صراط مبین

 

مسرت جبیں  لاہور

سورۃ انعام (سورۃ نمبر 6،آیت نمبر 44)۔

وَ لَقَدۡ جِئۡتُمُوۡنَا فُرَادٰی کَمَا خَلَقۡنٰکُمۡ  اَوَّلَ مَرَّۃٍ  وَّ تَرَکۡتُمۡ مَّا خَوَّلۡنٰکُمۡ  وَرَآءَ ظُہُوۡرِکُمۡ ۚ وَ مَا نَرٰی مَعَکُمۡ شُفَعَآءَکُمُ  الَّذِیۡنَ زَعَمۡتُمۡ  اَنَّہُمۡ فِیۡکُمۡ شُرَکٰٓؤُا ؕ  لَقَدۡ تَّقَطَّعَ بَیۡنَکُمۡ  وَ ضَلَّ عَنۡکُمۡ  مَّا کُنۡتُمۡ تَزۡعُمُوۡنَ ﴿٪۹۴﴾   17

 اور تم ہمارے پاس تن تنہا آگئےجس طرح ہم نےاول بارتم کو پیدا کیا تھا اورجو کچھ ہم نے تم کو دیا تھااس کو اپنے پیچھےہی چھوڑ آئے اورہم  توتمہارے ہمراہ تمہارے ان شفاعت کرنے والوں کونہیں دیکھتے جن کی نسبت تم دعوٰی رکھتے تھے کہ وہ تمہارے معاملہ میں شریک ہیں ، واقعی  تمہارے آپس میں قطع تعلق ہوگیا اور وہ تمہارا دعویٰ سب تم سےگیا گزرا ہوا ہے۔ 

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم ۔

کیا خوب تذکیرہے اس آیت مبارکہ میں کیا حال ہو گا ؟ کیسا نقشہ کھینچا گیا ہے، روز محشر کا۔کیسی بے بسی ہوگی اس وقت ۔۔ یا للّٰہ تو رحیم ہے، رحم ہی کرنااس وقت ۔ دنیا کے لہو ولعب میں مست انسان یقینی طور پر وہ وقت عنقریب آنے والا جب تن تنہا خالی ہاتھ ،تہہ دامن ،بےسر وسامانی ، بناہجوم یاراں ،رشتے ناطےاسباب ومتاع ،اپنے زعم میں اپنے جگری یار، اپنے سفارشی سب ساتھ چھوڑجائیں گے ۔

وہی لاچاری۔ وہی بےبسی ، وہی محتاجی، وہی ننگ بدن ، وہی تن تنہا جووقت پیدائش حالت تھی اسی میں لوٹا دیے گئے۔ فرق صرف یہ ہے کہ اس وقت معصومیت تھی ۔ گناہوں سے پاک اوردنیا  کے تمام اسباب رشتے ناطے تیرے استقبال کےمنتظر۔کارجہاں تیرے لیےمسخر تھامگر آج تنہا توہو،تہہ دامن توہومگر سرپراپنے اعمال کے بوجھ ،اپنے گناہوں کی بھاری گٹھڑی ، ندامت اور پچھتاوا کا طوق ہیں ۔

کتنا کریم رحیم رب ہے،اس نےتو تیرے لیےزندگی کےسارے اسباب پیدافرمائےتیرے دنیا میں آنے سے پہلے ہی تیری خوراک ماں کی چھاتیوں میں جاری کردی ۔رشتے ناطے سب سہارے دیے ۔ کمزوری کو قوت وطاقت بخشی ،ارادہ واختیاردیا،کتاب ہدایت دی۔ ہادی وراہنمائی فرمائی ۔

تنہاہی نہیں چھوڑا تجھ کومگر اپنے کریم اللّٰہ کےدیےگئے تمام اسباب سے مستفید ہوتے ہوئےاسی اللّٰہ سے غفلت میں پڑے رہے۔نہ صرف اس کی نعمتوں کی ناقدری ناشکری کی بلکہ اسی رحیم اللّٰہ کے مقابل شریک اورسفارشی تراش لیےاور زندگی کے ماہ وسال شب وروزاسی زعم میں اسی خوش فہمی میں اسی تکبر میں غرق ،مست تھے کہ یہ تو اس کڑے وقت میدان حشر میں تمہارے سفارشی ہوں گے ۔

تو پھرآج کیوں خالی ہاتھ تنہا کھڑے ہو۔ وہ سارے رشتے،جگری یار،اسباب وہ سب سفارشی کوئی بھی توتیرے ساتھ نہیں ۔ کوئی بھی تو تیراحمایتی نظرنہیں آتا ہےاس وقت ۔ وہ مال ومتاع جس کے بل بوتےپربڑے بڑے مراحل سےگزر جاتےتھے ۔ وہ سب دنیوی رشتے جوتیری ایک آواز پہ تیرے لیےکٹ مرتے تھےجن کے ہجوم میں کیسے کیسے ظلم وستم تونےتوڑے تھے۔وہ حلقہ یاراں وہ بدمستیاں وہ غفلتوں میں ڈوبے زندگی کے قیمتی لمحات آج حسرت بنےصرف حسرت ۔ اللّٰہ رب عزوجل کا فرمان ہےکہ اسی طرح بالکل اسی طرح خالی ہاتھ ننگ بدن جوحالت پیدائش کے وقت تھی۔

بے لباس بے پردہ ۔؟ اللّٰہ نے لباس کو پردہ بنایا ہےدنیا میں مگر روزمحشر یہ پردہ بھی بے پردہ ہوگا۔پردہ عیبوں پہ ہوتا ہےاس دن تو ساری کائنات کے رب کے سامنے پیارے حبیب محبوب خدا کےسامنے جن سے محبتوں کے دعوے ہیں ۔ اپنے آگلے پچھلے تمام بنی نوع انسان کےسامنے بے لباس گویا تمام عیب تمام پوشیدہ گناہ خلوت جلوت کے تمام رازدلوں کی کدورتیں محبتیں۔نیک وبد نیتیں سب عیاں سب کے سامنے پردہ سکرین پر ہوں گی۔

مال اور متاع دنیا کی ہوس انسان کی کبھی پوری نہیں ہوتی سوائے قبر کی مٹی کےاور اسی کی حرص کتنےبڑے بڑے سنگین گناہوں میں ڈال دیتی ہے ۔ سن یہ آیت کیا اعلان کر رہی ہے ۔تیری بھری تجوریاں تمام عیش وعشرت سب کا سب ادھر اسی دنیا میں دھرا رہ جائے گااورتو خالی ہاتھ۔آج تک کوئی بادشاہ کوئی فقیرکوئی صالح ہویا بد کوئی تنکا برابربھی ساتھ لے کر نہیں گیا ۔

دنیوی رشتے بھی بہت بڑی آزمائش ہیں خودرب کائنات نے فرمایا ہےکہ اولاد اور مال انسان کےلیےفتنہ ہیں ۔ان ہی رشتوں کی محبت انسان کو سیاہ وسفید میں تمیزختم کروا دیتی ہے۔انسان اپنی ذات کےلیےکم اوراپنے پیاروں کی محبت میں زیادہ حلال حرام کے فرق کوفراموش کردیتا ہے۔

نبی مہربان صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا فرمان ہےکہ وہ شخص بد ترین ہوگاجو دوسرے کی دنیابنانے کےلیے اپنی آخرت ضائع کرلے۔ابن ماجہ۔آج جن اپنےپیاروں کی خاطراپنے کریم اللّٰہ کی حدیں پارکی اورفرمان نبوی کو پس پشت ڈال دیا کل موت کی پہلی ہچکی کے ساتھ ہی سب بیگانے کوئی کام نہ آئے گا ۔

لحد میں اتارنےتک دوستی ہے۔ کیسا کرم ہے کریم اللّٰہ کا جو کل پیش آنا ہے آج ہی نقشہ کھول کر سامنے رکھ دیا۔ کیا اب بھی لذت دنیا مال اولاد اوررشتے ناطے یاریاں اللّٰہ اور محبوب خدا سےمحبوب ہوں گی ۔؟اسی دنیا میں انہی رشتوں کے درمیان رہتے ہوئے کیسے اس دنیا کی دلدل سے بچنا ہے۔ آؤ یہ ہے کتاب ہدایت  یہ ہے صراط مستقیم ۔ صراط مبین ۔

اپنی زندگیوں کو قرآن مجید کے نورسے مزین کرلو کہ اسی میں راہ نجات ہے۔ دنیا کےسب جھوٹے دعویدارسفارشی کی حقیقت قرآن مجید میں بار بار کھول کھول کر بیان کی گئی ہے ۔ اصل سفارش کس کی ہوگی ۔

پیارے نبی مہربان صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ۔کس کے لیے ہوگی وہ جو اللّٰہ اور رسول اللّٰہ کی سچی محبت و اطاعت کا حق پورا پورا ادا کرے گا ۔قرآن کی سفارش کی اپنے قاری کے حق میں جس نے قرآن مجید کا صحیح ادراک رکھتے ہوئے اس کا حق ادا کیا ۔

سورۃ ملک کی ہو گی کہ اس کی خبر ہمیں محبوب خدا نے خود دی ہے ۔ قرآن مجید اللّٰہ کےرازوں میں سے ایک راز ہے ۔اس راز کے پردے اس سے محبت کرنے والوں پہ کھلتے ہیں ۔ آؤ ابھی مہلت عمل باقی ہے ۔ قرآن مجید میں غوطہ زن ہو جا کہ یہی راہنما ہے آج بھی کل بھی ۔ اللّٰہ ہمیں اس دنیا کے معاملات اور رشتوں کو قرآن مجید اور سنت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے مطابق نبھانے کی توفیق نصیب فرمائے ۔آمین

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے