نے تمہارے ایک ایک لمحے کو شمار کر رکھا ہے  ۔القرآن ۔

کتنے شاندار طریقے سے سالگرہ منائی جاتی ہے؟ سالگرہ سال کو گرہ دے کر کیا ؟یہ گرہ لپیٹی جا رہی ھوتی یاپھیلائی جاتی۔ اس کی رسی دراز ہو رہی ہوتی ۔اس رسی کی دارزی پر جشن منانےہیں یا زندگی کی جو چند ساعتیں تھی ،وہ بھی لپیٹ لی گئیں ۔ اس لیے جشن ہے جو روز وشب جو لمحے جو ساعتوں جو گھڑیاں بیت گئیں وہ ماضی بن گئں اور ماضی کبھی لوٹ کر نہیں آتا۔آہ دفتر لپیٹے جا چکے۔ اب وقت کی ڈور ہمارے ہاتھوں سے پھسل گئی ۔ ماضی کی لکھی داستان رقم ہوچکی اور رقم بھی اس دفتر میں جہاں مہلت عمل رک گئی۔امتحان کے جو چند لمحے ملے تھےسب ختم سب اختیار چھن گئے۔ سب پرچے سیل بند، کب کس کی کہاں مجال کہ وقت کو پلٹا دے ،لکھے کو بدل دے

پرچے تبدیل کون کرے۔ایسا سیاہی چوس کہاں مل سکےجو اعمال سو کی سیاہی کو چوس لے۔ اب تو گرہیں اتنی پکی بندھی ہیں کہ کھل جا سم سم کے سارے جادو بودے ہوئے۔ اب تو جو ندامتوں ،غفلتوں میں بیتے روزوشب بےباکیوں سے بےباک ۔

صبح وشام ماہ وسال کیسے کیسے گناہ خلوتوں میں، جلوتوں میں ، کبھی جان کر،کبھی نہ جان کر، کتنےسجدے قضا ہوئے، کتنا اور کب کب رب رحیم کی رحمتوں سے منہ موڑا۔ کتنا کیسے قرآن سے رشتہ جوڑا ، حقوق العباد کی ادائیگی میں،  اسوہ حسنہ کی کہاں کہاں کب کب کس درجے کی پیروی کی  کتنے دلوں کو توڑا ، کس کس کا حق کھایا، کس کس کو حق دیا ،کس کس کے لیے اپنا حق چھوڑا اور اپنا حقِ ملکیت لینے کے لیے کتنے جتن کئےمگر سوچنا ضرور؟ کہ اپنے رب رحیم کا کتنا حق ادا کرتے رہے۔

آہ انسان زندگی کی نعمت جس نےدی اسی سے بغاوت ،کس چیزنےتجھے اپنے کرم کرنے والے رب سےدھوکے میں رکھا۔ پوری کائنات کی کارفرمائی دعوت تدبر دے رہی ہیں۔ شب وروز کی آیت یہ تفسیر کرتی ہیں کہ ہر رات کے بعد روشن صبح ہے ندامتوں غفلتوں میں ڈوبی سیاہ راتیں مایوسی کی اندھیرے۔ گہرے نہ کر دیں۔

 امید صبح ابھی باقی ہے۔ ابھی مہلت عمل باقی ہے ۔لا تقنطوا من رحمت اللہ کی ننھی سی کرن ساری مایوس تاریکی کو اجالوں کی نوید سنا گئی۔ جب تک سانس ہے،آس کا چراغ بجھنے نہ دینا جو سانسیں بچ گئیں، آؤ انہیں سنوار لیں۔ زندگی کی برف پگھلنے سے پہلے پہلے آؤ تجارت کریں آؤ سودا کریں رب سے جنت کا،  کچھ اشک بہا کر۔ کچھ رب کو منا کر۔ کچھ سینوں کو نور قرآن سے سجا کر۔کچھ اپنی انا کو مٹا کر۔ کچھ من کو جلا کر۔ کچھ اس کے بندوں  کو اس کے رستے پہ چلا کر۔ کچھ خود کو جھکا کر۔کچھ عمل صالح اپنا کر۔کچھ ایمان بچا کر

بھرلے دامن تیرابندےعفو و درگزرکےموتی سجا کر  

بس تو آ جا چند عرق انفعال کے قطرے لوٹا کر           

سوچتی ہوں کہ کتنا عظیم تر ہے رب میرا،  عمر بھر گناہوں کی سیاہی اور بس توبہ النصوح کا اک قطرہ ندامت ۔گزرے ماہ وسال کے گناہ معاف فرما میرے معبود یا غفور ورحیم یا تواب الرحیم۔اورجو زندگی کی مہلت باقی ہے،بس ایسے اعمال کی توفیق عطا فرما جو تیری رحمت اورجنت کے قریب کر دے اور ان اعمال سے بچال جو تیرے غضب اور جہنم کا باعث ہو۔  دعا اللّٰہ اس سال کو امت مسلمہ اور پاکستان کے لیے کامیابی کا سال بنا دے۔امت مسلمہ کو اجتماعیت استقامت اور عروج نصیب فرما ۔آمین ثم آمین۔     

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے