صراط مبین

صراط مبین

مسرت جبیں / لاہور

سورة النور ( سورۃ 24،آیت 19)

اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحِبُّوۡنَ اَنۡ تَشِیۡعَ الۡفَاحِشَۃُ فِی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۙ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ؕ وَ اللّٰہُ  یَعۡلَمُ  وَ اَنۡتُمۡ  لَا  تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۹

 جو لوگ مسلمانوں میں بےحیائی پھیلانے کے آرزو مند رہتے ہیں ،ان کےلئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے۔ اللہ سب کچھ جانتا ہےاور تم کچھ بھی نہیں جانتے ۔ 

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم ۔

سورۃ نورکی آیت اسلامی معاشرے کا اصل حسن برقرار رکھنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہےجو بھی اسلامی معاشرے کے حسن کو پراگندہ کرنے کی ادنیٰ سی کوشش کرے ،اس کے لیے دنیا وآخرت میں درد ناک عذاب کی وعیدہے۔

 رب کائنات کی بنائی گئی دنیا اپنی تمام تررعنائیوں سمیت حضرت انسان کے لیےمسخر کر دی گئی ہے۔چہارسو حسین نظارے، صاف شفاف آسمان گواہی دےرہاہےکہ پاکیزگی ہی فطرت ہے۔

رحمٰن کی دنیا میں شیطان ہمیشہ بگاڑپیدا کرتا آیا ہےکہ یہی اس کی فطرت ہے۔شیطان کا پہلا وارہی انسان کوبےلباس کروانا تھا۔ ہرمعاشرے کا،ہرقوم کا ، ہرتہذیب کا،ہرامت کا ایک وصف ہوتاہے۔اسلامی معاشرے کا وصف حیا اورپاکیزگی ہے ۔

حیا ایمان کا حصہ ہےجس میں حیا نہیں اس میں ایمان نہیں۔جب حیا آٹھ جائے توجو جی میں آئے کر۔احادیث کا مفہوم ،، معاشرے کا قوموں کا بگاڑ بے حیائی کو عام کرنے میں ہے ۔

جب کسی قوم میں بےحیائی پھیل جاتی ہے تو اخلاق گراوٹ ، فتنے،برائیوں کےسب دروازے کھل جاتے ہیں۔ ایمان کمزوراورجسمانی قوت ماند پڑجاتی ہے۔ بے حیائی ایک دلدل ہے جس کو اس کی لت لگ گئی وہ اس دلدل سے کبھی نکل نہیں سکتا ہے۔دیمک کی طرح گھن زدہ کردیتی ہے ۔

ہر دورمیں ہر زمانے میں معاشرے کےاندر شیطانی ذہنیت کےافراد موجود رہے ہیں ۔ اور یہی افراد معاشرے کا ناسور ہوتے ہیں ۔ان کے مخصوص اہداف ہوتے ہیں ۔جب کسی قوم کی تباہی مطلوب ہوتی ہے۔توپوری منصوبہ بندی سےایسےشریر،شیطانی کارندے ، طاغوتی قوتیں اپنے جال پھیلا دیتے ہیں اورہمیشہ اس خوبصورت اندازمیں  اچھائی سے مزین کرکے دھوکہ و فریب سے اس خوبصورتی سےپیش کیا جاتا ہےکہ انسان اپنی عقل وخرد سے بے نیاز ہوجاتا ہے ۔

اللّٰہ رب رحیم کا احسان عظیم ہےکہ اس نے قرآن پاک میں باربار انسان کو متنبہ کیا ہے ۔ جگہ جگہ نشاندہی کی گئی ۔پاکیزگی کو نصف ایمان کا درجہ دے کر اس کی اہمیت دو چند کر دی ہےاور پاکیزگی نہ صرف جسمانی بلکہ روحانی پاکیزگی کے بنا جسمانی پاکیزگی بےمعنی ہے۔

جب ہمارے گھرہمارا ماحول گندا ہوتو ہم اسےصاف ستھراکر کےاس کےگند کو "کوڑا کرکٹ "ایک کونےمیں چھپا کررکھتے ہیں کیا؟۔ اوراس کوگھر کے اندر بھی رکھنا پسند نہیں کرتے۔ کبھی ایسا ہواہو کہ گھر کا تھوڑا گند زیادہ کرکے پورے گھر میں بکھر دیا جائے تو اس سے کیا نتیجہ آئےگا،یقیناً یہ فطرت کےخلاف ،تہذیب کے خلاف ،اخلاق کے خلاف ہو گا ۔ زنا،ریپ کے واقعات تو ہمیشہ سے ہوتے رہے ہیں۔ان کو پوشیدہ ہی رکھا جائے۔ان کی تشہیرسے غلیظ ذہنیت کے افراد مزید شیرہوتےہیں۔ہاں زانی کوسزا سر عام دی جائے تاکہ پھر کوئی جرات نہ کرسکےمگر ہمارے ہاں سزا تو دی نہیں جاتی مگر غلاظت ہر طرف پھیلا دی جاتی ہے۔

اس سے پورے گھر،پورے ماحول پربرے اثرات پڑتے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی پھیلتی ہے اوربیماریاں جنم لیتی ہیں ۔جی بالکل اسی طرح بے حیائی پورے معاشرے کوبدبودار کرتی ہے۔بیمار ذہنیت کےافراد طرح طرح بے حیائی کےامورانجام دیتے ہیں۔غلیظ سوچ پروان چڑھتی ہےاورخاص کر اسلامی معاشرے میں بے حیائی کےناسور کی تخم ریزی طاغوتی شیطانی دشمن کے ہدف ہیں ۔

فی زمانہ تو بےحیائی بھی خود عریاں ہوگئی ہے ۔تمام حدیں پارہوچکی ۔آج ہمارا معاشرہ ، ماحول اس قدربدبودارہوچکا ہےکہ سانس بھی لینادوبھرہوگیا۔ تعلیمی ادارے جوتربیت گاہ تھے،آج بے حیائی کے کیا ۔؟ زنا کے اڈے بن چکے۔عریاں ماحول ،عریاں لباس ،عریاں فقرہ بازی ،فحش پروگرام،نجی تقریباًت اور بڑے بڑے معزز مہذب گھرانے فحاشی کو فیشن کےنام پر جدیدیت کا نشہ گناہوں کی دلدل میں پھنس گیا ہے ۔

غرض پوری فضا میں بےحیائی کی بدبورچی ہےکہ بچ جانا ناممکن نہیں تو مشکل ضرورہے ۔ بات ان کی ہے جو بے حیائی کو عام کرنے معاشرے کو غلیظ کرنے میں معاون ہوتے ہیں ۔

والدین اولاد پہ راعی ہیں ۔ان کو ایسا ماحول نہ دیں جو بےحیائی کے اسباب پیدا کرے ۔ ایسا لباس، ایسی تقریبات کی حوصلہ افزائی نہ کریں ۔اساتذہ کا کرداربھی اہم ہےکہ ادارے میں مخلوط تقریبات پر پابندی ہو۔ان کی تعلیم سے زیادہ تربیت پہ توجہ ہو۔

قلم کار کے لیے صورت حال نازک ہے۔کوئی فلم بندی ،ڈرامہ نگار اور کوئی بھی تحریر جو بے حیائی کی طرف مائل کرے ۔مرکزی خیال سے لیکر منظر کشی اورعریانی مکالمات تک میں حیا کا عنصرہونا چاہیے۔

علماء کرام محراب و منبرسے بے حیائی کی مذمت ہونی ضروری ہےاورحکومتی پیمانے پہ ان تمام عوامل پہ کڑی نگرانی ہو۔ قانونی گرفت جو معاشرے میں بے حیائی کا سبب ہوں ۔ اللّٰہ کی بات سےسچی برحق بات کس کی ہے کہ جو جتناجس جس طریقے سے بےحیائی کوپھیلانے میں معاون ہوگا وہ نہ صرف اخرت میں درد ناک عذاب سےدو چارہوگا بلکہ دنیا میں بھی رسوائی اس کا مقدر ہوگی۔ اس کے برعکس جو لوگ بےحیائی کومٹانے اور حیا کوعام کرنے کی سعی وکوشش کریں تو یقیناً امید ہے اللّٰہ ان کو دنیا واخرت میں آجرعظیم سے نوازے ۔

آج سب سے بڑا فتنہ ہر وقت ہر انسان کے ساتھ ساتھ لازم ہے۔موبائل فون ؟۔ ہمارے دل کن مناظر سے لطف اندوز ہوتےہیں۔خلوت وجلوت میں ہماری آنکھیں کیا کیا لذت محسوس کرتی ہیں۔کیا کیا کلپ،کیا کیا الفاظ خواہ وہ ہلکا پھلکا مذاق ہی کیوں نہ ہو ہم پورے مزے سے مزہ لیتے ہیں اورپھر دوسروں کو شئیربھی کر دیتے ہیں ۔ ہائےکیسے دفترتیار ہو رہے ہیں؟،ہائے کیا نقوش چھوڑجاہیں گے ۔؟

یہ آیت روح کو جھنجھوڑ رہی ہے۔دل پھٹ جائےاورانسان لرزکررہ جائےکہ کل کیا ہوگا ؟

اللّٰہ رب العالمین نےدو مکھیوں کی مثال دی ہے۔ایک گند پہ بیٹھتی ہے،گند ہی لےکراٹھتی ہےاورگند ہی پھیلا دیتی ہےجہاں جہاں بھی جاتی ہے۔ دوسری خوشبو کی خوشبو کشید کرتی ہے ۔مٹھاس بناتی ہے، خوشبودارمٹھاس جمع کرتی ہے، مٹھاس ہی تقسیم کرتی ہے،خوشبوسے پورے ماحول کوخوشبودار بنا دیتی ہے۔

آؤسوچیں ہم نےخوداوراپنی نسلوں کوکونسی مکھی بنناہے۔آج ہررستہ زناکارستہ ہے تحریر کا طویل ہونا مانع ہے۔ورنہ بہت زخم دکھانے کو پڑے ہیں،بے حیائی کے خار دار کانٹوں سے اٹا پڑا ہےہر رستہ ۔ غلاظت کی دلدل ہے۔ فحاشی فیشن اور برائڈ کے پردے میں روپوش ہے۔ بس ہمیں ہی اپنے قدموں کو ان کانٹوں سےزخمی ہونے سے بچانا ہے۔اس دلدل میں گرنے سے خود ہی سنبھل جانا ہے ۔

فحاشی کی پردوں کو چاک کرکے حیا کی چادر میں اپنی حیاکو چھپانا ہے ان غلاظتوں کو حیا کے زم زم سے دھوکرہی اسلامی ریاست کا قیام ممکن ہے ۔قرآن وسنت کی تعلیمات و تربیت ہی سے حیا کا بیج بویا جاسکتا ہے۔اللّٰہ ہم سب کو حیا کے زیور سے آراستہ کرے ۔

ردا حیا ہمارےسروں کو ہی نہیں دل وروح کو حیا دارکرے ۔ہماری نسلوں کو دشمن کی چالوں سے بچائے۔نور ایمان ،نور قرآن ،نورحیا سےمنور ہوں میری آنے والی نسلیں ۔ آمین ثم آمین

 

 

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے