
مسرت جبیں/ لاہور
سورة الأنعام (سورۃ نمبر 6 آیت نمبر 160)۔
مَنۡ جَآءَ بِالۡحَسَنَۃِ فَلَہٗ عَشۡرُ اَمۡثَالِہَا ۚ وَ مَنۡ جَآءَ بِالسَّیِّئَۃِ فَلَا یُجۡزٰۤی اِلَّا مِثۡلَہَا وَ ہُمۡ لَا یُظۡلَمُوۡنَ ﴿۱۶۰﴾
جوشخص نیک کام کرے گااس کواس کےدس گناملیں گے اور جو شخص برا کام کرے گا اس کو اس کے برابرہی سزاملے گی اور ان لوگوں پر ظلم نہ ہو گا ۔
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
الحمدللہ ثم الحمدللہ
ہم اس عظیم کریم رحیم اللّٰہ کے بندے ہیں۔جس کی عطاء بےحساب ہے جس کی رحمتوں کا سمندرہر پل ٹھاٹھیں مارتا ہے جس کی رحمت کی برکھا ٹوٹ کربرستی ہے،جو اپنے بندوں کی حسنات کا منتظررہتا ہے جس کی رحمت بخشش کے بہانے ڈھونڈتی پھرتی ہے جو بخشش کے کیا اندازاپناتاہے۔کیسے کیسے موقع فراہم کرتاہے۔
کبھی فضلیت کے دن کبھی مغفرت کی راتیں ، کبھی برکتوں رحمتوں اور مغفرت کا ماہ صیام ۔۔۔ کتنی پیاری سیل ہے ، کیا پیکچ ہے ۔ایک نیکی اور آجر دس گنا۔ایک گناہ اسی ایک گناہ کی سزا،اس پربھی درتوبہ وا رکھا ۔
گناہ کر لیا تو ندامت کے چند قطرے اخلاصِ نیت تو وہ بھی معاف ۔ اللّٰہ اکبر ۔ہے کوئی ایسارحیم ،ایسا کریم ایسا عظیم ؟ رب کوئی معبود ۔سارے کائنات کےشرکاء جمع کرو ۔ سب دلی دوست ، جگری یار ،خونی نسبی رشتے اکھٹے کرلو، سبھی سخی طاقتور محسن ، ایسی سخاوت تلاش کر کے دیکھ لو جو ایسا کرے جس کی عطاء ایسی ہو۔
اے انسان اے ابنِ آدم جس کا ایسا رحیم معبود ہوپھر بھی اس سے منہ موڑے۔پھر بھی اس کوچھوڑ کر دنیا کےلہو ولعب میں مست رہو ۔ ہاں انسان کی اس ناقدری کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔
اے انسان کس چیز نے تجھے اپنے کرم کرنےوالے رب سے دھوکے میں رکھا ،
کیسی عمدہ دعوت عمل ہے ۔کیسی پیاری ترغیب ہے۔کتنا دلکش انداز ہے۔ کتنا انوکھا لاڈ ہے۔رحیم اللّٰہ کا بندوں سے تو کیا اب بھی اس کےدرسے بھاگےگا۔ کیا اب بھی لذت دنیا کی مشغولیت تجھےعمل صالح کی طرف نہیں لائے گی۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے متفق علیہ حدیث کا مفہوم ہے کہ جب کوئی بندہ مومن کوئی مسلمان ایک نیکی کا ارادہ کرتا ہے تو اللہ رب رحیم فرشتوں کو حکم دیتے ہیں کہ میرے بندے کے نامہ اعمال میں ایک نیکی کا ثواب لکھ دو۔ ابھی نیکی کی نہیں جب ایک نیکی کی تو رحمت باری جوش میں آتی ہے۔ فرمان جاری ہوتا ہے اے کرامن کاتبین میرے بندے کےنامہ اعمال میں دس نیکیاں لکھی جائیں۔دس کا اجر اعزازی نمبر سبحان اللہ ۔
ہے کسی کی ایسی عطاء تو لاؤ دلیل ۔ایسی عطاء سے غفلت، نادانی ،لاپروائی، فرار
ہائےغفلت میں مارا گیا تو اے ابن آدم ۔دوسرا انعام ،احسان کیا ہے؟شان رحمیی تو دیکھو ۔ بندہ گناہ کا ارادہ کرتا ہے۔ اللّٰہ فرشتے کو حکم دیتا ہے کہ ابھی اس کے نامہ اعمال میں گناہ نہیں لکھنا۔بندہ گناہ کی طرف چل پڑتا ہے۔ارشاد ہوتا ہے ابھی قلم روک رکھو۔ بندہ گناہ کررہا ہوتا ہے۔حکم ملتا ہےابھی بھی ہاتھ روک لو ۔
بندہ گناہ کر کےفارغ ہوچکا۔اب رحیم کریم اللّٰہ کا فیصلہ آتا ہے ۔میرے بندے کے نامہ اعمال میں صرف اسی ایک گناہ کا اندارج ہوگااور اس کے بعد بھی رحمت کے دربند نہیں ہوئے،ابھی بھی موت کی آخری ہچکی تک توبہ کی مہلت باقی ہے ۔اللّٰہ اکبر کبیرا ۔ سبحان تیری قدرت سبحان تیری رحمت باری تعالیٰ ۔آؤ توسہی قرآن مجید کی طرف اس کے پیاربھرے حکمت بھرے فرمان پرکان تو لگاؤ ۔بارہا ارشاد ہوتا ہے کہ اللہ اپنے بندوں پہ ظلم نہیں کرتا ۔
اللّٰہ ظلم کو پسند نہیں فرماتا ۔ ہائے افسوس بندے خود ہی اپنےاوپر ظلم کرتے ہیں ۔
اپنی ذات کےساتھ اس سے بڑھ کرکیا ظلم ہے کہ جس کا مربی رب العالمین ہو۔ اس کی عطاء عالمین کے لیے، اس کی عطاء بے حساب اور حساب بھی یہ دنیوی حساب نہیں اس کے ہاں گتنی کا معیاراورہے۔
اس کے ہاں نعمتوں کا معیار بھی بہت اعلیٰ وارفع ہے۔اس کی جنت زمین آسمان کی وسعتوں میں ہے ۔ اس کا انعام ملاآجر کبھی ختم نہ ہوگا، حق ملکیت سونپی جائے گی ۔
پرانی نہ ہو گی۔ تاحد نگاہ سونے چاندی کے باغات ۔
ایسی جزا کہ انسانی سوچ سے ماورا تو پھر سبقت لے جاؤ نیکیاں کرنے میں اور نیکیاں بھی وہ جو خود رب کائنات نے اپنے پیغام حق قرآن مجید میں بیان فرما دیں اور اپنے رسول کے ذریعے تعلیم فرمائی ۔ نہ کہ اپنی مرضی و منشا سے ۔ آباء کی تقلید میں
من گھڑت اپنی من کی چاہ سے بس عمل صالح اور گناہ کون سے؟ کب؟ کیسے؟ کہاں ؟
سب کھول کر کتاب ہدایت میں بیان کردیئے گئے ۔
اس سے بڑھ کرکیا ظلم کرنا ہے،بندے نے اپنے اوپررب تو دن میں پانچ باراپنی ملاقات کی دعوت دے ۔اپنی رحمتوں سے جھولی بھرنےکے لیے آوازدی۔ کامیابیوں کی طرف بلایا مگر تجھے نفس کی غلامی ،لہو ولعب کی محبت ، طاغوتی چال اور شیطانی جال جکھڑ لیں۔ اصل کامیابی کا ادراک ہی نہ ہو ۔ عقل وخرد سے بہرہصم، بکم، عمی جانوروں سے بدتر زندگی کےنشےمیں چور۔
اس سے بڑاظالم کون ہو سکتا ہےجس کو رب رحیم ہدایت کی طرف بلائے اور وہ منہ موڑ کےچل دے۔انسان کی انسان دشمنی اورکیا ہے۔خود پر خود کا ظلم کہ صراط مستقیم ، نورہدایت، منبع رشد وہدایت ، کتاب مبین، بینات،قرآن مجید فرقان حمید جیسی عظیم دولت دسترس میں ہوتےہوئے۔اندھے بہرےبنےرہیں ۔
اگر کہیں آپ کی پسند کی چیزوں کی سیل لگی ہواورآپ اسباب موقع ہونےکے باوجود فائدہ نہ حاصل کرسکوتو سوچو ذرادل ودماغ کی کیا حالت ہو گی ۔ کتنا دکھ کیسے بار بار اپنے ہاتھوں کو مسلوگے ۔
اب بھی وقت کی لگام آپ کے ھاتھ میں ہے ۔ ابھی بھی در توبہ کھلا ہے ۔ ابھی آنکھ زبان دل کی نعمتیں سلامت ہیں ۔
چلو اب ہی پلٹ آؤنا ۔رب رحیم کی رحمتوں کی طرف پلٹ آؤنا قرآن عظیم کی طرف۔ کتاب ہدایت اورسنت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی طرف آنےسے ہی اس عظیم نعمتوں کا ادراک ہوگا ۔جبھی یقین ہوگا کہ ایک نیکی اورآجر دس نیکیوں کا۔ایک گناہ اوراتنا ہی اسی معیار کا بدلہ ۔پھر بھی توبہ کی عظیم ترین نعمت ۔ ایک نیکی پردس کا اجرضرور ہے،یہ وعدہ ہے اللّٰہ اوراللّٰہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتامگر شرط ہے ایمان کی ۔ یہ اعزاز یہ انعام ایمان سے مشروط ہےجو کوئی اللّٰہ پرایمان لایا اورپھر نیک عمل کیےتواپنےاللّٰہ کےہاں ضرورایک کے بدلے دس گنا آجرکی امید ہے ۔
اتنی قیمتی پیاری اہم بڑی دعوت ۔ سبحان اللہ ۔
کون ظالم منہ موڑے ؟
اللّٰہ ہمیں ایمان کامل اور عمل صالح کی توفیق مقدر فرمائے۔ آمین ثم آمین


































